Resources Word

Seven Women and One Man — A Prophetic Picture of the End-Time Church

سات عورتیں، ایک مرد — کلیسیاؤں کی آخری زمانے کی حالت

اس وقت سات عورتیں ایک مردکو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائینگی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تو ہم سب سے صرف اتنا کر کہ ہم تیرےنام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمندگی مِٹے۔
یسعیاہ 4:1

تعارف

بائبل مقدس کی نبوتیں محض تاریخی واقعات کی پیش گوئیاں نہیں، بلکہ وہ ابدی سچائیوں کا آئینہ بھی ہیں جو ہر زمانے میں خُدا کے مقاصد کو ظاہر کرتی ہیں۔ یسعیاہ نبی کی ایک نہایت عجیب مگر معنی خیز پیش گوئی — "سات عورتیں ایک مرد کو پکڑ کر کہیں گی..." (یسعیاہ 4:1) — نہ صرف اُس دور کے اسرائیل کی اخلاقی، معاشرتی اور جنگی حالت کی تصویر پیش کرتی ہے بلکہ آج کی کلیسیائی دُنیا کی روحانی حالت کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔
برادر ولیم برینہم، جو اِس دَور کے نبی اور ساتویں کلیسیائی دَور کے پیغامبر ہیں، نے اس آیت کو آخری زمانے کی جھوٹی دلہن اور تنظیمی کلیسیاؤں کی حالت پر لاگو کیا ہے۔ وہ کلیسیائیں جو بظاہر "مسیح" کے نام کی دعویدار تو ہیں، مگر نہ اُس کے کلام کی تابعدار ہیں، نہ اُس کی راستبازی میں ملبوس، اور نہ اُس کی روح سے معمور۔
یہ مضمون یسعیاہ 4:1 کی آیت کو جسمانی، تاریخی اور روحانی پہلوؤں سے گہرائی میں جا کر بیان کرتا ہے، اور ساتھ ہی برادر برینہم کے اقتباسات اور بائبل کی روشنی میں اس کی وضاحت پیش کرتا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو پرکھیں کہ آیا ہم صرف نام کی مسیحیت رکھتے ہیں یا واقعی اُس پاک دلہن کا حصہ ہیں جس کے لیے مسیح واپس آ رہا ہے۔

سات عورتیں ایک مرد کو پکڑیں گی — روحانی اور جسمانی مفہوم

🔹 1. جسمانی مطلب
یسعیاہ نبی نے ایک ایسے وقت کی پیشن گوئی کی جب
اسرائیل میں جنگیں، قحط اور تباہی آئیں گی،
مرد بڑی تعداد میں مارے جائیں گے
اور عورتیں شادی کی خواہش میں ایک مرد سے گڑگڑاتے ہوئے فریاد کریں گی۔

🔹اہم علامتیں
سات عورتیں = تعداد کی زیادتی یا شدت (سات اکثر مکمل یا بھرپور کیفیت کی علامت ہے)
●ایک مرد = مردوں کی قلت (جنگوں کے سبب)
●ہم اپنی روٹی کھائیں گی = ہم پر مالی بوجھ نہ ہوگا
●اپنے کپڑے پہنیں گی
= ہم خود اپنے آپ کو سنبھالیں گی
●صرف تیرے نام سے کہلا لینے دے" = صرف بیوی ہونے کا لقب چاہیے، تاکہ رسوائی نہ ہو

🔹 2. روحانی مفہوم
برادر برینہم نے اس آیت کا اطلاق آخری زمانے کی جھوٹی کلیسیاؤں پر کیا ہے جو یسوع مسیح کے نام کی دعویدار تو ہیں، مگر کلام کی اطاعت سے خالی ہیں۔

🔹علامتی تشریح
● سات عورتیں = سات کلیسیائی دَور کی جھوٹی دلہنیں
مکاشفہ 2 اور 3 میں سات کلیسیاؤں کا ذکر ہے (افسس تا لودیکیہ)۔
برادر برینہم کے مطابق یہ سات کلیسیائیں کلیسیائی دَوروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
آخری زمانے میں کلیسیاؤں کی اکثریت روحانی زنا میں مبتلا ہے (مکاشفہ 17باب1-5)

سات عورتیں — کثرت، مکمل یا پوری کلیسیائی حالت

🔹 عددسات کا مطلب
بائبل میں "سات" اکثر کمال، پُرشدت یا مکمل کیفیت کی علامت ہے۔
:مثال کے طور پر
●سات دنوں میں تخلیق (پیدائش 2:2)
●مکاشفہ میں سات کلیسیائیں (مکاشفہ 2–3)
●سات روحیں (مکاشفہ 1:4)
●سات نرسنگا، سات پیالے، سات مہریں (مکاشفہ 8–16)

🔹 اس آیت میں مطلب
یہاں "سات عورتیں" صرف عددی علامت نہیں بلکہ ایک پوری کلیسیائی حالت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہیں کہ آخری ایام میں بہت سی تنظیمی کلیسیائیں مسیح کے ساتھ نام کی وابستگی رکھنا چاہیں گی، مگر کلام، اطاعت، اور پاکیزگی کی زندگی سے دور ہوں گی۔

🔹ایک مرد — مسیح کی علامت یا مردوں کی قلت
🔹: جسمانی مفہوم
●جنگوں، فتنوں، قحط اور وباؤں کی وجہ سے مردوں کی تعداد میں شدید کمی ہو جائے گی۔
●عورتیں شادی کے لیے ترسیں گی، تاکہ وہ سماجی اور معاشرتی رسوائی سے بچ سکیں۔

🔹:روحانی مفہوم
"ایک مرد" یہاں یسوع مسیح کی علامت بھی ہو سکتا ہے — وہ واحد سچا مرد ہے جو دُلہن کا محافظ، سربراہ اور منجی ہے۔
کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کی بِیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یِسُوع جو اِنسان ہے۔
(1-تیمِتھُیس 2:5)

🔹:ہم اپنی روٹی کھائیں گی — خود ساختہ تعلیمات / مالی بوجھ نہیں
● :جسمانی مفہوم
عورتیں کہتی ہیں، ہم تم سے روزی نہیں مانگیں گی، خود کمائیں گی — بس ہمیں شوہر ہونے کا لقب دے دو۔
●: روحانی مفہوم
روحانی طور پر "روٹی" کلام کی علامت ہے
اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمِی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔(متی 4:4)
●: یہ تنظیمی کلیسیائیں کہتی ہیں
"ہمیں خدا کے اصلی کلام کی ضرورت نہیں، ہم اپنے نظریات، فرقہ وارانہ عقائد اور مذہبی رسومات سے گزارا کر لیں گے۔
●: پیغام کے مطابق
"آج کی کلیسیا اپنی ہی روٹی کھا رہی ہے — یہ کلامِ خدا نہیں، بلکہ فرقہ وارانہ نظام کی تعلیمات ہیں۔"

🔹:اپنے کپڑے پہنیں گی" — خودساختہ راستبازی / اعمال پر بھروسہ
●: جسمانی مفہوم
وہ مرد سے یہ نہیں کہتیں کہ ہمیں لباس دو — ہم خود اپنے کپڑے خرید لیں گی، بس تمہارے نام سے کہلانا ہے۔
●: روحانی مفہوم
بائبل میں "لباس" اکثر راستبازی کی علامت ہے
اور اُس کو چمکدار اور صاف مہِین کتانی کپڑا پہننے کا اِختیّار دِیا گیا کِیُونکہ مہِین کتانی کپڑے سے مُقدّس لوگوں کی راستبازی کے کام مُراد ہیں۔
(مکاشفہ 19:8)
●: ان کلیسیاؤں کا کہنا ہے
"ہمیں مسیح کی راستبازی کی ضرورت نہیں، ہم اپنے نیک اعمال، تعلیمات، اور تقویٰ سے راست ٹھہریں گے۔"
●: رومیوں 10:3
اِس لِئے کے وہ خُدا کی راستبازی سے ناواقِف ہوکر اور اپنی راستبازی قائِم کرنے کی کوشِش کر کے خُدا کی راستبازی کے تابِع نہ ہُوئے۔

🔹:ہم تیرےنام سے کہلائیں" — ظاہری شناخت /مذہبی لیبل
●: جسمانی مفہوم
وہ عورتیں بس اتنا چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں "کسی کی بیوی" کہیں تاکہ وہ سماجی رسوائی سے بچ سکیں۔
●:روحانی مفہوم
کلیسیائیں صرف "یسوع کے نام سے کہلانا چاہتی ہیں، یعنی
"ہم مسیحی ہیں"
"ہم مسیح کے نام سے بپتسمہ لیتے ہیں"
"ہم نجات یافتہ ہیں"
لیکن حقیقت میں وہ نہ تو کلام کی تابع ہیں، نہ روح سے معمور، نہ مسیح کے ساتھ سچی رفاقت میں۔
🔹: برادر برینہم فرماتے ہیں
"They say, 'We will eat our own bread. We’ll wear our own apparel. Only let us be called by Thy Name to take away our reproach.' See? That’s what the church has done. That’s what the church, not the Bride, the church has done. We’ll build our big buildings. We’ll have our denominations. We’ll do all this. We’ll have our creeds. We’ll have our... But let us be called Christians. Let us be called by Thy Name. But don’t tell us what to do. You let us do what we want to."
(The Invisible Union of the Bride of Christ, 1965-1125)
🔹 اردو ترجمہ
"وہ کہتی ہیں، 'ہم اپنی روٹی کھائیں گی، اپنے کپڑے پہنیں گی۔ بس ہمیں تیرے نام سے کہلا لینے دے تاکہ ہماری رسوائی دور ہو۔' دیکھیے، یہی کلیسیائیں کر رہی ہیں۔ میں دُلہن کی بات نہیں کر رہا — بلکہ کلیسیاؤں کی۔ وہ کہتی ہیں: ہم اپنے بڑے بڑے عبادت خانے بنائیں گے، اپنے فرقے قائم کریں گے، اپنے عقائد رکھیں گے، اپنی مرضی سے چلیں گے — بس ہمیں 'مسیحی' کہلا لینے دے۔ ہمیں تیرے نام سے بلایا جائے، مگر تُو ہمیں یہ نہ بتائے کہ ہمیں کیا کرنا ہے! ہمیں وہی کرنے دے جو ہم چاہتے ہیں۔

🔹: خلاصہ
●: سات عورتیں۔۔۔
جسمانی مفہوم عورتوں کی زیادتی،روحانی مفہوم سات جھوٹی کلیسیائیں / مکمل کلیسیائی نظام ●: ایک مرد۔۔۔
جسمانی مفہوم مردوں کی قلت،روحانی مفہوم مسیح، واحد سچا شوہر
ہم اپنی روٹی کھائیں گی۔۔۔
جسمانی مفہوم خود کفالت،روحانی مفہوم اپنی تعلیمات، کلامِ خدا کی انکار
●: اپنے کپڑے پہنیں گی۔۔۔
جسمانی مفہوم خود سنبھالنا،خودساختہ ،روحانی مفہوم راستبازی، اعمال پر فخر
●: صرف تیرے نام سے کہلا لینے دے۔۔۔
جسمانی مفہوم شوہر کا لقب، روحانی مفہوم مذہبی شناخت، حقیقی تابعداری کا انکار

برادر ولیم برینہم کے پیغامات اقتباسات

✴️ عورت کلیسیا کی علامت
کلیسیا ایک عورت ہے۔ اور بائبل کی ہر جھوٹی عورت ایک جھوٹی کلیسیا کی علامت ہے۔ سات عورتیں مسیح سے کہتی ہیں: ہم اپنی روٹی کھائیں گی، اپنے کپڑے پہنیں گی، ہمیں فقط تیرے نام سے کہلا لینے دے... یہ سات کلیسیا دَور ہیں جو نام کی دعویدار ہیں مگر کلام سے جُدا ہو چکی ہیں۔"
(William Branham — God’s Only Provided Place of Worship, 1965-1128M)

✴️سات کلیسیائی دَوروں کی نمائندگی
یہ سات عورتیں جو ایک مرد کے پاس آتی ہیں، یہ ان سات کلیسیائی دَوروں کی نمائندگی کرتی ہیں جنہوں نے خدا کے کلام کو رد کیا اور اپنے اپنے فرقہ وارانہ نظریات کو چنا۔ وہ صرف نام کی دلہنیں ہیں — وہ سچی دلہن نہیں۔"
(Brother Branham – The Invisible Union of the Bride of Christ, 1965)

✴️ "روحانی زنا"
"یہ عورتیں کہتی ہیں، 'ہم اپنی روٹی کھائیں گی، اپنے کپڑے پہنیں گی، ہمیں بس تیرے نام سے کہلا لینے دے۔' یہی آج کی کلیسیا ہے۔ وہ اپنی تعلیمات رکھتی ہیں، اپنی راہیں، اپنی روایات، مگر کہتی ہیں ہم مسیح کی کلیسیا ہیں۔ یہ روحانی زناکاری ہے!
(The Invisible Union of the Bride of Christ, 1965)

✴️ "یہ دُلہن نہیں"
یہ سات عورتیں دُلہن کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ وہ دُلہن نہیں بنناچاہتیں، وہ صرف نام چاہتی ہیں۔ دُلہن صرف وہ ہے جو صرف اُس کے کلام سے جیتی ہے اور اُس کی راستبازی پہنتی ہے!"
(Marriage and Divorce, 1965)

✴️ "دُلہن یا حرامکار؟"
وہ عورتیں صرف اُس کے نام سے کہلا ناچاہتی ہیں۔ لیکن حقیقی دلہن اُس کے کلام، اُس کی قوت اور اُس کے روح سے پیدا ہوئی ہے۔"
(The Seed is not Heir with the Shuck, 1965)

🔹: نتیجہ
یسعیاہ 4:1 صرف ماضی کی تاریخی پیشن گوئی نہیں بلکہ آج کی جھوٹی دُلہن کلیسیاؤں کی ایک نبیانہ تصویر ہے:
●وہ یسوع کا نام لیتی ہیں مگر کلام کی اطاعت سے انکار کرتی ہیں۔
●وہ اپنی راہیں، اپنی تعلیمات، اور اپنی راستبازی کو رکھتی ہیں۔
●مگر حقیقی دُلہن وہ ہے جو صرف اُس کے کلام، اُس کی روح، اور اُس کے خون سے پاک ہوئی ہو۔

اختتامیہ

یسعیاہ 4:1 ایک ایسی نبوت ہے جو صرف ماضی کی قومِ اسرائیل کی جسمانی حالت تک محدود نہیں، بلکہ آج کی کلیسیائی دُنیا کی روحانی بیماری کو بھی آشکار کرتی ہے۔ سات عورتیں — مکمل کلیسیائی نظام — ایک ہی مرد یعنی مسیح سے تعلق کی خواہاں تو ہیں، مگر اس تعلق کی اصل ذمہ داریاں اور وفاداری سے انکار کرتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں
ہمیں تیری روٹی نہیں چاہیے — ہم اپنی تعلیمات پر گزارا کریں گے؛
ہمیں تیرے لباس کی ضرورت نہیں — ہم اپنی راستبازی میں ملبوس ہیں؛
بس ہمیں تیرے نام سے کہلا لینے دے تاکہ ہم مذہبی رسوائی سے بچ جائیں۔
یہی آج کی نام نہاد مسیحیت کی حالت ہے — نام، دعویٰ، رواج، عبادات، تنظیمیں تو ہیں، مگر کلام کی سچائی، روح کی راہنمائی اور دل کی وفاداری مفقود ہے۔
لیکن یاد رکھیں، یسوع مسیح ایک ایسی دلہن کے لیے آ رہا ہے جو:
اُس کی روٹی پر جیتی ہے (متّی 4:4)،
اُس کی راستبازی میں ملبوس ہے (مکاشفہ 19:8)،
اور صرف اُس کے ساتھ کامل اتحاد میں ہے (2-کرنتھیوں 11:2)۔
ہمیں خود سے یہ سوال کرنا ہوگا
"کیا ہم ان سات عورتوں میں شامل ہیں؟
یا ہم اس سچی دلہن کا حصہ ہیں جو کلام، روح، اور سچائی سے بندھی ہوئی ہے؟"
(مکاشفہ 2:7)
جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔

🙏 براہ کرم اس پیغام کو اپنے عزیزوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں!

واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب یا چرچ میں — جہاں بھی ہو، یہ پیغام پہنچائیں،
تاکہ لوگ جانیں کہ وقت قریب ہے، اور دلہن تیار ہونی چاہیے۔

مسیح یسوع میں آپ کا بھائی جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ

4 thoughts on “Seven Women and One Man — A Prophetic Picture of the End-Time Church”

  1. با برکت میسج
    خداوند اپکو برکت دے بردر جی مسیح میں جیتے رھیں

    Reply

Leave a Comment