Resources Word

THE WORD REVEALED
کلام کا مکاشفہ
Urdu Bible Studies & End Time Message

About Us

THE WORD REVEALED
ہمارا تعارف
About Us

کلام مقدس، آخری زمانے کا پیغام اور مسیح کی دلہن کی روحانی تیاری
Urdu Bible Studies & End Time Message
الف۔ ہمارا تعارف
Who We Are
کلام کا مکاشفہ ایک روحانی اور بائبلی مطالعاتی ویب سائٹ ہے، جس کا مقصد کلام مقدس کی گہری سچائیوں کو آسان اور سلیس زبان میں پیش کرنا ہے۔

یہاں ہم بائبل مقدس، خدا کے مخلصی کے منصوبے، آخری زمانے کی نبوتوں اور بھائی ولیم میریئن برینہم کی تعلیم کی روشنی میں مختلف بائبلی موضوعات کا مطالعہ پیش کرتے ہیں۔

ہماری خواہش ہے کہ خصوصاً اردو اور ہندی زبان سمجھنے والے ایماندار خدا کے کلام کو مزید گہرائی سے سمجھ سکیں اور اپنی روحانی زندگی میں ترقی کریں۔
The Word Revealed is a Bible study platform devoted to exploring Scripture, God's plan of redemption, end-time prophecy, and the teachings of Brother William Marrion Branham.

Our aim is to make spiritual studies accessible, particularly to Urdu and Hindi readers, and encourage a deeper relationship with God.
ب۔ ہماری خدمت کا مقصد
Our Mission
ہم ایک ایسے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں جس میں دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ایماندار اپنے ایمان کی بنیاد خدا کے کلام پر قائم رکھیں۔

ہماری خدمت کا مقصد صرف بائبلی معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ کلام کے مطالعے کے وسیلہ روحانی بیداری، ایمان کی مضبوطی اور خداوند یسوع مسیح کی آمد کے لیے تیاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہر پڑھنے والا کلام مقدس کا خود مطالعہ کرے، دعا میں قائم رہے اور اپنی زندگی کو خدا کی مرضی کے مطابق بنائے۔
Our mission is to encourage believers to remain grounded in Scripture, grow in faith, understand the times in which we live, and prepare spiritually for the coming of the Lord Jesus Christ.
پ۔ ہم کیا تعلیم پیش کرتے ہیں؟
What We Share
بائبلی بھیدوں کا مطالعہ

خدا کے کلام میں موجود گہری سچائیوں اور مخلصی کے منصوبے کا مطالعہ۔
Biblical Mysteries and Redemption
آخری زمانے کی نبوتیں

بائبل کی نبوتوں، زمانے کی نشانیوں اور موجودہ حالات کا کلام کی روشنی میں مطالعہ۔
End-Time Prophecies
بھائی برینہم کی تعلیم

بھائی برینہم کے پیغامات کی روشنی میں مختلف بائبلی موضوعات کی تشریح۔
Brother William Branham's Teachings
سات مہرے اور سات کلیسیائی ادوار

کتاب مکاشفہ، سات مہروں اور کلیسیا کی روحانی تاریخ کا مطالعہ۔
The Seven Seals and Seven Church Ages
مسیح اور اُس کی دلہن

دلہن کی روحانی شناخت، کلام کے ساتھ وفاداری اور خداوند کی آمد کے لیے تیاری۔
Christ and His Bride
ذاتی مطالعہ اور روحانی حوصلہ افزائی

ذاتی بائبلی مطالعے، روحانی غوروفکر اور روزمرہ مسیحی زندگی کے لیے رہنمائی۔
Personal Bible Studies and Spiritual Encouragement
ت۔ یہ ویب سائٹ کن کے لیے ہے؟
Who This Website Is For
• اردو اور ہندی زبان سمجھنے والے ایماندار۔

• کلام مقدس کی گہری سچائیوں کے طالب۔

• آخری زمانے کے پیغام پر ایمان رکھنے والے۔

• بھائی برینہم کی تعلیم کا مطالعہ کرنے والے۔

• اپنی روحانی زندگی میں ترقی کے خواہش مند افراد۔
This website welcomes readers seeking a deeper understanding of Scripture, the Message of the Hour, biblical prophecy, and spiritual growth.
ٹ۔ اپنی اہلیہ کے لیے اظہارِ تشکر
Acknowledgment and Gratitude to My Wife
میں اپنی عزیز اہلیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، جس کی محبت، صبر، دعاؤں اور تعاون نے مجھے خدا کے کلام کے مطالعے اور لکھنے کے لیے ایک پُرسکون ماحول فراہم کیا ہے۔

اس کی حوصلہ افزائی، عملی مدد اور ضرورت کے وقت مالی تعاون بھی میرے لیے ایک بڑی برکت رہا ہے۔

میں اس رفاقت کو خداوند کی طرف سے ایک قیمتی نعمت سمجھتا ہوں۔ خداوند اسے اس محبت اور خدمت کے لیے برکت عطا فرمائے۔
I am thankful to my beloved wife for her prayers, patience, encouragement, practical assistance, and financial support when needed. Her loving companionship has provided a peaceful environment for study, meditation, and writing.

May the Lord bless her for her faithful contribution to this ministry.
نیک سیرت عورت کی قدر و قیمت اور اُس کی عزت و قوت کے متعلق کلام مقدس ہمیں خوبصورت تعلیم دیتا ہے۔

امثال 31 باب 10 اور 25 آیات
ث۔ ہمارے ساتھ کلام کا مطالعہ کریں
Join Us in Studying God's Word
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر موجود بائبلی مضامین کا مطالعہ کریں، کلام مقدس میں دیے گئے حوالہ جات کو خود پڑھیں اور روحانی طور پر ترقی کریں۔

ہماری خواہش ہے کہ یہ مطالعات مزید لوگوں تک پہنچیں اور خدا کے کلام کو سمجھنے میں اُن کے لیے مددگار ثابت ہوں۔

خداوند ہمیں اپنے کلام میں قائم رکھے اور اپنی آمد کے لیے تیار کرے۔
We invite you to explore these studies, examine the Scriptures, reflect prayerfully, and share the articles with others.

May the Lord guide us in His Word and prepare us for His coming.
بائبلی مطالعاتی لائبریری

خدا کے کلام کے مطالعے کا سفر جاری رکھیں۔
Bible Study Library Latest Articles Contact Us

مسیح یسوع میں آپ کا بھائی
جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ