Resources Word

The Five Ministries of Elijah — A Complete Witness Before Judgment

ایلیاہ کی پانچ خدمات- عدالت سے پہلے مکمل گواہی

تعارف: عدالت سے پہلے ایک نبوی گواہی

جب بھی تاریخ انسانی ایک فیصلہ کن موڑ پر آتی ہے — خُدا کسی قوم پر عدالت لانے سے پہلے ہمیشہ ایک نبی بھیجتا ہے تاکہ اُس قوم کو خبردار کیا جائے، اور کلام کی طرف واپسی کا پیغام دیا جائے۔
یقینا خُداوند خُدا کچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خدمت گُزار نبیوں پر پہلے آشکارانہ کرے۔ (عاموس 3:7)
ایلیاہ نبی، جو کہ بائبل کی سب سے پراثر اور نڈر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، اُنہیں خُدا نے نہ صرف ایک وقت بلکہ پانچ مختلف اوقات میں مختلف شکلوں میں استعمال کیا — تاکہ وہ خُدا کی گواہی، عدالت سے پہلے انتباہ، اور کلام کی طرف واپسی کا ذریعہ بنے۔
ایلیاہ کی روح— 📌
ایک شخصیت نہیں، بلکہ ایک نبوی خدمت
برادر برینہم نے واضح فرمایا کہ:
"یہ ایک شخص نہیں ہے جسے بار بار زندہ کیا گیا ہو، بلکہ یہ ایک نبوی روح ہے جو مخصوص اوقات پر مخصوص مقصد کے لیے مخصوص برگزیدہ پر نازل ہوتی ہے۔"
(– The Laodicean Church Age, Church Age Book)

:خدا نے "ایلیاہ کی روح" کو تاریخ کے مختلف مراحل میں پانچ بار استعمال کیا
🔹بنی اسرائیل کی بعل پرستی کے خلاف
🔹جانشینی اور نبوت کے تسلسل میں
🔹یسوع مسیح کی پہلی آمد سے پہلے راہ ہموار کرنے کے لیے
🔹کلیسیا کی آخری زمانے میں بحالی کے لیے
🔹یہودی قوم کو مسیح پر ایمان لانے کی آخری گواہی دینے کے لیے
یہ ہر ظہور خُدا کی طرف سے عدالت سے پہلے انتباہ، بحالی کی دعوت، اور مکمل کلام پر واپسی کی گواہی ہے۔

ایلیاہ کا پیغام ہمیشہ تین پہلو رکھتا ہے:📖
توبہ اور واپسی: جھوٹے مذاہب اور رسمیات کے خلاف آواز بلند کرنا
بحالی: اصل کلام کی طرف کلیسیا یا قوم کو بحال کرنا
عدالت سے پہلے انتباہ: کیونکہ خُدا کی عدالت سے پہلے رحم کی دعوت آتی ہے
:برادر برینہم فرماتے ہیں
ایلیاہ کا آنا بحالی کے لیے ہے، راہ ہموار کرنے کے لیے نہیں۔ یوحنا راہ تیار کرنے آیا، مگر ایلیاہ آخری بحالی کا پیغام لایا۔
(– Questions and Answers on the Seals, 1963)

پہلا ظہور: ایلیاہ تشبی — نبیوں کا نبی

1 سلاطین 17 تا 2 سلاطین 2📖
تاریخی پس منظر: بعل پرستی اور روحانی انحطاط✅
ایلیاہ نبی اُس وقت ظاہر ہوئے جب اسرائیل روحانی زوال، بدعت، اور مشرکانہ عبادات میں ڈوبا ہوا تھا۔ بادشاہ اخی اب نے صیدونی شہزادی ایزبل سے شادی کی، جس نے بعل کی پرستش کو سرکاری مذہب بنا دیا۔ خُدا کے انبیاء کو قتل کیا گیا، اور خالص پرستش مٹ چکی تھی۔
سو اُس نے صدانیوں کے بادشاہ اتبعل کی بیٹی ایزبل سے بیاہ کیا اور جا کر بعل کی پرستش کرنے اور اُسے سجدہ کرنے لگا ۔
اور بعل کے مندر میں جسے اُس نے سامریہ میں بنایا تھا بعل کے لیے ایک مذبح تیار کیا ۔ (1 سلاطین 16باب31-33)
یہ وقت خُدا کے لیے کھڑے ہونے والوں کے لیے خطرناک تھا۔ ایسے میں ایلیاہ بغیر کسی تعارف کے یکدم ظاہر ہوا ۔ "ایلیاہ تشبی" ۔جس نے خُدا کی عدالت کا اعلان کیا۔

ایلیاہ تشبی کی نمایاں خدمات ۔ خُدا کی قدرت کی گواہی🔥
بارش روکنا — خُدا کی عدالت کا اعلان1️⃣
اور ایلیاہ تشبی جو جلعاد کے پردیسیوں میں سے تھا اخی اب سے کہا کہ خُداوند اسرائیل کے خُدا کی حیات کی قسم جسکے سامنے میں کھڑا ہوں اِن برسوں میں نہ اوس پڑے گی نہ مینہ برسیگا جب تک میں نہ کہوں ۔ (1 سلاطین 17:1)
ایلِیاہ ہمارا ہم طبِیعت اِنسان تھا۔ اُس نے بڑے جوش سے دُعا کی مینہ نہ برسے۔ چُنانچہ ساڑھے تِین برس تک زمِین پر مینہ نہ برسا۔ (یعقوب 5:17)
یہ قدرت خُدا کی عدالت اور نبی کی آواز کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔📌

معجزانہ فراہمی — بیوہ کا تیل اور آٹا ختم نہ ہوا2️⃣
اور خُداوند کے کلام کے مطابق جو اُس نے ایلیاہ کی معرفت فرمایا تھا نہ تو آٹے کا مٹکا خالی ہُوا اور نہ تیل کی کُپی میں کمی ہوئی ۔ (1 سلاطین 17:16)
خُدا اپنے نبی کی خاطر فاقہ زدہ بیوہ کے گھر کو برکت دیتا ہے — یہ اس کی حضوری کی علامت ہے۔📌

مُردے کو زندہ کرنا — زندگی دینے والی قوت3️⃣
اور خُداوند نے ایلیاہ کی فریاد سُنی اور لڑکے کی جان اُس میں پھر آگئی اور وہ جی اُٹھا ۔ (1 سلاطین 17:22)
یہ بائبل میں پہلا ریکارڈ شدہ واقعہ ہے جس میں کوئی شخص مُردے کو زندہ کرتا ہے۔📌

کرمل پہاڑ کا مقابلہ — جھوٹے نبیوں کی شکست4️⃣
اور شام کی قُربانی چڑھانے کے وقت ایلیاہ نبی نزدیک آیا اور اُس نے کہا اے خداوند ابرہام اور اضحاق اور اسرائیل کے خُدا ! آج معلوم ہو جائے کہ اسرائیل میں تُو ہی خُدا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں نے اِن سب باتوں کو تیرے ہی حکم سے کیا ہے۔
میری سُن اے خُداوند میری سُن تاکہ یہ لوگ جان جائیں کہ اے خُداوند تُو ہی خدا ہے اور تُو نے پھر اُنکے دلوں کو پھیر دیا ہے ۔
تب خُداوند کی آگ نازل ہوئی اور اُس نے اُس سوختنی قُربانی کو لکڑیوں اور پتھروں اور مٹی سمیت بھسم کر دیا اور اُس پانی کو جو کھائی میں تھا چاٹ لیا ۔
جب سب لوگوں نے یہ دیکھا تو منہ کے بل گرے اور کہنے لگے خُداوند وہی خدا ہے ! خُداوند ہی خُدا ہے !۔ (1 سلاطین 18باب36-38)

450 جھوٹے نبی سارا دن بعل کو پکارنے کے باوجود ناکام رہے، لیکن ایلیاہ نے مختصر دُعا کے بعد آسمان سے آگ نازل کروائی۔
نتیجہ: قوم چیخ اُٹھی —📌
"خُداوند ہی خُدا ہے!"
(1 سلاطین 18:39)

جھوٹے نبیوں کی سزا — پاکیزگی کی بحالی5️⃣
"ایلیاہ نے اُن سے کہا: اُن کو پکڑ لو... اور اُن کو وادی قیسون میں ذبح کیا۔" (1 سلاطین 18:40)
📌یہ عمل "جھوٹے نبیوں کی تعلیمات کا خاتمہ" اور "مذہبی صفائی" کی علامت ہے۔
ایلیاہ کا کلام کے ساتھ تعلق — نبی کی علامت
:برادر برینہم نے فرمایا
"ایلیاہ کے پاس کوئی فوج نہ تھی، نہ کوئی مذہبی تنظیم، مگر اُس کے پاس خدا کا کلام تھا، اور یہ سب سے بڑی طاقت ہے۔"
(– Elijah and the Meal Offering, 1960)
"ایلیاہ نبی کا اصل مقصد تھا — قوم کو واپس خُدا کے کلام کی طرف بلانا، اور جھوٹے مذہبوں کو بے نقاب کرنا۔"
(– God of This Evil Age, 1965)
ایلیاہ کی خدمت کا بنیادی مقصد
🔹روحانی جنگ۔۔۔بعل اور جھوٹے انبیاء کے خلاف
🔹خُدا کی قدرت۔۔۔معجزات، بارش کی بندش، آگ کا نزول
🔹توبہ کا پیغام۔۔۔قوم کو جھوٹ سے سچ کی طرف بلانا
🔹نبی کی شناخت۔۔۔ بغیر کسی خوف کے حق کا اعلان
🔹خُدا کی حاکمیت۔۔۔"خُداوند ہی خُدا ہے" — عوام کا اعتراف

نتیجہ: نبیوں کا نبی — ایلیاہ ایک علامتی خدمت✅
:ایلیاہ نبی
ایک فرد نہیں بلکہ "ایک خدمت" کی علامت بن گیا
جس میں صداقت، عدالت، غیرت، ایمان، معجزات اور کلام کی بحالی کا مجموعہ پایا جاتا ہے
پُکارنے والے کی آواز! بیابان میں خداوند کی راہ درست کرو۔ صحرا میں ہمارے خداوند کے لیے شاہراہ ہموار کرو۔
(یسعیاہ 40:3 — جو بعد میں یوحنا اور بھائی برینہم دونوں پر اطلاق ہوا)

دوسرا ظہور: الیشع میں ایلیاہ کی روح — جانشینی کی خدمت

📖 2 سلاطین 2:9-15
✅ واقعہ کا پس منظر: نبی کی روح کی منتقلی
ایلیاہ کو خُدا نے بدن سمیت آسمان پر اُٹھا لیا (2 سلاطین 2:11) — وہ موت دیکھے بغیر جلال میں لے جایا گیا۔ مگر اُس کی خدمت یہیں ختم نہیں ہوئی۔
ایلیاہ کی جانشینی کے لیے الیشع نبی تیار ہو رہا تھا۔ اُس نے ایلیاہ سے التجا کی
اور جب وہ پار ہو گئے تو ایلیاہ نے الیشع سے کہا کہ اِس سے پیشتر میں تجھ سے لے لیا جاوں بتا کہ میں تیرے لئے کیا کروں ؟ الیشع نے کہا میں تیری مِنت کرتا ہوں کہ تیری روح کا دُگنا حصہ مجھ پر ہو۔ (2 سلاطین 2:9)
ایلیاہ نے کہا
اُس نے کہا تُو نے مُشکل سوال کیا تو بھی اگر تُو مجھے اپنے سے جُدا ہوتے ہوئے دیکھے تو تیرے لیے ایسا ہی ہو گا ۔ اور اگر نہیں تو ایسا نہ ہو گا ۔ (2 سلاطین 2:10)
الیشع نے وفاداری، ثابت قدمی، اور روحانی آنکھ سے اُس لمحے کو دیکھا جب ایلیاہ جلال میں لے جایا گیا۔ اُس پر وہی روح نازل ہوئی — اور یردن کا دریا اُس کے سامنے پھٹ گیا۔

🔥 معجزات کی دوہری برکت — خدمت کا تسلسل
📌 الیشع نے تقریباً دو گُنا معجزے کیے — بائبل میں درج ریکارڈ کے مطابق

ایلیاہ کے معجزے الیشع کے معجزے
8 معجزات (تقریباً) 16 معجزات (تقریباً)

بعض مشہور معجزات
یردن کو چیرنا (2 سلاطین 2:14)
ناپاک پانی کو پاک کرنا (2 سلاطین 2:21)
بچوں کا لعنت سے ہلاک ہونا (2 سلاطین 2:24)
نعمان کا کوڑھ کا علاج (2 سلاطین 5:14)
مردہ لڑکے کو زندہ کرنا (2 سلاطین 4:35)
مرے ہوئے آدمی کا الیشع کی ہڈی سے زندہ ہونا (2 سلاطین 13:21)
جب انبیا زادوں نے جو یریحو میں اُس کے مقابل تھے اُسے دیکھا تو وہ کہنے لگے ایلیاہ کی روح الیشع پر ٹھہری ہوئی ہے اور وہ اُس کے استقبال کو آئے اور اُس کے آگے زمین تک جھُک کر اُسے سجدہ کیا۔ (2 سلاطین 2:15)

📜 برادر برینہم کی تعلیم: روح کی منتقلی کا نبوی اصول
برادر برینہم نے روح کی منتقلی اور خدمت کے تسلسل پر زور دیا
"خُدا ایک نبی کو لے لیتا ہے، مگر اُس کی روح کو جاری رکھتا ہے۔ کیونکہ یہ خدمت ہے جو جاری رہتی ہے، نہ کہ جسم۔"
(– The Message of Grace, 1961)
"ایلیاہ کی روح کا الیشع پر آ جانا اِس امر کی نشانی ہے کہ خُدا کا کام ایک چُنے ہوئے جانشین کے وسیلہ سے تسلسل پاتا ہے۔"
(– Elisha the Prophet, 1959)

📌 یعنی ایلیاہ کی روح الیشع پر آئی، مگر خدمت وہی رہی — قوم کو خُدا کی طرف بلانے کی۔

🕊️ روحانی سبق: جانشینی میں اطاعت اور تجربہ شرط ہے
الیشع نے 10 سال ایلیاہ کی خدمت کی (1 سلاطین 19:21)
🔹اُس نے وفاداری سے ہر مقام پر ایلیاہ کا ساتھ دیا: جلجال → بیت ایل → یریحو → یردن
🔹اُس کی طلب "روح کا دوہرا حصہ" صرف خود نمائی نہیں، بلکہ خدمت کی گہرائی تھی
📌 یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ خُدا کی خدمت وراثت یا مقام سے نہیں، بلکہ تابع داری، حضوری، اور دیدار سے ملتی ہے۔

دوسرے ظہور کا مقصد اور مفہوم
🔹 روحانی جانشینی خدمت کا تسلسل بغیر کسی رکاوٹ کے
🔹 تابعداری کا انعام وہی قوت اور اختیار
🔹 کلام کا تسلسل نبوی تعلیمات اور پیغام آگے بڑھانا
🔹 خُدا کی تصدیق "ایلیاہ کی روح الیشع پر ٹھہری ہے" — شاگردوں کی گواہی

✍️ خلاصہ: الیشع میں ایلیاہ کی روح — تسلسل، تابعداری، اور قوت
🔹الیشع
🔹ایلیاہ کی خدمت کا تسلسل تھا
🔹اُس میں وہی روحانی غیرت، قوت، اور کلام کی سچائی تھی
🔹اُس نے دوگنا معجزات کیے — لیکن بنیاد وہی رہی جو ایلیاہ نے رکھی تھی
📌 یہ خدمت ایلیاہ کے جسم سے ہٹ کر ایک “روحانی پیٹرن” کا ثبوت ہے — کہ خُدا کا پیغام کبھی ختم نہیں ہوتا، وہ جانشینوں میں جاری رہتا ہے۔

تیسرا ظہور: یوحنا بپتسمہ دینے والا — راہ تیار کرنے والا

لوقا 1:17، متی 11:14، متی 17باب12-13، یوحنا 1باب19-23📖

✅ تاریخی پس منظر: 400 سال کی خاموشی کے بعد ایک آواز
عہدِ عتیق کے آخری نبی ملاکی کے بعد" 400 سال تک اسرائیل میں کوئی نبی نہ آیا۔ یہ روحانی تاریکی اور مذہبی رسومات کا زمانہ تھا۔ فریسی اور صدوقی فرقوں نے شریعت کو ظاہری اعمال تک محدود کر دیا تھا، جبکہ عوام رومی غلامی میں کراہ رہے تھے۔

🔹اسی تاریک دور میں، صحرا میں ایک مردِ خُدا کی آواز گونجی
اُس نے کہا مَیں جَیسا یسعیاہ نبی نے کہا ہے بِیابان میں ایک پُکارنے والے کی آواز ہُوں کہ تُم خُدا کی راہ کو سِیدھا کرو۔ (یسعیاہ 40:3؛ یوحنا 1:23)

🔥 فرشتے کی نبوت — یوحنا کی خدمت کا آغاز
جب فرشتہ جبرائیل زکریا کو یوحنا کی پیدائش کی خوشخبری دینے آیا، اُس نے کہا
اور وہ ایلِیاہ کی رُوح اور قُوّت میں اُس کے آگے آگے چلے گا کہ والِدوں کے دِل اَولاد کی طرف اور نافرمانوں کو راستبازوں کی دانائی پر چلنے کی طرف پھیرے اور خُداوند کے لِئے ایک مُستعِد قَوم تیّار کرے۔ (لوقا 1:17)

📌 یہاں "ایلیاہ کی روح" کا ذکر پہلی بار یوحنا پر نبوت کے طور پر آیا — شخصیت یوحنا کی تھی، مگر خدمت ایلیاہ کی تھی۔

یسوع کی تصدیق — "وہ ایلیاہ ہے!
اور چاہو تو مانو۔ ایلِیاہ جو آنے والا تھا یِہی ہے۔ جِس کے سُننے کے کان ہوں وہ سُن لے۔ (متی 11باب14-15)
لیکِن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ ایلِیاہ تو آچُکا اور اُنہوں نے اُسے نہِیں پہچانا بلکہ جو چاہا اُس کے ساتھ کِیا۔ اِسی طرح اِبنِ آدم بھی اُن کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے گا۔ (متی 17:12)
لیکِن مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ ایلِیّاہ تو آچُکا اور جیَسا اُس کے حق میں لکِھا ہے اُنہوں نے جو کُچھ چاہا اُس کے ساتھ کیا۔ (مرقس 9:13)

📌 گویا یوحنا کی خدمت میں ایلیاہ کی نبوت کی تکمیل ہوئی — لیکن صرف "راہ ہموار" کرنے کی حد تک۔
🔍 یوحنا کی خدمت کی خصوصیات
🔹 مقام ۔۔۔بیابان میں (متی 3:1)
🔹 پیغام ۔۔۔توبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک ہے (متی 3:2)
🔹 لباس۔۔۔اونٹ کے بالوں کا جبہ، چمڑے کا کمر بند (متی 3:4)
🔹 خوراک۔۔۔ ٹڈی اور جنگلی شہد
🔹 ظاہر ہونے کا مقصد۔۔۔مسیح کی پہلی آمد کے لیے راہ تیار کرنا (یوحنا 1:31)
🔹 روش۔۔۔بے خوف، غیر مصلحت پسند، سچ بولنے والا (متی 14:4)

🕊️ برادر برینہم کی تعلیم: یوحنا اور ایلیاہ کی مماثلت
"یوحنا کسی تنظیم سے تعلق نہ رکھتا تھا، وہ صحرا میں رہا، اس کا لباس سادہ تھا، اُس کا پیغام سخت تھا — یہ ایلیاہ کی طرح تھا۔"
(– The Laodicean Church Age, Church Age Book)
"یوحنا نے ایلیاہ کی روح میں آ کر صرف راہ تیار کی — اُس نے سب کچھ بحال نہیں کیا۔
(– The Revelation of the Seven Seals, 1963)
"وہ ایلیاہ کی روح میں آیا، لیکن خدمت مکمل نہ تھی؛ یہ کام آخری زمانے میں دوبارہ ایلیاہ کی روح کے ذریعے مکمل ہوگا۔"
(– Questions and Answers, 1964)

⚠️ یوحنا کی محدود خدمت — بحالی نہیں
بعض لوگ سوچتے ہیں کہ یوحنا ہی وہ ایلیاہ تھا جس کا ذکر ملاکی 4باب5-6 میں ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ
🔹یوحنا نے کلیسیا کو بحال نہیں کیا
🔹اُس نے خُدا کے سب بھید ظاہر نہیں کیے
🔹اُس کی خدمت صرف راہ تیار کرنے تک محدود تھی
📌 ملاکی 4 کی مکمل تکمیل یوحنا میں نہیں بلکہ بھائی برینہم کی خدمت میں ہوئی۔

تیسرے ظہور کا مقصد اور پیغام
🔹 راہ تیار کرنا۔۔۔مسیح کی پہلی آمد کے لیے قوم کو توبہ کی طرف بلانا
🔹 ظاہری رسومات کی مذمت۔۔۔فریسیوں کو "سانپ کے بچے" کہنا (متی 3:7)
🔹 مسیح کی پہچان۔۔۔ "دیکھو! خُدا کا برّہ جو دنیا کا گناہ اُٹھا لیتا ہے" (یوحنا 1:29)
🔹 عاجزی و سچائی۔۔۔ "وہ ضرور بڑھے اور میں گھٹوں" (یوحنا 3:30)

✍️ خلاصہ: ایلیاہ کی روح کا تیسرا ظہور — راہ کی تیاری
یوحنا
🔹ایلیاہ کی روح میں آیا (لیکن ایلیاہ نہ تھا)
🔹اُس کی خدمت کا مقصد قوم کو تیار کرنا تھا
🔹اُس نے کسی "تنظیمی نظام" کا حصہ بننے سے انکار کیا
🔹اُس نے دنیا کی نظروں میں بظاہر ناکامی دیکھی — مگر آسمان میں قبولیت پائی
📌 یہ خدمت بحالی کی نہیں، بلکہ راستہ صاف کرنے کی تھی — تاکہ خدا کا برّہ ظاہر ہو سکے۔

چوتھا ظہور: برادر ولیم برینہم — بحالی کے لیے ایلیاہ کی خدمت

ملاکی 4:5-6، متی 17:11، مکاشفہ 10:7، اعمال 3باب20-21📖

✅ تاریخی پس منظر: کلیسیا کا زوال اور آخری زمانہ
یسوع مسیح کے عروج کے بعد، کلیسیا ابتدائی صدیوں میں رسولی ایمان پر قائم رہی، مگر وقت کے ساتھ ساتھ تنظیمیں، تعلیمات میں بگاڑ، اور انسانی روایات نے کلام کو پردے میں چھپا دیا۔ قرون وسطیٰ کے دوران کلیسیا مکمل تاریکی میں چلی گئی، جسے "روحانی بابل" کہا جا سکتا ہے۔

ریفارمیشن کے مختلف مراحل آئے: مارٹن لوتھر (ایمان)، جان ویزلی (تقدیس)، مگر پوری بحالی ۔کلام کے بھیدوں کی واپسی ۔ باقی تھی۔
ایسے وقت میں خُدا نے برادر ولیم برینہم کو بھیجا، جو نہ صرف نبی تھے بلکہ ایلیاہ کی خدمت کے چوتھے ظہور کے حامل بھی تھے۔

🔥 بائبلی پیشنگوئیاں — ایلیاہ کی واپسی بحالی کے لیے
1️⃣ ملاکی 4باب5-6
تم میرے بندہ موسی کی شریعت یعنی ان فرائض و احکام کو جو میں نے حورب پر تمام بنی اسرائیل کے لے فرماے یاد رکھو۔
دیکھو خداوند کے بزرگ اور ہولناک دن کے آنے سے پیشتر میں ایلیاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔
اور وہ باپ کادل بیٹے کی طرف اور بیٹے کا دل باپ کی طرف مائل کرے گا۔ مبادا میں آوں اور زمین کو ملعون کروں۔

📌 یوحنا نے اس کا پہلا حصہ (راہ کی تیاری) پورا کیا ۔ مگر دوسرا حصہ (دلوں کی بحالی) صرف آخری زمانے میں مکمل ہوا۔

2️⃣ متی 17:11
اُس نے جواب میں کہا ایلِیاہ البتہ آئے گا اور سب کُچھ بحال کرئے گا۔
📌 یوحنا پہلے آ چکا، مگر یہ آیت آئندہ کسی "بحال کرنے والی خدمت" کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

3️⃣ مکاشفہ 10:7
بلکہ ساتویں فرِشتہ کی آواز دینے کے زمانہ میں جب وہ نرسِنگا پھُونکنے کو ہوگا تو خُدا کا پوشِیدہ مطلب اُس خُوشخَبری کے مُوافِق جو اُس نے اپنے بندوں نبِیوں کو دی تھی پُورا ہوگا۔
📌 یہ ساتویں فرشتہ ولیم برینہم کی علامت ہے، جس پر آخری زمانے کے سب بھید ظاہر ہوئے۔

4️⃣ اعمال 3:21
ضرُور ہے کہ وہ آسمان میں اُس وقت تک رہے جب تک کہ وہ سب چِیزیں بحال نہ کی جائیں جِنکا ذِکر خُدا نے اپنے پاک نبِیوں کی زبانی کِیا ہے جو دُنیا کے شُرُوع سے ہوتے آئے ہیں ۔
📌 یسوع مسیح کی واپسی سے پہلے "سب کچھ بحال" ہونا ضروری ہے۔

✨ بھائی برینہم کی نمایاں خدمات — ایلیاہ کی خدمت کی تکمیل
🔹 سات کلیسیاؤں کی حالت بیان کی (مکاشفہ 2–3)
🔹 سات مہروں کا کھولا جانا (مکاشفہ 6 & 8؛ 1963 میں ظاہر ہوا)
🔹 خُدا کے بھید ظاہر کیے (مکاشفہ 10:7)
🔹 کلیسیا کی واپسی اصل کلام پرکوئی تنظیم نہیں، صرف خالص کلام
🔹 "بیج کی تعلیم"سانپ کا بیج، اصلی گناہ کی پہچان
🔹 بپتسمہ صرف یسوع کے نام میں متی 28:19 کی صحیح تفہیم
🔹 خُدا کی وحدانیت تثلیث نہیں بلکہ ایک خُدا
"میں تمہیں خدا کی طرف واپس لا رہا ہوں — نہ کہ تنظیموں، کتابوں یا انسانی تعلیمات کی طرف۔"
(– The Spoken Word is the Original Seed, 1962)
"ایلیاہ آئے گا اور سب کچھ بحال کرے گا۔ وہی بحالی کی خدمت بھائی برینہم کی تھی۔"
(– The Revelation of the Seven Seals, 1963)

🕊️ ایلیاہ کی روح کی نشانیاں بھائی برینہم میں
🔹جھوٹے نبیوں کا سامنا۔۔۔تنظیموں کا رد
🔹آسمانی معجزات ۔۔۔خدا کی آواز، آگ، اور فرشتہ
🔹قوم کو توبہ کی طرف بلایا۔۔۔کلیسیا کو اصل ایمان کی طرف بلایا
🔹اکیلا اور غیر تنظیمی۔۔۔میں کسی فرقہ سے نہیں
🔹خدا کی آواز لے کر آیا۔۔۔"یسوع مسیح وہی کل، آج اور ابتک ہے"

🎯 چوتھے ظہور کا مقصد — کلیسیا کی مکمل بحالی
🔹 کلام کی واپسی۔۔۔اصل تعلیمات، اصل بپتسمہ، اصل عقیدہ
🔹 کلیسیا کی تیاری۔۔۔دلہن کو دلہے کے لیے تیار کرنا
🔹 بھیدوں کا انکشاف۔۔۔پیدائش سے مکاشفہ تک بھید
🔹 عدالت سے پہلے آخری بلاوا۔۔۔نوح کے زمانے کی مانند (متی 24:37)

"یہ وہی پیغام ہے جو عدالت سے پہلے دیا گیا — ایلیاہ کی خدمت کے تحت۔"
(– Trying to Do God a Service Without It Being God’s Will, 1965)

✅ خلاصہ: بھائی برینہم — آخری زمانے کا ایلیاہ
🔹وہ شخصی طور پر ایلیاہ نہیں تھے، بلکہ ایلیاہ کی روح اُن پر تھی
🔹اُن کی خدمت نے کلام کو مکمل کیا
🔹اُنہوں نے وہ بحالی کی جو یوحنا نے نہیں کی
🔹وہ دلہن کلیسیا کو واپس اصل ایمان پر لائے

📌 یہ چوتھا ظہور عدالت سے پہلے آخری گواہی اور روحانی دلہن کی تیاری ہے۔

پانچواں ظہور: مکاشفہ 11 کے دو گواہ — ایلیاہ اور موسیٰ

مکاشفہ 11باب3-6، زکریا 4:3، متی 24:14، رومیوں 11باب25-27📖

✅ تاریخی و نبوی پس منظر
جیسے ہی دلہن کلیسیا "اُٹھائے جانےکے ذریعے زمین سے چلی جاتی ہے، خدا کی توجہ دوبارہ یہودی قوم کی طرف جاتی ہے — کیونکہ وہ وعدہ ابراہام، اسحاق اور یعقوب سے کیا گیا تھا۔

برادر برینہم فرماتے ہیں
"خدا دلہن کو زمین سے اٹھا لے گا، پھر وہ یہودیوں کے ساتھ دوبارہ نبوی تعلق قائم کرے گا۔ یہودی ابھی اندھے ہیں، لیکن یہ اندھاپن عارضی ہے — جب تک کہ غیر قوموں کی پوری تعداد داخل نہ ہو جائے۔"
(– The Sixth Seal, 1963)

📌یہ عرصہ دانی ایل 9 میں دی گئی ستر ہفتوں کی نبوت کے آخری ساڑھے تین سال پر مشتمل ہوگا۔ جسے "بڑی مصیبت" کہا گیا ہے۔

🔥 دو گواہوں کی شناخت — ایلیاہ اور موسیٰ
📖 مکاشفہ 11باب3-6
اُن کو اِختیّار ہے کہ آسمان کو بند کر دیں تاکہ اُن کی نُبُوّت کے زمانہ میں پانی نہ برسے اور پانِیوں پر اِختیّار ہے کہ اُنہِیں خُون بنا ڈالیں اور جِتنی دفعہ چاہیں زمِین پر ہر طرح کی آفت لائیں۔
جب وہ اپنی گواہی دے چُکیں گے تو وہ حَیوان جو اتھاہ گڑھے سے نِکلے گا اُن سے لڑ کر اُن پر غالِب آئے گا اور اُن کو مار ڈالے گا۔
یہ دونوں شخصیات وہی ہیں جنہوں نے یسوع کی تبدیلی کی پہاڑی پر اُس سے ملاقات کی۔
📖 متی 17باب1-3
اور دیکھو مُوسٰی اور ایلِیاہ اُس کے ساتھ باتیں کرتے ہُوئے اُنہِیں دِکھائی دِئے۔

📌 ان کی صفات
🔹ایلیاہ نبی ۔۔۔ آگ، بارش روکنے والا۔۔۔"آسمان کو بند کر دیں گے تاکہ بارش نہ ہو" (آیت 6)
🔹موسیٰ شریعت ۔۔۔ معجزات، خون، ضربیں۔۔۔ "پانی کو خون میں بدل دیں گے اور ہر قسم کی بلا لائیں گے" (آیت 6)
برادر برینہم فرماتے ہیں
"یہ دونوں گواہ، موسیٰ اور ایلیاہ ہوں گے۔ وہ وہی معجزات کریں گے جو پہلے کر چکے ہیں۔"
(– The Seventh Seal, 1963)

📖 نبوت کی مدت — 1260 دن (ساڑھے تین سال)
یہ وقت دانی ایل 9:27 میں بیان کیے گئے "آخری ہفتے" (سات سال) کا دوسرا حصہ ہے
🔹پہلا حصہ (پہلے 3.5 سال) کلیسیا کی بحالی کے لیے تھا
🔹دوسرا حصہ یہودی قوم کے لیے ہے
📌 یعنی "ایلیاہ کی روح" چوتھے ظہور میں غیر قوموں کے لیے آئی، اور پانچویں میں یہودیوں کے لیے آئے گی
🕊️ یہودیوں کے دلوں کی تبدیلی — بحالی اور نجات
📖 رومیوں 11باب25-27
اَے بھائِیو کہِیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اپنے آپ کو عقلمند سَمَجھ لو۔ اِس لِئے مَیں نہِیں چاہتا کہ تُم اِس بھید سے ناواقِف رہو کہ اِسرائیل کا ایک حِصّہ سخت ہوگیا ہے اور جب تک غَیر قَومیں پُوری پُوری داخِل نہ ہوں وہ اَیسا ہی رہے گا۔
اور اِس صُورت سے تمام اِسرائیل نِجات پائے گا۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ چُھڑانے والا صِیُّون سے نِکلے گا اور بے دِینی کو یَعقُوب سے دفع کرے گا۔
📖 مکاشفہ 7:4
اور جِن پر مُہر کی گئی مَیں نے اُن کا شُمار سُنا کہ بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے ایک لاکھ چَوالِیس ہزار پر مُہر کی گئی۔
برادر برینہم
"144,000 یہودی ایلیاہ اور موسیٰ کی خدمت کے وسیلے ایمان لائیں گے — اُن کے دل اپنے باپ کے ایمان کی طرف پھریں گے، جو کہ خالص توحید پر تھا۔"
(– Feast of the Trumpets, 1964)

عدالت کا اعلان — جھوٹے مخالف مسیح کے نظام کے خلاف
دو گواہ "نبی کی حیثیت" سے زمین پر آئیں گے، اور وہ
🔹جھوٹے مخالف مسیح کے مذہبی نظام کے خلاف نبوت کریں گے
🔹اسرائیل کو سچائی کی طرف بلائیں گے
🔹قوموں کو عدالت کی وعید سنائیں گے
📌 ان کا پیغام مکمل نبوی خدمت ہوگی — ایلیاہ کی روح میں، جیسے پہلے ایلیاہ نے آخی اب و ایزبل کے نظام کے خلاف نبوت کی تھی۔

🩸 شہادت اور قیامت — مکمل گواہی
📖 مکاشفہ 11باب7-12
جب وہ اپنی گواہی دے چُکیں گے تو وہ حَیوان جو اتھاہ گڑھے سے نِکلے گا اُن سے لڑ کر اُن پر غالِب آئے گا اور اُن کو مار ڈالے گا۔
اور اُن کی لاشیں اُس بڑے شہر کے بازار میں پڑی رہیں گی جو رُوحانی اِعتبار سے سدُوم اور مِصر کہلاتا ہے۔ جہاں اُن کا خُداوند بھی مصلُوب ہُؤا تھا۔
برادر برینہم
"یہ دو گواہ نہ صرف نجات کا وسیلہ ہوں گے، بلکہ اُن کی موت اور قیامت ایک آخری نشانی ہو گی کہ خدا کا غضب آ چکا ہے۔"
(– The Sixth Seal, 1963)

پانچویں ظہور کا مقصد — یہودی قوم کے لیے آخری آواز
🔹 نبوت کی بحالی۔۔۔ایلیاہ اور موسیٰ کی خدمت دوبارہ
🔹 یہودیوں کی نجات۔۔۔ 144,000 پر مہر لگانا
🔹 کلام کی واپسی۔۔۔اصل توحیدی ایمان کی طرف
🔹 عدالت کی گواہی۔۔۔ مخالف مسیح کے نظام کے خلاف کھلی نبوت

✅ خلاصہ: آخری ظہور — آخری بلاوا
"ایلیاہ کی روح" کا پانچواں ظہور کلیسیا کے بعد ہوگا
🔹یہ صرف یہودی قوم کے لیے ہے
🔹مکاشفہ 11 اس کی مکمل وضاحت کرتا ہے
🔹یہ ظہور عدل، عدالت، اور نجات کی آخری گواہی ہو گا

"خدا ایلیاہ کی روح کو پانچ بار زمین پر بھیجے گا — پہلا ایلیاہ، پھر الیشع، پھر یوحنا، پھربھائی برینہم ، اور آخر میں یہودیوں کے لیے مکاشفہ 11۔"
(– Trying to Do God a Service Without It Being God’s Will, 1965)

اختتامیہ: ایلیاہ کی خدمت — کلام کی گواہی اور عدالت کی تیاری🔚

خُدا کبھی کسی قوم، کلیسیا، یا نسل پر عدالت نازل نہیں کرتا جب تک وہ پہلے اپنا کلام اور نبوت کی گواہی نہ دے۔
ایلیاہ کی خدمت — جیسا کہ ہم نے دیکھا — صرف ایک نبی کی کہانی نہیں، بلکہ یہ پانچ مختلف ظہوروں میں ظاہر ہونے والی خدا کی عدالت سے پہلے کی مکمل گواہی ہے۔

ہر ظہور ایک خاص مقصد کے لیے آیا
✳️ ایلیاہ تشبی: جھوٹے مذاہب کے خلاف خُدا کی طاقت کا اعلان
✳️ الیشع: جانشینی، اطاعت اور خدمت کا تسلسل
✳️ یوحنا بپتسمہ دینے والا: مسیح کی پہلی آمد کے لیے راہ ہموار کرنا
✳️ برادر برینہم: کلیسیا کو واپس اصل کلام پر بحال کرنا
✳️ ایلیاہ و موسیٰ (دو گواہ): یہودیوں کو آخری نجات کی طرف بلانا
برادر برینہم فرماتے ہیں
"ایلیاہ کی خدمت عدالت سے پہلے کی خدمت ہے۔ ہر بار جب ایلیاہ کی روح ظاہر ہوئی، اُس کا مقصد یہ تھا کہ خُدا کی سچائی کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے، اور اُنہیں توبہ کی دعوت دی جائے۔"
(– God of This Evil Age, 1965)

📌 ایلیاہ کی روح کا خلاصہ پیغام
🔥 خُدا کے کلام پر واپس آؤ
📖 نبوتوں پر دھیان دو، کیونکہ وہ عدالت سے پہلے کی روشنی ہیں (2 پطرس 1:19)
🕊️ کلیسیا کو بحال ہونا ہے — نہ کہ مذہبی نظاموں میں بکھرنا
⏳ یہودیوں کے لیے ابھی وعدہ باقی ہے، اور وہ پورا ہونے والا ہے
📢 ہر دور میں ایلیاہ کی روح نے گواہی دی — اب ہماری باری ہے!

🌿 یہ پیغام ہمارے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟
ہم جس زمانے میں جی رہے ہیں، وہ مکمل ایلیاہ کی خدمت کی تکمیل کا دَور ہے۔ اب وقت ہے کہ
🔹ہم خود کو خُدا کے کلام کے ساتھ ہم آہنگ کریں
🔹کلیسیا کو زندہ، پاکیزہ، اور تیار رکھیں
🔹جھوٹے مذاہب، رسمی مذہبیت، اور تنظیمی اندھے پن سے باہر آئیں
🔹اپنے دلوں کو مکمل طور پر بحالی کے پیغام کے تابع کریں
🔹اُس نے جواب میں کہا ایلِیاہ البتہ آئے گا اور سب کُچھ بحال کرئے گا۔ (متی 17:11)

✅ آخری سوال
🔹کیا آپ ایلیاہ کے پیغام کا حصہ ہیں؟
🔹کیا آپ اُس کلام میں واپس آئے ہیں جس نے کلیسیا کو بحال کیا؟
🔹کیا آپ اُس دلہن میں شامل ہیں جو دل سے دلہے کے پیغام کو قبول کر چکی ہے؟

اگر ہاں — تو خوشخبری ہے
آپ عدالت سے پہلے خُدا کی گواہی کا حصہ بن چکے ہیں!

مسیح یسوع میں آپ کا بھائی جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ

2 thoughts on “The Five Ministries of Elijah — A Complete Witness Before Judgment”

Leave a Comment