آپ کے سوالات کے جوابات: سانپ کے بیج کے پیچھے کی حقیقت
تعارف
"سانپ کا بیج" (The Serpent’s Seed) بائبل کی ان تعلیمات میں سے ایک ہے جس پر سب سے زیادہ بحث ہوتی ہے — کچھ لوگ اسے مکمل طور پر رد کر دیتے ہیں، تو کچھ اسے نجات کے مکاشفہ کی بنیاد سمجھتے ہیں۔ اکثر قارئین، خاص طور پر وہ جو بھائی برینہم کے پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، اس موضوع کے بارے میں کئی سوالات، شبہات، اور اعتراضات رکھتے ہیں۔
کیا قائن واقعی آدم کا بیٹانہیں تھا؟
کیا سانپ نے واقعی حوا کے ساتھ جسمانی گناہ کیا؟
کیا بائبل ایسی کسی تعلیم کی تصدیق کرتی ہے؟
کیا یہ سب صرف "تمثیل" ہے یا ایک حقیقی واقعہ؟
اور اگر سانپ کا بیج طوفان میں ختم ہو گیا تھا، تو وہ دوبارہ کہاں سے آیا؟
یہ اور اس جیسے کئی سوالات لوگوں کے ذہن میں آتے ہیں — اور حق کی تلاش کرنے والے ان کے ٹھوس، بائبلی، اور مکاشفاتی جواب چاہتے ہیں۔
اس مضمون میں ہم ان تمام عام سوالات کا جواب بائبل کی روشنی میں، اور بھائی برینہم کے پیغام کے مطابق دینے کی کوشش کریں گے، تاکہ سچائی کو خالص انداز میں پیش کیا جا سکے۔
"سچائی خوف سے نہیں ڈرتی، بلکہ وہ روشنی میں ظاہر ہونے سے خوش ہوتی ہے۔"
اگر آپ ایک کھلے دل اور ایماندار ذہن کے ساتھ سچائی کی تلاش میں ہیں، تو یہ مضمون آپ کے لیے ایک روحانی رہنمائی ثابت ہو سکتا ہے۔
				❓ سوال 1: کیا پیدائش 4:1 یہ نہیں کہتی کہ قائن آدم کا بیٹا ہے؟
📖 پیدائش 4:1
اور آدمؔ اپنی بیوی حوّاؔ کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اسکے قاؔئن پیدا ہوا ۔ تب اُس نے کہا مجھے خُداوند سے ایک مرد مِلا۔
🔍 بظاہر یہ آیت قائن کو آدم کا بیٹا ظاہر کرتی ہے، لیکن غور کریں
آیت یہ نہیں کہتی کہ آدم نے قائن کو جنا — بلکہ صرف اتنا کہ "حوا نے قائن کو جنا"
پیدائش 4:2 کے مطابق: ہابل فوراً بعد پیدا ہوا، جس سے جڑواں ہونے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔
پیدائش 5:3 — جب آدم کی نسل کی فہرست دی جاتی ہے۔
آدم ایک سوَ تیس برس کا تھا جب اُسکی صورت و شبِیہ کا ایک بیٹا اُسکے ہاں پیداہُوا اور اُس نے اُس نام سیت رکھاّ ۔
یہاں قائن کا کوئی ذکر نہیں
📖 1-یوحنا 3:12
اور قائِن کی مانِند نہ بنیں جو اُس شرِیر سے تھا اور جِس نے اپنے بھائِی کو قتل کِیا اور اُس نے کِس واسطے اُسے قتل کِیا؟ اِس واسطے کہ اُس کے کام بُرے تھے اور اُس کے بھائِی کے کام راستی کے تھے۔
🔴 یونانی لفظ: "ἐκ τοῦ πονηροῦ" (ek tou ponērou)
یعنی: "وہ شریر سے پیدا ہوا تھا" — یہ "اثر" نہیں، بلکہ نسلی نسبت کا لفظ ہے۔
بھائی برینہم نے کہا
"پیدائش 4:1 ایک عمومی بیان ہے، لیکن اس میںقائِن  کو آدم کی نسل میں شمار نہیں کیا گیا۔ بائبل کا سیاق و سباق بتاتا ہے کہ قائِن  شیطان سے تھا، نہ کہ آدم سے۔"
(The Serpent’s Seed, 1958)
"اگرقائِن آدم کا بیٹا ہوتا، تو وہ پیدائش 5 میں نسل کی فہرست میں شامل ہوتا۔ لیکن خدا نے اُسے اس نسل سے خارج کر دیا کیونکہ وہ دوسرے بیج سے تھا۔"
(The Original Sin, 1960)
✅ خلاصہ
پیدائش 4:1 ایک ثقافتی بیان ہے، نہ کہ نسلی اعلان
1-یوحنا 3:12 اور پیدائش 5:3 اصل سچائی کو ظاہر کرتے ہیں
قائِن آدم کا بیٹا نہیں تھا۔
				سوال 2: کیا یہ تعلیم درست ہے کہ حوا نے سانپ کے ساتھ گناہ کیا؟
📖 پیدائش 3باب6-7
عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لئے اچھا اور آنکھوں کو خُوشنما معلوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لئے خوب ہے تو اُسکے پھل میں سے لیا اور کھایا اور اپنے شوَہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔
 تب دونوں کی آنکھیں کھل گئیں اور اُنکو معلوم ہُوا کہ وہ ننگے ہیں اور اُنہوں نے انجیر کے پتوں کو سی کر اپنے لِئے لُنگیاں بنائیں۔
🔍 سوال یہ ہے: اگر انہوں نے صرف "سیب" کھایا ہوتا، تو شرم اور ننگا پن کیوں ظاہر ہوتا؟
📖 پیدائش 3:16
 پھر اُس نے عَورت سے کہا کہ میں تیرے دردِحمل کو بہت بڑھاؤنگا ۔ تُو درد کے ساتھ بچے جنیگی اور تیری رغبت اپنے شوہر کی طرف ہوگی اور وہ تجھ پر حکومت کریگا۔
🔍 اگر گناہ صرف نافرمانی کا فعل ہوتا تو سزا حمل اور زچگی سے متعلق نہ ہوتی۔
بھائی برینہم نے کہا
"گناہ صرف پھل کھانا نہ تھا، بلکہ ایک جسمانی عمل تھا — جنسی تعلق — جس میں عورت نے اپنی فطرت کے دائرے سے تجاوز کیا۔"
(Condemnation by Representation, 1960)
"شیطان نے سانپ (جو انسان نما مخلوق تھا) کے ذریعے عورت کو دھوکہ دیا اور اُس کے ساتھ تعلق قائم کیا — یہی اصل گناہ تھا۔"
(The Serpent's Seed, 1958)
✅ خلاصہ
بابل "پھل کھانے" کی اصطلاح کو علامتی انداز میں استعمال کرتی ہے۔
اصل گناہ نفس پرستی اور فطرت کی خلاف ورزی تھی، نہ کہ صرف نافرمانی۔
حوا کا گناہ جنسی فریب تھا، جس سے قائن پیدا ہوا
✦ نتیجہ۔
"سانپ کا بیج صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک روحانی حقیقت ہے — جو آدم اور حوا سے شروع ہوئی، اور مکاشفہ کی کلیسیاؤں تک جاری ہے۔"
📖 پیدائش 3:15
 اور مِیں تیرے اور عَورت کے درمیان اور تیری نسل اور عَورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالونگا۔ وہ تیرے سر کو کُچلیگا اور تُو اُسکی ایٹری پر کاٹیگا۔۔
🕊️ یہ دشمنی آج بھی جاری ہے
فریسی اور راستباز
جھوٹی کلیسیا اور سچی دلہن
قائن اور ہابل
ابلیس اور مسیح
بھائی برینہم نے کہا
"جب آپ اصل گناہ کو پہچان لیتے ہیں، تب ہی آپ یسوع کی قربانی اور نجات کی عظمت کو سمجھ سکتے ہیں۔ یہ تعلیم اختتام کے وقت ظاہر ہونا تھی — اور یہی آج ہو رہا ہے۔"
(The Original Sin, 1960)
				سوال3:پیدائش 3 میں تو صاف لکھا ہے کہ حوا نے "پھل کھایا"، وہاں یہ کیوں نہیں لکھا کہ اُس نے کوئی "عمل" کیا؟ اگر اصل گناہ ایک جنسی عمل تھا، تو بائبل نے اسے "کھانا" کیوں کہا؟
 
✦ جواب: "پھل کھانا" ایک علامتی/روحانی اصطلاح ہے — جو اصل گناہ کو پردے میں ظاہر کرتی ہے
(figurative language) 
بائبل، خاص طور پر پیدائش، امثال، مکاشفہ، اور تمثیلی زبان میں لکھی گئی کتابوں میں، اکثر "فعل" یا "عمل" کو علامتی زبان میں بیان کرتی ہے۔
"پھل کھانا" = کسی فعل یا تجربے میں شریک ہونا — اکثر جنسی یا روحانی تعلق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
📖 پیدائش 3:6
عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لئے اچھا اور آنکھوں کو خُوشنما معلوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لئے خوب ہے تو اُسکے پھل میں سے لیا اور کھایا اور اپنے شوَہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔
📖 پیدائش 3:7
"تب دونوں کی آنکھیں کھل گئیں، اور انہوں نے جانا کہ وہ ننگے ہیں…"
🔍 سوال: اگر انہوں نے صرف "سیب" کھایا تھا، تو ننگا پن اور شرم کا احساس کیوں پیدا ہوا؟
🟢 یہ ظاہر کرتا ہے کہ "پھل کھانا" کسی گہرے، جسمانی اور روحانی عمل کی تمثیل ہے۔
📖 امثال 30:20
 زانیہ کی راہ اَیسی ہی ہے ۔وہ کھاتی ہے اور اپنا منہ پونچھتی ہے اور کہتی ہے میں نے کچھ برائی نہیں کی ۔
🔍 یہاں "کھانا" = زنا کا عمل
یعنی بائبل میں "کھانے" کی اصطلاح جنسی تعلق کے لیے تمثیلی طور پر استعمال ہوئی ہے۔
📖 مکاشفہ 2:14
"...انہوں نے بنی اسرائیل کو گمراہ کیا، کہ وہ بتوں کی قربانی کھائیں اور زنا کریں۔"
یہاں بھی "کھانا" اور "زنا" ساتھ ساتھ آئے — دونوں ایک عمل کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بھائی برینہم نے کہا
"جب بائبل کہتی ہے کہ 'حوا نے درخت کا پھل کھایا'، تو یہ صرف سیب کھانے کا بیان نہیں — یہ اُس گناہ کی تمثیل ہے جو اُس نے سانپ کے ساتھ کیا۔ یہی اصل گناہ تھا۔"
(The Original Sin, 1960)
"خدا نے سانپ کو بدلا تاکہ وہ دوبارہ عورت کے ساتھ وہ عمل نہ کر سکے — یہ ظاہر کرتا ہے کہ عمل جنسی نوعیت کا تھا۔"
(Questions and Answers on Genesis, 1953)
✦ نتیجہ
"پھل کھانا"	۔۔۔جنسی تجربہ/گناہ میں شامل ہونا
"آنکھیں کھلنا"۔۔۔معصومیت کا خاتمہ اور شرم کا شعور
"ننگے ہونا"۔۔۔گناہ کا شعور اور جنسی بیداری
بائبل نے اصل گناہ کو روحانی زبان میں "پھل کھانے" سے ظاہر کیا — تاکہ سچائی صرف وہی سمجھے جسے روح القدس مکاشفہ دے۔
				سوال :4 کیا قائن اور ہابل جڑواں بھائی تھے؟ اگر ہاں، تو کیا یہ ممکن ہے کہ اُن کے والد مختلف ہوں؟