Resources Word

The Great Battle of Revelation 12-Part 1

The Prophetic Story of the Church, the Dragon, and the Man-Child

حصہ اول

آسمان پر بڑا نشان
عورت، سورج، چاند اور بارہ ستارے

تعارف

مکاشفہ باب 12 بائبل کی اُن حیرت انگیز نبوتوں میں شامل ہے جو دنیا کے اختتام کے قریب آخری روحانی جنگ کی تصویر کشی کرتی ہیں۔ یہ باب نہ صرف ماضی میں کلیسیا کی آزمائشوں کو بیان کرتا ہے بلکہ آخری زمانہ میں دلہن کلیسیا کے تجربات کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
اس باب میں خدا کی کلیسیا، شیطان کی چالاکیاں، بچہ کی پیدائش اور آسمان و زمین پر عظیم جنگ کے مناظر بیان کیے گئے ہیں۔
بھائی برینہم نے مکاشفہ 12 کی تعلیم میں بہت گہرائی اور تفصیل سے یہ واضح کیا کہ یہ باب خدا کے مکمل منصوبے — دلہن کلیسیا کی تیاری، شیطان کی آخری کوششیں، اور خدا کی فتح — کی پیش گوئی کرتا ہے۔
ہم اس مضمون میں مکاشفہ 12 کی ہر آیت کو بائبل مقدس اور بھائی برینہم کی تعلیمات کے مطابق گہرائی سے سمجھیں گے اور اسے آسان اردو میں مرحلہ وار بیان کریں گے تاکہ ہر قاری نہ صرف علم حاصل کرے بلکہ اپنے روحانی سفر میں مضبوطی بھی پائے۔
مضمون کے حصے
ہم اس مضمون کو چھ (6) واضح حصوں میں تقسیم کریں گے

حصہ 1 آسمان پر بڑا نشان
عورت، سورج، چاند اور بارہ ستارے،کلیسیا کی شان و شوکت کی علامت
حصہ 2 اژدہا کا ظہور اور حملہ کی کوشش
شیطان کی چالاکیاں اور کلیسیا پر حملہ
حصہ 3 بچہ کی ولادت اور حفاظت،
دلہن کلیسیا اور اس کی اختتامی فتح
حصہ 4 آسمانی جنگ
میکائیل اور اس کے فرشتےروحانی جنگ اور ابلیس کا زمین پر گرایا جانا
حصہ 5 عورت کا بیابان میں فرار
کلیسیا کی حفاظت اور بڑی مصیبت کا دور
حصہ 6 باقی نسل پر حملہ ،
آخری کلیسیا پر شیطان کا حملہ اور غلبہ کی خوشخبری

آسمان پر بڑا نشان — عورت، سورج، چاند اور بارہ ستارے
مکاشفہ 12باب1-2

پھِر آسمان پر ایک بڑا نِشان دِکھائی دِیا یعنی ایک عَورت نظر آئی جو آفتاب کو اوڑھے ہُوئے تھی اور چاند اُس کے پاؤں کے نِیچے تھا اور بارہ سِتاروں کا تاج اُس کے سر پر۔ 2 وہ حامِلہ تھی اور دردِ زِہ میں چلاتی تھی اور بچّہ جننے کی تکلِیف میں تھی۔

مکاشفہ 12باب کی عورت کا راز
دوہری تکمیل کی کہانی

نبیوں کی نبوتوں کی دوہری تکمیل

1-نبوت کا پہلا مرحلہ — اسرائیل پر اطلاق
زیادہ تر نبوتیں پہلے براہِ راست قومِ اسرائیل کے لیے پوری ہوئیں۔پرانے عہدنامے کے نبیوں نے جن واقعات کی خبر دی، ان میں اکثر تاریخی طور پر اسرائیل کے ساتھ فوری یا قریب الوقوع تعلق تھا۔مثلاً: مصیبت کا وقت، دشمنوں کا حملہ، یا بادشاہی کی بحالی۔

2. نبوت کا دوسرا مرحلہ — کلیسیا پر روحانی اطلاق
وہی نبوتیں روحانی طور پر کلیسیا (عالمگیر سچے ایمانداروں کی جماعت) پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔
نبوتیں ایک قسم کی "روحانی تصویربنتی ہیں جو آخری زمانہ میں مکمل طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔مثلاًعورت کا بیابان میں جانا (مکاشفہ 12) — پہلے اسرائیل کی حالت، پھر آخری زمانہ کی سچی دلہن کلیسیا۔

3. وقت کی تقسیم:پہلی تکمیل تاریخ کے ایک وقت میں ہوتی ہے۔
دوسری تکمیل آخری زمانہ میں، جب کلیسیا کا حتمی امتحان اور نجات کا وقت آتا ہے۔

4. مکاشفہ 12 کی مثال
عورت: اسرائیل کی نمائندگی بھی کرتی ہے اور کلیسیا کی بھی۔
بچہ: یسوع مسیح، اور آخری زمانے میں "مرد بچہ" (غالب آنے والے) کی نمائندگی بھی۔
اژدہا: شیطان، جو دونوں وقتوں میں خدا کے منصوبہ کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

5. نبوت کی گہرائی
بھائی برینہم نے بتایا کہ خدا کی نبوتیں صرف ایک وقتی واقعہ تک محدود نہیں ہوتیں، بلکہ ان میں "آئندہ زمانوں کے لیے بھی" پیغام اور مکاشفہ چھپا ہوتا ہے۔
ہر نبوت میں خدا کا ایک ابدی اصول اور ایک موجودہ دور کا پیغام ہوتا ہے۔

عورت کی مکمل تفصیلی تشریح

پہلا پہلو: "عورت" بطور قدرتی اسرائیل

عورت اسرائیل ہے جو مسیح (بچہ) کو پیدا کرتی ہے۔اسرائیل خدا کے منصوبے میں وہ قوم ہے جس کے ذریعے یسوع مسیح کا ظہور ہوا۔یسوع جسمانی لحاظ سے اسرائیلی نسل (یہودہ قبیلہ) سے آیا۔
یسعیاہ 66باب7-8
پشیتر اس سے کہ اسے درد لگے اس نے جنم دیااور اس سے پہلےکہ اس کو درد ہو اس کو بیٹا پیدا ہوا۔
ایسی با ت کس نے سنی؟ایسی چیز کس نے دیکھیں ؟ کیا ایک دن میں کوئی ملک پیدا ہو سکتا ہے؟کیا یکبارگی ایک قوم پیدا ہو جائے گی؟ کیونکہ صیون کو درد لگی ہی تھی کہ اُس کو اولاد پیدا ہوگی۔
سورج کو اوڑھے ہوئے سے مراداسرائیل خدا کی برکات کا وارث ہے۔اسرائیل پر خدا کا جلال تھا، وعدے تھے، نبوتیں تھیں — سورج کی روشنی کی طرح صاف اور نمایاں۔
بھائی برینہم کہتے ہیں کہ اسرائیل تھا — الوہی نور کو دنیا میں ظاہر کرنے والا"Divine Light Bearer"۔
چاند اس کے پاؤں کے نیچے — شریعت کی روشنی کا دور۔چاند کی روشنی اپنے اندر سے نہیں ہوتی بلکہ سورج کی عکاسی ہے۔اسی طرح موسیٰ کی شریعت بھی مسیح کی مکمل روشنی کی طرف ایک سایہ تھی۔
بھائی برینہم نے بیان کیا کہ شریعت صرف عارضی تھا، اصل فضل مسیح کے ذریعے آیا۔
بارہ ستاروں کا تاج — اسرائیل کے بارہ قبیلے۔یعقوب کے بارہ بیٹے جو بارہ قبیلے بنے — خدا کی زمین پر حکومت کی علامت۔ہر ستارہ ایک قبیلہ کی نمائندگی کرتا ہے، جو خدا کے وعدہ کی نسل ہیں۔
یہ عورت دردِ زہ میں چلاتی تھی — مسیحا کے انتظار میں اسرائیل کی روحانی تڑپ۔صدیوں سے اسرائیل ایک نجات دہندہ کا منتظر تھا۔یسوع کے آنے سے پہلے اسرائیل سخت مذہبی، سیاسی اور روحانی دباؤ میں تھا (رومی حکومت، فریسیوں کی منافقت)۔

دوسرا پہلو: "عورت" بطور روحانی دلہن کلیسیا

عورت آخری زمانے میں سچی دلہن کلیسیا کی نمائندہ ہے۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں کہ جیسے اسرائیل نے مسیح جسمانی طور پر پیدا کیا، ویسے ہی دلہن کلیسیا آخری زمانہ میں "کلام کا بچہ" پیدا کرے گی۔

سورج کی روشنی — دلہن کلیسیا مسیح کی راستبازی میں ملبوس۔دلہن مکمل کلام پر قائم ہے، بغیر داغ دھبہ کے۔سورج کی طرح دلہن کلیسیا براہ راست مسیح (کلام) کی روشنی میں چلتی ہے۔

چاند اس کے پاؤں کے نیچے — شریعت کا دور ختم، اب فضل کا دور۔دلہن کلیسیا شریعت کے نیچے نہیں بلکہ فضل کے عہد میں ہے۔وہ پرانی رسومات کو پیچھے چھوڑ کر خالص کلام کے تابع ہے۔

بارہ ستاروں کا تاج — رسولوں کی تعلیمات پر بنیاد۔
مکاشفہ 21:14 میں لکھا ہے ۔۔اور اُس شہر کی شہرِ پناہ کی بارہ بُنیادیں تھِیں اور اُن پر برّہ کے بارہ رَسُولوں کے بارہ نام لِکھے تھے۔
اسی طرح دلہن کلیسیا کی بنیاد رسولوں اور نبیوں کے سچے پیغام پر ہے۔

دردِ زہ میں چلاتی ہے — کلام کی آخری پیدائش کی تکلیف۔آج کی دلہن کلیسیا بھی ایک روحانی جدوجہد میں ہے تاکہ آخری زمانے کا کامل کلامی بچہ پیدا ہو (Manifested Word Bride)۔
1. "Word Bride" یعنی "کلام کی دلہن" کا مفہوم
"کلام کی دلہن" وہ جماعت ہے جو یسوع مسیح کے خالص کلام پر ایمان رکھتی ہے۔یہ دلہن کسی مذہبی روایت یا انسانی نظریات پر نہیں بلکہ خالص کلامِ خدا پر مبنی ہے۔یہ دلہن نہ صرف کلام کو سنتی ہے بلکہ کلام کے مکمل مطابق چلتی اور اپنی زندگی میں کلام کو ظاہر کرتی ہے۔
متی 25:6 — آدھی رات کو دھُوم مچی کہ دیکھو دُلہا آگیا! اُس کے اِستقبال کو نِکلو۔

2. "Manifested" یعنی "ظاہر شدہ" کا مفہوم
"ظاہر شدہ" سے مراد ہے کہ کلام محض الفاظ یا تعلیمات میں نہیں بلکہ زندہ اور عملی شکل میں ظاہر ہو رہا ہے۔دلہن محض نظریاتی ایمان نہیں رکھتی، بلکہ کلام کے وعدے اپنی زندگی میں مکمل ہوتے دیکھتی ہے۔
رومیوں 8:19 — کِیُونکہ مخلُوقات کمال آرزُو سے خُدا کے بَیٹوں کے ظاہِر ہونے کی راہ دیکھتی ہے۔

بھائی برینہم نے فرمایا۔3
سچی دلہن کلام کی دلہن ہوگی۔ وہ اپنے دور کے لیے کلام کی مکمل تصویر بن کر ظاہر ہوگی۔
یعنی ہر دور میں خدا کا ایک مخصوص مکاشفہ ہوتا ہے، اور سچی دلہن اُس مکاشفہ کو قبول کرتی ہے اور اپنے عمل سے ظاہر کرتی ہے۔
بھائی برینہم کے پیغامات میں سے اقتباسات
1. "The Revelation of Jesus Christ" سیریز میں فرماتے ہیں:
"Israel was the woman travailing to bring forth the Messiah, and the Bride is the woman travailing to bring forth the manifested Word in the last days."
2. "The Church Ages" کتاب میں لکھتے ہیں
"The Old Testament woman is Israel; the New Testament woman is the Bride. Two women, but one purpose: to bring forth the Word."
3. "The First Seal" (1963) میں فرمایا

"That woman, standing in the sun, clothed with the sun, is a type of the Bride, who stands in the full revelation of the Word, reflecting no man-made creed, only the Word."

خلاصہ
اسرائیل نے ماضی میں "جسمانی نجات دہندہ"یسوع کو جنم دیا۔
دلہن کلیسیا آج آخری زمانہ میں "کلام کی مکمل تکمیل" (کلامی بچہ) کو جنم دے رہی ہے۔
دونوں عورتیں "درد، تڑپ اور جنگ" کے مراحل سے گزرتی ہیں تاکہ خدا کا منصوبہ پورا ہو۔

اسرائیل (ماضی)
سورج خدا کی برکات اور وعدے
چاندشریعت کی عارضی روشنی
بارہ ستارےاسرائیل کے بارہ قبیلے
دردِ زہ مسیحا کی آمد کا انتظار
مرد بچہ یسوع مسیح

دلہن کلیسیا (موجودہ/مستقبل)
سورج مسیح کی راستبازی
چاندشریعت پر فتح
بارہ ستارےرسولوں کی تعلیمات
دردِ زہ آخری دلہن کی تیاری
مرد بچہ کامل دلہن، کلام کی تکمیل

آسمان پر بڑا نشان — مکمل تشریح

1. آسمان سے کیا مراد ہے؟
روحانی دُنیا کی طرف اشارہ ہے (Spiritual Realm)۔
"آسمان" اکثر خُدا کی روحانی بادشاہی یا مکاشفہ کے دائرے کو ظاہر کرتا ہے۔یہ "زمینی دنیا" کے برعکس ہے؛ جہاں نظر سے نہیں، ایمان سے چیزیں دیکھی جاتی ہیں۔
بھائی برینہم نے فرمایا
آسمان میں دکھائی دینے والے نشانات روحانی دُنیا میں ہونے والے عظیم واقعات کی علامت ہوتے ہیں۔"
بائبل حوالہ:
متی 24:30 — "تب ابنِ آدم کا نشان آسمان پر دکھائی دے گا۔"

2.(Sign) نشان سے کیا مراد ہے؟
"نشان" کا مطلب ہے ایک غیر معمولی واقعہ یا منظر جو کسی بڑے روحانی سچ یا تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔یہ صرف ایک ظاہری نظارہ نہیں، بلکہ ایک پیغام یا ایک انتباہ ہوتا ہے۔خدا اکثر نشانات کے ذریعے انسانوں کو آگاہ کرتا ہے کہ کوئی اہم کام ہو رہا ہے یا ہونے والا ہے۔
بائبل حوالہ:
خروج 4:8 — "اگر وہ پہلا نشان نہ مانیں تو دوسرے نشان پر ایمان لائیں گے۔"

3. "بڑا نشان" کا مطلب؟
یہ کوئی عام یا چھوٹا واقعہ نہیں، بلکہ ایک عظیم اور سنجیدہ الہی اعلان ہے۔مکاشفہ 12 میں عورت کا منظر بطور "بڑا نشان" ظاہر ہوا کیونکہ ایک عظیم روحانی جنگ شروع ہونے والی تھی،نجات دہندہ (مسیح) کی پیدائش اورشیطان کی کلیسیا کے خلاف شدید دشمنی سامنے آنے والی تھی۔

خلاصہ
آسمان = روحانی دُنیا، مکاشفہ کا دائرہ
نشان = ایک روحانی پیغام یا الہی انتباہ
بڑا نشان = نجات اور جنگ سے متعلق خدا کی عظیم پیشگوئی اور منصوبہ

اختتامیہ

مکاشفہ باب 12 میں جو "عورت" آسمان پر دکھائی دیتی ہے، وہ ایک عظیم الٰہی راز کو ظاہر کرتی ہے — خدا کے منصوبے میں اسرائیل اور دلہن کلیسیا دونوں کی مرکزی حیثیت۔بھائی برینہم کی تعلیمات کے مطابق، یہ عورت ماضی میں قدرتی اسرائیل تھی جو مسیح کو لائی، اور آج کے زمانہ میں روحانی دلہن کلیسیا ہے جو کامل کلامی نسل کو جنم دے رہی ہے۔
سورج، چاند، اور بارہ ستاروں کا تاج نہ صرف اس عورت کی روحانی عظمت کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ خدا کے مکمل اختیار اور وعدہ میں ہے۔
دردِ زہ میں چلاتی ہوئی عورت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر عظیم وعدے کی تکمیل سے پہلے آزمائشوں اور قربانیوں کا مرحلہ آتا ہے۔
جیسے اسرائیل کو سخت انتظار اور مصیبت سے گزر کر نجات دہندہ ملا، ویسے ہی آج کی دلہن کلیسیا بھی سخت روحانی جنگ کے دور سے گزر کر آخری فتح کی طرف بڑھ رہی ہے۔
یہ تصویر ہمیں یقین دلاتی ہے کہ چاہے آزمائشیں کتنی ہی شدید کیوں نہ ہوں، خدا کی سچی کلیسیا اپنے مرد بچہ — کامل کلام — کو ضرور پیدا کرے گی اور آسمانی جلال میں داخل ہوگی۔
اگلے حصہ میں ہم دیکھیں گے کہ کس طرح اژدہا (شیطان) اس الہی منصوبہ کو روکنے کی کوشش کرتا ہے، اور کس طرح خدا اپنی کلیسیا کی حفاظت اور فتح کا بندوبست فرماتا ہے۔

مسیح یسوع میں اپ کا بھائی جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ

1 thought on “The Great Battle of Revelation 12-Part 1”

Leave a Comment