The War in Heaven—The Battle Between Michael and the Dragon
حصہ چہارم
آسمانی جنگ — میکائیل اور اژدہا کی لڑائی
آسمانی لڑائی کا آغاز
بنیادی خاکہ
مکاشفہ 12باب7-9 میں ہمیں بتایا جاتا ہے کہ عورت (کلیسیا) جب مرد بچہ پیدا کر چکتی ہے تو آسمان پر ایک عظیم جنگ برپا ہوتی ہے۔
بھائی برینہم نے واضح کیا کہ یہ جنگ اس وقت شروع ہوتی ہے جب دلہن کلیسیا خالص کلام کو ظاہر کر چکتی ہے — یعنی مرد بچہ (مکمل کلام) اپنی بلوغت کو پہنچ جاتا ہے۔
اب شیطان جانتا ہے کہ اس کا وقت مکمل ہو چکا ہے اور وہ زمین پر آخری تباہی برپا کرنے سے پہلے آسمان پر اپنی موجودگی کو بچانے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
جنگ کا سبب
بھائی برینہم نے فرمایا کہ عورت (دلہن کلیسیا) مرد بچہ (کامل کلام) کو پیدا کرتی ہے، اور اس مرد بچہ کے آسمان کی طرف اٹھائے جانے کے ساتھ ہی آسمان کی فضا میں بڑی ہلچل مچتی ہے۔
اس مرد بچہ کا اٹھایا جانا ایک روحانی اعلان ہے کہ کلام مکمل ہو چکا ہے اور اب مخالف قوتوں کے لئے آسمان میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔
جب دلہن خالص کلام کو ظاہر کر لیتی ہے، تو آسمان کی طاقتیں لرز اٹھتی ہیں، اور شیطان کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔
شیطان کی آخری کوشش
شیطان اپنی آخری طاقت جھونک دیتا ہے تاکہ آسمانی مقام پر اپنی موجودگی قائم رکھے۔وہ میکائیل اور اس کے فرشتوں کے خلاف بغاوت کرتا ہے۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں کہ شیطان سمجھتا ہے اگر وہ دلہن کلیسیا کے کلامی ظہور کو روک لے تو خدا کے منصوبے کو ناکام کر سکتا ہے — مگر یہ اس کی آخری بڑی ناکامی ہوتی ہے۔
شیطان اپنی پوری قوت استعمال کرتا ہے لیکن اب اس کے پاس وقت بہت کم ہے، کیونکہ دلہن اپنا مرد بچہ پیدا کر چکی ہے اور خدا نے کلام کو تخت تک پہنچا دیا ہے۔
خدا کا منصوبہ غالب آتا ہے:میکائیل اور اس کے فرشتے حرکت میں آتے ہیں۔شیطان اور اس کے گرائے گئے فرشتے آسمان پر جگہ کھو بیٹھتے ہیں۔ یہ جنگ دراصل دلہن کلیسیا کی زمین پر روحانی فتح کا عکس ہے۔جب دلہن کلام کے ساتھ مکمل جُڑ جاتی ہے تو آسمان پر بھی شیطان کی حکومت منہدم ہو جاتی ہے۔
"آسمان پر شیطان کی ہار اس بات کی علامت ہے کہ زمین پر دلہن کلام میں مکمل ہو چکی ہے، اور اب شیطان کے پاس کوئی قانونی حق باقی نہیں رہا۔
میکائیل اور اس کے فرشتے
میکائیل کی شناخت
میکائیل عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے
"کون ہے جو خدا کی مانند ہے؟"
مکاشفہ 12:7 اور دانی ایل 12:1 میں میکائیل کو جنگی قائد کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اور پھر
(دانی ایل 10:13) میں بھی میکائیل کومقرب فرشتہ کہا گیا ہے جو دانی ایل نبی کی دعا کے جواب میں روحانی جنگ میں شامل ہوتا ہے۔
بھائی برینہم نے میکائیل کی اصل شناخت کو روحانی گہرائی کے ساتھ کھولا ہے اور بتایا ہے کہ:
میکائیل محض ایک عام فرشتہ نہیں ہے۔بلکہ میکائیل دراصل یسوع مسیح کا جنگی روپ ہے یعنی وہ خود خدا کا ایک خاص مظہر ہے جو اپنی دلہن کی حفاظت کے لیے برسرِ پیکار ہوتا ہے۔
بھائی برینہم فرماتے ہیںط
یہ میکائیل، جو اپنے فرشتوں کے ساتھ شیطان کے خلاف لڑتا ہے، دراصل مسیح کا وہ مظہر ہے جو دلہن کلیسیا کی مکمل حفاظت کے لیے آسمانی جنگ میں قیادت کرتا ہے۔
مزید وضاحت
میکائیل کا کردار۔۔۔ جنگی قائد، دلہن کلیسیا کا محافظ
میکائیل کی اصلیت۔۔۔ یسوع مسیح کا جنگی اور عدالتی مظہر
میکائیل کب حرکت میں آتا ہے؟۔۔۔ جب دلہن کلام پر کھڑی ہوتی ہے اور شیطان کی مخالفت بڑھتی ہے۔
میکائیل کی جنگ۔۔۔ شیطان اور اس کی جھوٹی روحانی قوتوں کے خلاف ایک فیصلہ کن معرکہ
"میکائیل کوئی معمولی فرشتہ نہیں۔۔۔ بلکہ خود مسیح کی الوہی شخصیت ہے، جو جنگ کے لئے ظاہر ہوتی ہے تاکہ اپنے لوگوں کو دشمن کے حملوں سے بچا سکے۔
میکائیل کی جنگ کی نوعیت
یہ جنگ صرف فزیکل یا انسانی سطح کی نہیں، بلکہ رُوحانی سطح پر لڑی جا رہی ہے۔
(افسیوں 6:12) کے مطابق ،کِیُونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہِیں کرنا ہے بلکہ خُکُومت والوں اور اِختیّار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
میکائیل اور اس کے فرشتے دلہن کلیسیا کی طرف سے لڑ رہے ہیں تاکہ وہ کلام پر غالب آ سکے۔
اژدہا اور اس کے فرشتے
بنیادی خاکہ
مکاشفہ باب 12 ہمیں دکھاتا ہے کہ عورت کے مرد بچہ کو پیدا کرنے کے بعد آسمان پر ایک عظیم جنگ برپا ہوتی ہے۔میکائیل اور اس کے فرشتے خدا کے منصوبے کی حفاظت کے لئے صف آراء ہوتے ہیں، جبکہ اژدہا یعنی شیطان اور اس کی فوج آخری کوشش کرتی ہے کہ آسمان پر اپنی گرفت برقرار رکھ سکے۔
1. اژدہا کی اصل شناخت
اژدہا کا مطلب ہے ایک بڑا اور خوفناک درندہ — یہاں یہ "شیطان" کی مکمل تصویر ہے۔
مکاشفہ 12:9 واضح کرتا ہے کہ یہ اژدہا "وہی پرانا سانپ" ہے — یعنی وہی لوسفر جو باغِ عدن میں حوا کو گمراہ کرنے والا تھا۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں
اژدہا خود شیطان ہے جو اپنی ساری بدروحانی فوج کے ساتھ خدا کے کلام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔
2. اژدہا کی فوج — گرائے گئے فرشتے
لوسیفر (شیطان) جب خدا کے خلاف بغاوت میں کھڑا ہوا تو اس کے ساتھ ایک تہائی فرشتے بھی بغاوت میں شامل ہو گئے۔یہ فرشتے اب بدروحیں اور جھوٹی تحریکیں بن کر زمین پر کام کر رہے ہیں۔یہ وہی روحانی قوتیں ہیں جن کے خلاف دلہن کلیسیا آج جنگ کر رہی ہے۔
"وہ ستارے جو اس کی دم کے ساتھ گرے، وہ بدروحیں ہیں جو آج جھوٹے نبیوں، جھوٹے مسیحیوں، اور جھوٹے کلیسیائی نظاموں میں ظاہر ہو رہی ہیں۔
3. اژدہا اور اس کا فوج کا مقصد
دلہن کلیسیا کو روکنا
اژدہا اور اس کے فرشتے دلہن کلیسیا کو کامل کلام کی ظہور پذیری سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آخری زمانہ میں شیطان کی سب سے بڑی لڑائی دلہن کلیسیا کے خلاف ہے — تاکہ وہ کلام کو ظاہر نہ کر سکے۔
آسمان پر اپنی موجودگی قائم رکھنا
اژدہا کوشش کرتا ہے کہ وہ آسمان پر اپنے الزامات، اپنی فریب کاری اور اپنے جھوٹے دعووں کے ذریعے قبضہ برقرار رکھے۔لیکن مرد بچہ (کامل کلام) کے ظاہر ہونے کے بعد اب اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہتی۔جب خالص کلام ظاہر ہو جاتا ہے، تو جھوٹ کا کوئی مقام باقی نہیں رہتا — اور اژدہا کو زمین پر گرا دیا جاتا ہے۔
خلاصہ
اژدہا۔۔۔شیطان لوسفرجو باغِ عدن سے اب تک خدا کے منصوبے کے خلاف سرگرم ہے۔
گمراہ شدہ فرشتے۔۔۔ وہ فرشتے جو لوسفر کے ساتھ بغاوت میں شامل ہوئے اور بدروحیں بن گئے۔
مقصد۔۔۔ دلہن کلیسیا کو روکنا اور آسمان پر اپنی جھوٹی حکمرانی قائم رکھنا۔
نتیجہ۔۔۔ کلام کے ظہور کے بعد شیطان اور اس کے لشکر کا آسمان سے اخراج۔
نتیجہ: شیطان کی آخری شکست
