Resources Word

Women and the Pulpit — Is It God’s Will?

عورت اور منبر — کیا یہ خدا کی مرضی ہے؟

الہامی شہادت
پہلاتیمِتھُیس 2باب11-14

عَورت کو چُپ چاپ کمال تابعداری سے سِیکھنا چاہئے۔
اور مَیں اِجازت نہِیں دیتا کہ عَورت سِکھائے یا مرد پر حُکم چلائے بلکہ چُپ چاپ رہے۔
کِیُونکہ پہلے آدم بنایا گیا۔ اُس کے بعد حوّا۔
اور آدم نے فریب نہِیں کھایا بلکہ عَورت فریب کھا کر گُناہ میں پڑ گئی۔

تعارف

آج کے دور میں جب کلیسیائی دائرہ کار میں مرد و عورت کے کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور کئی حلقوں میں عورتوں کو بھی منبر پر تعلیم دینے یا "پانچ رتبہ خدمت" کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تو ہمیں لازم ہے کہ ہم اس معاملے کو خالص بائبل اور روح‌القدس کی رہنمائی کے ساتھ سمجھیں۔
بائبل مقدس ہمیں افسیوں 4 باب میں پانچ رتبہ خدمت کی ترتیب دیتی ہے — رسول، نبی، مبشّر، چرواہا، اور اُستاد۔ ان رتبوں کا مقصد کلیسیا کو کامل بنانا، مسیح کے بدن کو تعمیر کرنا، اور ایمان میں یگانگت پیدا کرنا ہے۔ لیکن ایک سوال جو اکثر پوچھا جاتا ہے وہ یہ ہے:
"کیا عورت ان روحانی رتبوں میں شامل ہو سکتی ہے؟"
اس مضمون میں ہم بائبل، رسولوں کے عمل، یسوع مسیح کی مثال، اور نبی خدا بھائی برینہم کے پیغام کی روشنی میں اس سوال کا گہرائی سے جائزہ لیں گے۔
ہم ان اعتراضات کا بھی جواب دیں گے جو اس تعلیم کے خلاف عام طور پر پیش کیے جاتے ہیں، اور واضح کریں گے کہ عورت کی خدمت کا اصل اور بابرکت کردار کیا ہے۔

پانچ رتبہ خدمت کیا ہے؟

افسیوں 4باب11-13
اور اُسی نے بعض کو رَسُول اور بعض کو نبی اور بعض کو مُبشّر اور بعض کو چرواہا اور اُستاد بنا کر دے دِیا۔
تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں اور خِدمت گُذاری کا کام کِیا جائے اور مسِیح کا بَدَن ترقّی پائے۔ جب تک ہم سب کے سب خُدا کے بَیٹے کے اِیمان اور اُس کی پہچان میں ایک نہ ہو جائیں اور کامِل اِنسان نہ بنیں یعنی مسِیح کے پُورے قد کے اندازہ تک نہ پہُنچ جائیں۔

پانچ رتبہ خدمت
یہ پانچ رتبے خداوند یسوع مسیح نے کلیسیا کو دیے تاکہ وہ روحانی طور پر مضبوط، تعلیم یافتہ، اور تیار ہو سکے۔ یہ خدمات کلیسیا کے مختلف پہلوؤں کو سنبھالتی ہیں اور اسے مسیح کے مکمل بدن میں تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
رسول. 1
لفظی مطلب: بھیجا گیا شخص
:خدمت
کلیسیا کی بنیاد ڈالنا،نئی کلیسیاؤں کا آغازاورروحانی ترتیب قائم کرنا۔
مختلف اقوام میں خدمت کو بڑھانا۔
مثال: پولوس رسول، پطرس۔
نبی. 2
لفظی مطلب: خدا کا ترجمان
:خدمت
خدا کی طرف سے مکاشفہ دینا،کلیسیا کو تنبیہ اور رہنمائی دینااورمستقبل کی باتوں کی پیشن گوئی کرنا۔
مسیح کے دلی ارادے کو ظاہر کرنا۔
مثال: اگبس (اعمال 11:28)
مُبشّر. 3
لفظی مطلب: خوشخبری سنانے والا
:خدمت
غیر ایمان داروں کو خوشخبری سنانا،گناہگاروں کو نجات کی طرف لانااورکلیسیا کے باہر کام کرنا۔
روحانی آگ پھیلانا
مثال: فلپ مبشر (اعمال 21:8)

چرواہا. 4
لفظی مطلب: گڈریا، ریوڑ کا نگہبان
:خدمت
کلیسیا کی نگہداشت،روحانی تربیت و رہنمائی ،دعاؤں اور مشورے کے ذریعے مضبوطی دینااوربھیڑوں کی حفاظت
مثال: مقامی کلیسیا کے رہنما

اُستاد. 5
لفظی مطلب: سکھانے والا
:خدمت
بائبل کی تعلیم دینا،سچائی کی وضاحت کرنا،روحانی فہم دینااورلوگوں کو غلط تعلیمات سے بچانا
مثال: پولوس، برنباس، اپلّوس

ان رتبوں کا مقصد:ط کلیسیا کو مکمل بنانا – تاکہ ہر ایماندار اپنی خدمت میں کامل ہو۔
روحانی ترقی – ایمان میں بڑھنا اور مسیح کی مانند بننا۔
اتحاد پیدا کرنا – ایمان اور پہچان میں ایک ہونا۔
مکمل قد و قامت تک پہنچانا – مسیح کی صورت پر چڑھنا۔
گمراہی سے بچانا – تاکہ جھوٹے عقائد یا دھوکے میں نہ آئیں (افسیوں 4:14)۔

کیا عورت ان رتبوں میں شامل ہو سکتی ہے؟

بائبل کی گواہی:📖🔹
1-تیمتھیس 2باب11-12
عورت کو چُپ چاپ کمال تابعداری سے سِیکھنا چاہئے۔ اور مَیں اِجازت نہِیں دیتا کہ عَورت سِکھائے یا مرد پر حُکم چلائے بلکہ چُپ چاپ رہے۔
یہ آیات براہ راست کلیسیائی تعلیم دینے اور اختیار رکھنے کے حوالے سے عورت کی حدبندی کو ظاہر کرتی ہیں۔

1-کرنتھیوں 14باب34-35🔹
عَورتیں کلِیسیا کے مجمع میں خاموش رہیں کِیُونکہ اُنہِیں بولنے کا حُکم نہِیں بلکہ تابِع رہیں جَیسا تَوریت میں بھی لِکھا ہے۔
اور اگر کُچھ سِیکھنا چاہیں تو گھر میں اپنے اپنے شَوہر سے پُوچھیں کِیُونکہ عَورت کا کلِیسیا کے مجمع میں بولنا شرم کی بات ہے۔
یہ حکم رسول پولوس کی طرف سے تمام کلیسیاؤں کے لیے ہے اور اس کا مقصد کلیسیائی ترتیب کو قائم رکھنا ہے۔

تخلیقی ترتیب – 1-تیمتھیس 2:13🔹
کِیُونکہ پہلے آدم بنایا گیا۔ اُس کے بعد حوّا۔
پولوس رسول عورت کو کلیسیائی اختیار سے خارج کرنے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ وہ تخلیقی ترتیب میں دوسری تھی — یہ الٰہی ترتیب ہے۔

یسوع مسیح نے صرف مردوں کو رسول بنایا🔹
یسوع مسیح نے جب رسول چُنے (متی 10)، تو ان میں کوئی بھی عورت شامل نہ تھی، حالانکہ اُس کے ساتھ وفادار عورتیں بھی تھیں (لوقا 8باب2-3)۔ لیکن رسولی خدمت صرف مردوں کو سونپی گئی۔

رسولوں نے کبھی کسی عورت کو کلیسیائی رتبہ نہ دیا🔹
اعمال کی کتاب میں یا کلیسیاؤں کے خطوط میں کہیں بھی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی عورت کو بزرگ، پاسبان یا رسول بنایا گیا ہو۔

برادر برینہم کے پیغامات سے اقتباسات:✳️
اقتباس 1:🔹
Marriage and Divorce (1965)
بائبل میں کہیں بھی کسی عورت کو تبلیغ کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ ایسا کہیں نہیں لکھا۔ میں کسی کو بھی چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بائبل میں ایسا کوئی مقام دکھائے۔

اقتباس 2:🔹
The Spoken Word is the Original Seed (1962)
عورت اصل تخلیق میں بھی شامل نہ تھی۔ وہ ایک ضمنی پیداوار ہے۔ وہ خدا کے ابتدائی منصوبے کا حصہ نہ تھی۔"

اقتباس 3:🔹
Why I'm Against Organized Religion (1962)
کسی عورت کو تبلیغ نہیں کرنی چاہیے۔ بائبل کہتی ہے، ‘میں عورت کو تعلیم دینے یا اختیار رکھنے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسے خاموش رہنا چاہیے۔’

اقتباس 4:🔹
Questions and Answers (1961)
کیا عورت واعظ ہو سکتی ہے؟ کلام کہتا ہے: نہیں۔ یہی آپ کا جواب ہے۔

نتیجہ :✅
:بائبل اور برادر برینہم کی واضح تعلیم کے مطابق
عورت کلیسیائی رتبہ جیسے رسول، بزرگ، پاسبان یا معلّم حاصل نہیں کر سکتی۔
عورت کو خاموشی اور تابع فرمانی کے ساتھ کلام سننے اور عمل کرنے کا حکم ہے۔
عورت کا مقام نہایت معزز اور پاک ہے — بطور ماں، مددگار، اور دعا کرنے والی۔

نوٹ:💡
اس تعلیم کا مقصد عورت کو کم تر ثابت کرنا نہیں، بلکہ الٰہی ترتیب اور ذمہ داریوں کو واضح کرنا ہے۔

(Secondary creation)ثانوی مخلوق

عورت اصل تخلیق میں بھی شامل نہ تھی۔ وہ ایک ضمنی پیداوار ہے۔ وہ خدا کے ابتدائی منصوبے کا حصہ نہ تھی۔"
(Spoken Word is the Original Seed, 1962)
یہ بیان پیدائش کی کتاب اور خدا کی تخلیقی ترتیب کے گہرے روحانی مفہوم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ آئیے اس بیان کی تفصیل بائبل کی تعلیمات کے مطابق دیکھتے ہیں:

اصل تخلیق — آدم میں مکمل انسانیت:🔹 .1
پیدائش 1:27
"پھر خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا، خدا کی صورت پر اس کو پیدا کیا، نر اور ناری ان کو پیدا کیا۔"
یہاں "انسان" واحد ہے، مگر "نر اور ناری" اس کے اندر موجود صفات ہیں۔
:یعنی
خدا نے شروع میں آدم کو پیدا کیا جس میں نر و ناری دونوں کی قابلیت موجود تھی، مگر علیحدہ وجود نہ تھے۔

عورت کی تخلیق — ضمنی پیداوار :🔹 .2
پیدائش 2باب21-22
اور خُداوند خُدا نے آدمؔ پر گہری نِیند بھیجی اور وہ سو گیا اور اُس نے اُسکی پسلیوں میں ایک کو نِکال لِیا اور اُسکی جگہ گوشت بھر دِیا۔اور خُداوند خُدا اُس پسلی سے جو اُس نے آدمؔ سے نکلالیِ تھی ایک عَورت بنا کر اُسے آدمؔ کے پاس لایا ۔
یہاں عورت کو "نئے مٹی کے ذرات" سے نہیں بلکہ آدم کی پسلی سے بنایا گیا -یعنی وہ اصل تخلیق کا حصہ نہیں، بلکہ موجودہ مخلوق سے نکالی گئی ہے۔

:اسی لیے بھائی برینہم کہتے ہیں
“She is a byproduct. She was not in God's original creation.”

عورت کا مقام اور مقصد:🔹. 3
پیدائش 2:18
اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں ۔ میں اِس کے لِئے ایک مددگار اُسکی مانِند بناؤ نگا۔
عورت کا مقصد رُتبہ یا حاکمیت نہیں بلکہ مددگار ہونا ہے۔ اس میں کوئی کمی یا کمتر حیثیت نہیں بلکہ یہ الٰہی ترتیب کی تکمیل ہے۔

🔹 4. :برادر برینہم کی تشریح
:Spoken Word is the Original Seed (1962)
خدا نے ابتدا میں صرف آدم کو تخلیق کیا، وہی اُس کا اصل منصوبہ تھا؛ عورت کو آدم سے نکالا گیا، وہ اُس کی ضمنی پیداوار تھی۔

:بھائی برینہم تعلیم دیتے ہیں کہ
آدم خدا کے ذہن میں پہلا مکمل منصوبہ تھا۔
عورت آدم کے بعد اُس کی مدد کے لیے نکالی گئی۔
چونکہ عورت بعد میں نکالی گئی، اس لیے وہ رسالت یا قیادت کے منصب کی اہل نہیں (کیونکہ وہ اصل سربراہی کی روحانی ترتیب میں نہیں تھی)۔

روحانی اطلاق:🔹. 5
جس طرح مسیح کلیسیا کا سر ہے، اسی طرح آدم عورت کا سر تھا (1-کرنتھیوں 11:3)۔
عورت کا کردار بہت باعزت اور مقدس ہے — بطور ماں، تربیت دینے والی، دعا گو، کلیسیا کی خدمت گزار — مگر قیادت اور تعلیم دینے والے مناصب کے لیے خدا کی تخلیقی ترتیب میں وہ شامل نہیں۔

خلاصہ:✅
تخلیق۔۔۔ آدم براہِ راست مٹی سے (اصل تخلیق)۔۔۔حوّا آدم کی پسلی سے (ضمنی پیداوار)
مقصد ۔۔۔زمین پر حکمرانی۔۔۔حوّا مددگار اور معاون
مقام۔۔۔قیادت، اختیار۔۔۔حوّا تابع داری، مددگار
نبوت / رسالت۔۔۔مرد خدا کی طرف سے منصوبہ شدہ۔۔۔عورت اس منصوبہ میں شامل نہیں

عورت کی حقیقی خدمت کیا ہے؟

بائبل حوالہ: ططس 2باب:3-5📖

اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدّسوں کی سی ہو۔ تہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سِکھانے والی ہوں۔ تاکہ جو اِن عَورتوں کو سِکھائیں کہ اپنے شوہروں کو پیار کریں بچّوں کو پیار کریں۔اور مُتّقی اور پاکدامن اور گھر کا کاروبار کرنے والی اور مہربان ہوں اور اپنے اپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کا کلام بدنام نہ ہو۔

عورت کی خدمت کے مختلف پہلو🌸

سکھانا - بزرگ عورتیں جوانوں کو سکھائیں.1
خدمت: بزرگ اور تجربہ کار عورتیں نئی یا نوجوان عورتوں کی تربیت کریں - کردار، خاندان، حیا داری اور گھریلو ذمہ داریوں میں۔
بائبل حوالہ: ططس 2باب:3-5📖
وضاحت: یہ تعلیم عوامی منبر یا واعظ کی صورت میں نہیں بلکہ انفرادی یا چھوٹے گروہوں میں ذاتی تربیت کے طور پر ہے۔

دعا اور شفاعت.2

خدمت: عورتیں خُدا کے حضور دعا میں وقت گزاریں، کلیسیا، خاندان، خادمین، اور قوم کے لیے شفاعت کریں۔
:بائبل حوالہ
لوقا 2باب36-37 –اور آشر کے قبِیلہ میں سے حنّاہ نام فنوایل کی بیٹی ایک نبِیّہ تھی۔ وہ بہُت عُمر رسِیدہ تھی اور اُس نے اپنے کنوارپن کے بعد سات برس ایک شَوہر کے ساتھ گُذارے تھے۔ وہ چَوراسی برس سے بیوہ تھی اور ہَیکل سے جُدا نہ ہوتی تھی بلکہ رات دِن روزوں اور دُعاؤں کے ساتھ عِبادت کِیا کرتی تھی۔
اعمال 1:14 – “سب عورتوں کے ساتھ دعا میں مشغول تھے۔

وضاحت: دعاؤں کی خدمت خاموش مگر طاقتور خدمت ہے جو کلیسیا کو مضبوط کرتی ہے۔

مہمان نوازی .3

خدمت: عورتیں گھروں کو مہمانوں، ایمانداروں، اور خادمین کے لیے کھولیں، جس سے کلیسیا میں محبت اور رفاقت بڑھتی ہے۔
بائبل حوالہ:
عبرانیوں 13:2 – مُسافِر پروری سے غافِل نہ رہو کِیُونکہ اِسی کی وجہ سے بعض نے بے خَبری میں فرِشتوں کی مہمانداری کی ہے۔
1-تیمتھیس 5:10
اور نیک کاموں میں مشہُور ہو۔ بچّوں کی تربیت کی ہو۔ پردیسیوں کے ساتھ مہمان نوازی کی ہو۔ مُقدّسوں کے پاؤں دھوئے ہوں۔ مُصِیبت زدوں کی مدد کی ہو اور ہر نیک کام کرنے کے درپَے رہی ہو۔
بیوہ عورت کی قابلیت مہمان نوازی سے جانی جاتی ہے۔
وضاحت: یہ ایک عملی خدمت ہے جس میں خدا کی محبت ظاہر ہوتی ہے۔

بچوں کی پرورش اور گھریلو وفاداری۔4

خدمت: عورت کی ایک اہم خدمت اپنے بچوں کو خدا کے خوف میں پالنا ہے، انہیں بائبل کی تعلیم دینا، اور نیک نسل تیار کرنا۔
بائبل حوالہ:
امثال 31:27 – وہ اپنے گھرانے پر بخوبی نگاہ رکھتی ہے اور کاہلی کی روٹی نہیں کھاتی ۔
دوسراتیمتھیس 1:5 – تیمتھیس کی ماں اور نانی کی ایمان کی تعلیم نے اُسے متاثر کیا۔
اور مُجھے تیرا وہ بے رِیا اِیمان یاد دِلایا گیا ہے جو پہلے تیری نانی لوئِس اور تیری ماں یُونِیکے رکھتی تھِیں اور مُجھے یقِین ہے کہ تُو بھی رکھتا ہے۔
وضاحت: عورت گھر کے اندر ایک روحانی معلمہ کا کردار ادا کرتی ہے۔

ذاتی گواہی اور پاکیزہ چال.5

خدمت: عورت اپنے طرزِ زندگی، زبان، لباس، عاجزی، اور محبت سے یسوع کی نمائندگی کرتی ہے۔
بائبل حوالہ:
1-پطرس 3باب1-2 –اَے بِیوِیو! تُم بھی اپنے شوہر کے تابِع رہو۔
2 اِس لِئے کہ اگر بعض تُم میں سے کلام کو نہ مانتے ہوں تو بھی تُمہارے پاکِیزہ چال چلن اور خوف کو دیکھ کر بغَیر کلام کے اپنی اپنی بِیوی کے چال چلن سے خُدا کی طرف کھِنچ جائیں۔
وضاحت: عورت کا کردار خاموش تبلیغ ہے جو عملی زندگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

مرد کی خدمت کی تکمیل میں عورت کی شراکت🤝

پیدائش 2:18 -اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں ۔ میں اِس کے لِئے ایک مددگار اُسکی مانِند بناؤ نگا۔
عورت مرد کی خدمت کی تکمیل کے لیے دی گئی ہے، نہ کہ اس کی جگہ لینے کے لیے۔

رومیوں 16باب1-3 — پولوس رسول نے فِتیبے (ایک خادمہ) اور پرسکیلہ (اپنے شوہر اکیلا کے ساتھ) کو ذکر کیا، جنہوں نے کلیسیا کے کام میں مدد کی۔
مَیں تُم سے فِتیبے کی جو ہماری بہن اور کِنخریہ کی کِلیسیا کی خادِمہ ہے سِفارش کرتا ہُوں۔ کہ تُم اُسے خُداوند میں قُبُول کرو جَیسا مُقدّسوں کو چاہئے اور جِس کام میں وہ تُمہاری مُحتاج ہو اُس کی مدد کرو کِیُونکہ وہ بھی بہُتوں کی مدد گار رہی ہے بلکہ میری بھی۔ پرِسکہ اور اَکوِلہ سے میرا سَلام کہو۔ وہ مسِیح یِسُوع میں میرے ہم خِدمت ہیں۔
1-کرنتھیوں 11:11 - تَو بھی خُداوند میں نہ عَورت مرد کے بغَیر ہے نہ مرد عَورت کے بغَیر۔
خدمت کی حقیقت: جیسے دائیں اور بائیں ہاتھ کام میں شریک ہوتے ہیں، ویسے ہی مرد اور عورت مل کر خدا کی خدمت کو مکمل کرتے ہیں۔

خلاصہ:🔚
عورت کی خدمت کوئی کمتر درجہ نہیں بلکہ ایک عظیم روحانی ذمہ داری ہے:
وہ خاندان کو مضبوط بناتی ہے،نوجوان نسل کو تیار کرتی ہے،دعا میں قربانی دیتی ہے،عملی محبت دکھاتی ہےاورکلیسیا میں اخلاقی اور روحانی خوشبو پھیلتی ہے

اگر عورت قیادت کرے تو کیا نقصان؟

روحانی ترتیب کا بگڑنا 📌. 1
خدا نے اپنی بادشاہی اور کلیسیا میں ایک روحانی ترتیب مقرر کی ہے
خدا → مسیح → مرد → عورت
(1-کرنتھیوں 11:3)
پَس مَیں تُمہیں آگاہ کرنا چاہتا ہُوں کہ ہر مرد کا سر مسِیح اور عَورت کا سر مرد اور مسِیح کا سر خُدا ہے۔
جب عورت منبر پر قیادت سنبھالتی ہے، تو وہ اس ترتیب کو الٹ دیتی ہے۔
خدا قیادت مرد کے ذریعے کرتا ہے تاکہ کلیسیا میں اختیار، حکمت اور تحفظ قائم رہے۔
📖 1-تیمتھیس 2:13
کِیُونکہ پہلے آدم بنایا گیا۔ اُس کے بعد حوّا۔
نتیجہ: جب ترتیب ٹوٹتی ہے، تو کلیسیا میں اختیار کا بحران اور انتشار پیدا ہوتا ہے۔➡

کلیسیا میں انتشار📌. 2
عورت کی منبر پر قیادت اکثر کلیسیا میں
مرد و عورت کے کردار پر بحث چھیڑ دیتی ہے،گروہ بندیاں، سوالات، اور الجھنیں بڑھ جاتی ہیں اوربعض اسے قبول کرتے ہیں، بعض رد، یوں یکجہتی ٹوٹتی ہے۔
📖 1-کرنتھیوں 14:33
کِیُونکہ خُدا ابتری کا نہِیں بلکہ امن کا بانی ہے۔ جَیسا مُقدّسوں کی سب کلِیسیاؤں میں ہے۔ نتیجہ: ایک غیر بائبلی قیادت انتشار، تضاد، اور بداعتمادی کو جنم دیتی ہے۔➡

مرد اپنی روحانی پوزیشن سے ہٹ جاتا ہے 📌 . 3
جب عورت قیادت سنبھالتی ہے، تو اکثر مرد
اپنی روحانی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں،گھروں اور کلیسیاؤں میں قیادت کا خلا پیدا ہو جاتا ہےاوروہ عورت کی تابعداری کرنے لگتے ہیں — جو الٰہی ترتیب کے خلاف ہے۔
افسیوں 5:23📖
"کیونکہ مرد عورت کا سر ہے، جیسے کہ مسیح کلیسیا کا سر ہے..."
نتیجہ: جب مرد قیادت چھوڑ دیتا ہے، تو گھر، کلیسیا اور معاشرہ غیر محفوظ ہو جاتا ہے۔➡

تعلیم میں الجھن اور گمراہی پھیلتی ہے 📌. 4
اکثر عورت جب منبر پر آتی ہے تو
وہ تعلیم کو جذباتی انداز میں پیش کرتی ہے،بائبل کے اصولوں کی نرم تشریح کرتی ہےاورسخت سچائیوں سے گریز کرتی ہے
اس کا نتیجہ:➡
جھوٹی تعلیمات، نرمی پر مبنی "لبرل عقائد"، اور "سب کچھ ٹھیک ہے" کا نظریہاورروحانی سچائی کمزور ہو جاتی ہے
2-تیمتھیس 4باب3-4📖
کِیُونکہ اَیسا وقت آئے گا کہ لوگ صحیح تعلِیم کی برداشت نہ کریں گے بلکہ کانوں کی کھُجلی کے باعِث اپنی اپنی خواہِشوں کے مُوافِق بہُت سے اُستاد بنا لیں گے۔ اور اپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر کہانیوں پر مُتوّجہ ہوں گے۔

شیطان کی ترتیب فعال ہو جاتی ہے 📌. 5
یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ
پہلا دھوکہ حوّا کے ذریعے آیااورشیطان نے عورت کو رہنمائی کے مقام پر لا کر آدم کو گمراہی میں ڈالا۔
📖 1-تیمتھیس 2:14
اور آدم نے فریب نہِیں کھایا بلکہ عَورت فریب کھا کر گُناہ میں پڑ گئی۔
جب آج عورت دوبارہ قیادت سنبھالتی ہے، تو شیطان کی وہی حکمت عملی دوبارہ کام کرتی ہے — خدا کی ترتیب کو بگاڑ کر کلیسیا کو گمراہ کرنا۔➡

خلاصہ:🔚
روحانی ترتیب کا بگاڑ۔۔۔اختیار ٹوٹتا ہے، برکت ختم ہوتی ہے
کلیسیائی انتشار۔۔۔تضاد، گروہ بندی، بےاعتمادی
مرد کا قیادت چھوڑنا۔۔۔گھر اور کلیسیا کمزور
تعلیم میں بگاڑ۔۔۔جھوٹے عقائد، روحانی زوال
شیطان کی چال۔۔۔ بظاہر خدمت، لیکن اندر سے گمراہی کا دروازہ

عوامی اعتراضات اور اُن کے جوابات

اعتراض 1: "دبورہ نبیہ تھی، پھر عورت خدمت کیوں نہ کرے؟"❓
جواب:✔
بائبل میں دبورہ واقعی نبیہ اور قاضی تھی (قضاة 4:4)، لیکن وہ
اسرائیل کی قومی رہنمائی کر رہی تھی، نہ کہ کلیسیائی قیادت
اُس وقت کوئی مرد قیادت کے لیے کھڑا نہ تھا (قضاة 4:8)
اُس نے سپاہی باراق کو ہی آگے کیا اور کہا: “کیا خداوند نے تجھے حکم نہ دیا؟”
اصل بات: دبورہ کا کردار ایک عارضی استثنائی صورت تھی، نہ کہ مستقل کلیسیائی اصول۔📌

اعتراض 2: "فلپس کی چار بیٹیاں نبیہ تھیں (اعمال 21:9)؟"❓
جواب:✔
:ہاں، وہ نبیہ تھیں، مگر
منبر پر تعلیم نہیں دیتی تھیں
نہ اُن کی نبوت کلیسیا کے لیے قیادتی پیغام تھی
نہ اُنہوں نے کوئی الہامی کتاب لکھی، نہ چرچ کی قیادت سنبھالی
📖 اعمال 21:10 میں اگلا نبی "آگبس" آتا ہے، ایک مرد، جو مخصوص پیغام لاتا ہے۔
اصل بات: نبوت کی نعمت اور نبی کی خدمت الگ چیزیں ہیں۔📌
عورت کو تحفہ/نعمت تو دیا جا سکتا ہے، خدمت نہیں۔

اعتراض 3: "اگر عورت میں روح القدس ہے، تو وہ کیوں نہ بولے؟❓
جواب:✔
روح القدس سب پر نازل ہوتا ہے (اعمال 2:17)، لیکن
بائبل عورت کو کلیسیا میں خاموشی کی ہدایت دیتی ہے
1-کرنتھیوں 14:34📖
"عورتیں کلیسیا میں چپ رہیں..."
بولنا گناہ نہیں، لیکن منبر پر اختیار لینا اس کا مقام نہیں ہےط 1-تیمتھیس 2:12📖
اور مَیں اِجازت نہِیں دیتا کہ عَورت سِکھائے یا مرد پر حُکم چلائے بلکہ چُپ چاپ رہے۔
اصل بات: خدا نے سب کو برکت دی ہے، مگر ہر شخص کے لیے مختلف کردار مقرر کیے ہیں۔📌

اعتراض 4: "عورت مرد کے برابر نہیں؟"❓
جواب:✔
بائبل کے مطابق
عورت اور مرد قدر میں برابر ہیں
گلتیوں 3:28 — "مسیح میں نہ مرد نہ عورت..."📖
مگر ذمہ داری میں فرق ہے
1-کرنتھیوں 11:3📖
"مرد عورت کا سر ہے، جیسے مسیح کلیسیا کا سر ہے"
اصل بات: مساوات کا مطلب یکسانیت نہیں!📌
جیسے مسیح اور باپ برابر ہیں، لیکن ترتیب مختلف ہے۔

جدید دور کے فتنے

آج کا دور “آزادی، مساوات، اور انسانی حقوق” کے نام پر کچھ ایسے نظریات کو فروغ دے رہا ہے جو بظاہر مثبت لگتے ہیں، مگر درحقیقت وہ بائبل کی روحانی ترتیب کے خلاف ہیں۔ یہ نظریات اکثر کلیسیا کے اندر بھی در آئے ہیں اور بہت سی کلیسیائیں ان سے متاثر ہو کر منبر کی ترتیب کو تبدیل کر چکی ہیں۔

فتنہ فیمنزم (Feminism)❌ .1
:تعریف
فیمنزم اصل میں عورت کے حقوق کا مطالبہ کرتا ہے — جو ایک حد تک درست ہے -
لیکن آج کا جدید فیمنزم عورت کو
مرد کے برابر نہیں، بلکہ مرد سے برتر ثابت کرنا چاہتا ہے
قیادت، اختیار، خود مختاری کا درس دیتا ہے، چاہے وہ خدا کی ترتیب کے خلاف ہی کیوں نہ ہو گھر، شوہر، کلیسیا کے روحانی اصولوں کو پسماندہ یا ظلم قرار دیتا ہے
خطرہ:📌
یہ نظریہ عورت کو مقدس خدمت کی جگہ اقتدار کی طرف لے جاتا ہے -
اور منبر پر قیادت کا دعویٰ اسی سوچ سے پیدا ہوتا ہے۔
📖 1-تیمتھیس 2:12
اور مَیں اِجازت نہِیں دیتا کہ عَورت سِکھائے یا مرد پر حُکم چلائے بلکہ چُپ چاپ رہے۔

روحانی برابری کا بگڑا ہوا نظریہ (Spiritual Equality Misused)❌. 2
حوالہ آیت
📖 گلتیوں 3:28
"نہ یونانی، نہ یہودی، نہ مرد، نہ عورت - تم سب مسیح یسوع میں ایک ہو۔" :فتنہ کی شکل
کچھ لوگ اس آیت کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں:
"چونکہ مرد و عورت روحانی طور پر برابر ہیں، اس لیے عورت کو بھی منبر پر حق ہے۔"
جواب:📌
گلتیوں 3:28 نجات میں برابری بتاتی ہے، خدمت اور ترتیب میں نہیں۔
خدا کا کلام ہمیں کہتا ہے کہ ذمہ داریاں اور کردار الگ الگ ہیں - قدر میں فرق نہیں، ترتیب میں فرق ہے۔

لبرل مسیحیت (Liberal Christianity)❌. 3
"جو کچھ اچھا لگے، وہی کرو"
"کلام کو سختی سے مت لو، ہر چیز محبت میں قبول کرو"
"اگر عورت تعلیم دے رہی ہے، اور لوگ برکت پا رہے ہیں، تو یہ کیسے غلط ہو سکتا ہے؟"
خطرہ:📌
یہ نظریہ خدا کی ترتیب کو تجربے سے ماپتا ہے — حالانکہ بائبل کہتی ہے
📖 امثال 14:12
ایسی راہ بھی ہے جو انسان کو سیدھی معلوم ہوتی ہےپر اسکی انتہا میں موت کی راہیں ہیں۔

کلیسیائی برادری کے لیے حکمت:🔍
فیمنزم ۔۔۔قیادت کی ترتیب توڑ دیتا ہے 1-تیمتھیس 2:12
غلط روحانی برابری۔۔۔ ترتیب اور کردار کو مٹا دیتا ہے 1-کرنتھیوں 11:3
لبرل سوچ۔۔۔سچائی کو احساسات پر قربان کر دیتا ہے 2-تیمتھیس 4:3

اختتامیہ 🔚

خدا ایک ترتیب والا خدا ہے، اور اُس نے ہر چیز کو حکمت سے ترتیب دیا ہے — آسمان، زمین، خاندان، اور کلیسیا۔
افسیوں 4 میں بیان کردہ پانچ رتبہ خدمت (رسول، نبی، مبشر، چرواہا، استاد) کا مقصد کلیسیا کی روحانی تعمیر ہے، اور بائبل کی واضح تعلیمات کے مطابق یہ خدمت مردوں کے لیے مخصوص ہے۔
عورت یقیناً خدا کے عظیم منصوبے کا حصہ ہے، اور اُس کی خدمت کلیسیا میں نہایت اہم اور بابرکت ہے —
لیکن خدا نے عورت کو قیادت یا منبر کے اختیار کے لیے نہیں چنا۔
آج جب دنیا "برابری" اور "آزادی" کے نام پر روحانی ترتیب کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے، تو یہ کلیسیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ
محبت سے سچ بولے
حکمت سے تعلیم دے
اور بائبل کی ترتیب کو عزت دے
خدا کی ترتیب میں برکت، حفاظت، اور پاکیزگی ہے —
اور جو کلیسیا اس ترتیب پر قائم رہتی ہے، وہ کبھی گمراہی کا شکار نہیں ہوتی۔

🙏 دعائیہ اختتام
"اے ہمارے آسمانی باپ! ہم تیرے حضور شکر گزاری کے ساتھ آتے ہیں، کیونکہ تُو نے ہمیں اپنے کلام کے ذریعے سچائی کو جاننے کی روشنی بخشی۔
اے خُداوند، ہمیں اپنی ترتیب کو سمجھنے، ماننے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمیں ہر فتنہ، ہر لبرل سوچ، اور ہر نرمی سے آنے والی گمراہی سے بچا۔
عورتوں کو وہ حکمت اور فروتنی عطا فرما کہ وہ تیرے مقرر کردہ کردار میں خوش اور وفادار رہیں۔ مردوں کو وہ جرات، محبت، اور ذمہ داری عطا فرما کہ وہ کلیسیا اور خاندان کی قیادت تیری مرضی کے مطابق کریں۔
ہمیں ایسا بدن بنا، جو تیرے بیٹے یسوع مسیح کی مانند ہو —
محبت، ترتیب، تابع داری، اور سچائی سے بھرا ہوا۔
ہم یہ سب کچھ یسوع مسیح کے بابرکت نام میں مانگتے ہیں،
آمین۔"

مسیح یسوع میں آپ کا بھائی جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ

Leave a Comment