Resources Word

Former Rain for Teaching, Latter Rain for Harvest — God’s Plan for the Bride

تعلیم کا مینہ اور کٹائی کی بارش — دلہن کے لئے خدا کا ازلی منصوبہ

تعارف

بائبل میں خدا اپنی قدرت اور برکات کو سمجھانے کے لئے اکثر قدرتی علامات استعمال کرتا ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ نمایاں علامت بارش ہے، جو زمین پر زندگی اور پھل آوری کے لئے ضروری ہے۔ جس طرح مادی زمین کے لئے بارش ناگزیر ہے، اسی طرح روحانی زمین یعنی انسان کے دل کے لئے خدا کے کلام اور روح القدس کی بارش ضروری ہے۔
یویل نبی نے اسرائیل کی ایک تاریخی حالت کے پس منظر میں یہ نبوت دی۔ قوم ایک شدید قحط، ٹڈی دل اور کیڑوں کی بربادی سے گزر رہی تھی۔ زمین ویران تھی، اناج اور انگور کے رس کا ذخیرہ ختم ہو گیا تھا (یویل 1باب10-12)۔ یہ صورت حال صرف مادی نہیں بلکہ روحانی طور پر بھی کلیسیا کی حالت کو بیان کرتی ہے۔ صدیوں کے دوران دشمن قوتوں نے خدا کے کلام کو بگاڑ دیا، اور کلیسیا اپنی اصل حالت سے محروم ہو گئی۔
:اسی تاریکی میں خدا نے ایک وعدہ کیا
پس اے بنی صیُّون خُوش ہواور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔وہی تمہارے لئےبارش یعنی پہلی اور پچھلی برسات بروقت بھیجے گا۔
(یویل 2:23)
:یہاں دو بارشوں کا ذکر ہے
پہلا مینہ (Former Rain / "Moureh") ۔●
جسے "تعلیم کا مینہ" بھی کہا جاتا ہے۔ اس بارش میں کلام کا بیج دلوں میں بویا جاتا ہے۔
پچھلا مینہ (Latter Rain) ۔●
کٹائی کا مینہ، جو بوئے ہوئے بیج کو پختہ اور تیار کرتا ہے تاکہ پھل ظاہر ہو۔
یہ استعارہ صرف زراعت تک محدود نہیں بلکہ پورے نجاتی منصوبے پر روشنی ڈالتا ہے۔ جس طرح کسان بیج بوتا ہے اور پھر کٹائی کے وقت بارش کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح خدا نے بھی اپنے کلام کا بیج مختلف دَوروں میں بویا۔ اب آخری زمانے میں وہی بیج پچھلی بارش کے ذریعے تیار کیا جائے گا تاکہ کلیسیا(رپچر )بادلوں پراٹھائے جانےکے لئے تیار ہو۔
یہی وجہ ہے کہ یہ پیشگوئی کلیسیا کی بحالی اور دلہن کی تیاری کے لئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ بھائی برینہم نے بارہا کہا کہ:
"پہلا مینہ تعلیم کا مینہ تھا اور پچھلا مینہ کٹائی کا مینہ ہے، اور دونوں ایک ساتھ آخری زمانے میں برسیں گے۔"
یوں، یویل 2 کی پیشگوئی صرف اسرائیل کی مادی بحالی تک محدود نہیں بلکہ روحانی طور پر دلہن کلیسیا کی بحالی اور (رپچر )بادلوں پراٹھائے جانےکے ایمان سے براہ راست تعلق رکھتی ہے۔ بائبلی پس منظر: یویل 2باب23-27
پس اے بنی صیُّون خُوش ہواور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔وہی تمہارے لئےبارش یعنی پہلی اور پچھلی برسات بروقت بھیجے گا۔
(یویل 2:23)
اسی تناظر میں، زکریاہ نبی بھی کہتا ہے:
پچھلی برسات کی بارش کے لے خُداوند سے دُعا کرو۔ خُداوند سے جو بجلی چمکاتا ہے۔ وہ بارش بیھجے گا اور میدان میں سب کے لے گھاس اُگاے گا۔
(زکریاہ 10:1)

پچھلی برسات کے لئے دعا کرو

پچھلی برسات کی بارش کے لے خُداوند سے دُعا کرو۔ خُداوند سے جو بجلی چمکاتا ہے۔ وہ بارش بیھجے گا اور میدان میں سب کے لے گھاس اُگاے گا۔
(زکریاہ 10:1)

روحانی معنی🔹
یہاں مادی بارش کی نہیں بلکہ روحانی بارش کی بات کی جا رہی ہے۔ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ آخری زمانے میں وہ اپنی روح ایک خاص طریقے سے انڈیلے گا تاکہ
کلام کا بیج جو ایمانداروں کے دلوں میں بویا جا چکا ہے، وہ پھل لائے۔
کلیسیا کو رپچر کے لئے تیار کیا جائے۔

اسی لئے یسعیاہ نبی نے بھی کہا:🔹
کیونکہ جس طرح آسمان سے بارش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمین کو سیراب کرتی ہے۔اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعث ہوتی ہے تاکہ بونے والے بیج اور کھانے والے کو روٹی دے
اسی طرح میرا کلام جو میرے منہ سے نکلتا ہے ہو گا۔وہ انجام میرے پاس واپس نہ آئے گابلکہ جو کچھ میری خواہش ہو گی وہ اسےپورا کرے گا اور اس کام میں جس کس کے لئے میں نے اسے بیجھا موثر ہو گا۔
(یسعیاہ 55باب10-11)

پچھلی بارش کے تین اہم مقاصد🔹
کلام کے بیج کو زندگی دینا
پہلا مینہ (تعلیم کا مینہ) کے ذریعے کلام دل میں بویا گیا۔
اب پچھلا مینہ اس بیج کو بڑھا کر پھل میں ظاہر کرتا ہے۔
کلیسیا کو طاقت دینا
زکریاہ کہتا ہے "وہ بجلی چمکاتا ہے" → یعنی خدا اپنی قدرت اور نشانیاں ظاہر کرے گا۔
یہ وہی طاقت ہے جو رسولوں نے پینتیکُست کے دن پائی تھی، لیکن اب یہ آخری فصل کے لئے دوبارہ ظاہر ہوگی۔
سب کے لئے گھاس اگانا
گھاس کھیت کی زندگی کی علامت ہے۔
روحانی طور پر اس کا مطلب ہے کہ خدا کی بارش صرف ایک شخص یا ایک قوم تک محدود نہیں بلکہ ہر دل میں جو بیج بویا گیا ہے، وہاں زندگی لائے گی۔

بھائی برینہم کی تعلیم🔹
بھائی برینہم نے "Latter Rain" کے بارے میں فرمایا
"یہ پچھلی بارش کلیسیا کو کمال تک پہنچائے گی۔ یہ صرف ایک تحریک نہیں بلکہ خدا کی اپنی قدرت ہوگی جو دلہن کو رپچر کے ایمان تک لے جائے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جعلی تحریکیں
"Latter Rain Movement"
کے نام سے اٹھیں، لیکن اصل پچھلا مینہ ابھی آنا باقی ہے اور جب وہ گرے گا تو دنیا پر خدا کی قدرت ظاہر ہوگی۔

دعا کی ضرورت🔹
زکریاہ کی ہدایت بالکل واضح ہے:
ہمیں بارش کے لئے دعا کرنی ہے۔
خداوند ہی وہ ہے جو بجلیاں چمکاتا ہے اور بارش برساتا ہے۔
جب ایمانداردعا کرتے ہیں تو آسمان کھلتے ہیں، جیسا کہ ایلیاہ نبی کے وقت میں ہوا تھا (یعقوب 5باب17-18)۔
ایلِیاہ ہمارا ہم طبِیعت اِنسان تھا۔ اُس نے بڑے جوش سے دُعا کی مینہ نہ برسے۔ چُنانچہ ساڑھے تِین برس تک زمِین پر مینہ نہ برسا۔ پھِر اُس نے دُعا کی تو آسمان سے پانی برسا اور زمِین میں پَیداوار ہُوئی۔
اسی طرح آج کلیسیا کو آخری بارش کے لئے دعا کرنا ہے تاکہ خدا اپنی قدرت ظاہر کرے اور دلہن کلیسیا رپچر کے لئے تیار ہو۔

خلاصہ🔹
"پچھلی برسات" روح القدس کی وہ آخری بارش ہے جو کلام کے بیج کو پھل تک لے جاتی ہے۔
یہ بارش خدا کے اپنے مقررہ وقت پر آئے گی، لیکن ایمانداروں کی دعا اس کے استقبال اور تیاری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جب یہ بارش گرے گی تو زمین پر ایک ایسی فصل تیار ہوگی جو رپچر کے لئے تیار دلہن ہوگی۔

کیڑوں کی چار نسلیں اور کلام کی بربادی

اور اُن برسوں کا حاصل جو تمہارے خلاف بھیجی ہُوئی فوج ملخ نگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تم کو واپس دُوں گا۔
(یویل 2:25)

چار دشمن قوتیں🔹
یویل نبی چار قسم کے کیڑوں کا ذکر کرتا ہے:
ٹڈی (Palmerworm / Locust)
جُوں (Cankerworm)
سنڈا (Caterpillar)
کیڑا (Gnawing Worm)
یہ سب دراصل ایک ہی کیڑے کی مختلف شکلیں ہیں۔ یہ ایک ہی دشمن قوت ہے جو مختلف ادوار میں مختلف روپ دھار کر ظاہر ہوئی۔

روحانی معنی: مخالف مسیح کی چار شکلیں🔹
بھائی برینہم نے ان چاروں کو مخالف مسیح کی قوت کی چار مرحلہ وار کارروائیاں بتایا:
ٹڈی ۔ ایمان پر حملہ🔹
شروع میں مخالف مسیح روح نے کلیسیا کا ایمان خراب کرنا شروع کیا۔
رسولوں کے بعد صدیوں میں خالص کلام میں انسانی تعلیمات اور فلسفہ شامل کیا گیا۔

جُوں — تعلیم کو کھانا🔹
کلیسیا کی سچی تعلیم بدل دی گئی۔
مثال: تثلیثی تعلیمات، مریم پرستی، روایتی رسومات کا داخل ہونا۔

سنڈا — روح القدس پر حملہ🔹
جب تعلیم خراب ہو گئی تو روح القدس کی آزادانہ کارگزاری بھی چھین لی گئی۔
نبوت، شفا اور نشانیاں بند کر دی گئیں۔ کلیسیا ظاہری رُسومات تک محدود ہوگئی۔

کیڑا — مکاشفہ کو ختم کرنا🔹
آخر میں کلام کا مکاشفہ اور روشنی بھی چھین لی گئی۔
(Dark Ages)اندھیروں کا زمانہ اسی بربادی کی تصویر ہے۔

بھائی برینہم کی وضاحت🔹
یہ چاروں ایک ہی دشمن ہیں۔ پہلے اُس نے کلیسیا کا ایمان کھایا، پھر تعلیم بگاڑی، پھر روح القدس کی قوت کو چھین لیا اور آخر میں کلام کے مکاشفہ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ لیکن خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سب کچھ بحال کرے گا۔"
اسی لئے مکاشفہ 13 میں "حیوان" کی چار خصوصیات بیان کی گئیں (شیر ببر، ریچھ، چیتا، اور ڈراؤنی شکل کا جانور)۔ یہ وہی مخالف مسیح قوت ہے جو یویل کے چار کیڑوں سے مطابقت رکھتی ہے۔

🔹 خدا کا بحالی کا وعدہ
اندھیروں کے زمانے کے باوجود خدا نے وعدہ کیا:
"میں اُن برسوں کی تلافی کروں گا جنہیں ان ٹڈیوں نے کھایا۔"
(یویل 2:25)
یہ وعدہ صرف فصل کی بحالی کا نہیں بلکہ روحانی بحالی کا ہے۔
خدا نے ریفارمیشن (اصلاح) کے ذریعے لوتھر، ویسلی، پینتیکُست، اور آخر میں نبی کے ذریعے کلام کو دوبارہ بحال کیا۔
کلیسیا اب دوبارہ اصل پینتیکُست کی طرف لوٹ رہی ہے۔

🔹 نتیجہ
یہ چار کیڑے کلیسیا کی بربادی کی تصویر ہیں، لیکن خدا نے بحالی کا وعدہ کیا ہے۔
دشمن نے ایمان، تعلیم، روح القدس اور مکاشفہ کو کھا لیا۔
لیکن خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سب کچھ واپس لوٹائے گا۔
یہی وہ بحالی ہے جو ہمیں آخری زمانے میں رپچر کے ایمان تک لے جائے گی۔

بحالی کی ضرورت: اصلاح سے بڑھ کر

🔹(Reformation) اصلاح کیا تھی؟
اصلاحی تحریکیں وہ مراحل تھیں جن میں خدا نے کلام کی روشنی تھوڑا تھوڑا کر کے دوبارہ ظاہر کی، تاکہ کلیسیا اندھیروں (ڈارک ایج) سے نکل کر روشنی کی طرف لوٹے۔

🔹مارٹن لوتھر → Justification
(ایمان سے راستبازی)
حوالہ: اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راستبازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔(رومیوں 1:17)
لوتھر نے نجات کو اعمال سے نہیں بلکہ ایمان سے وابستہ بتایا۔
لیکن یہ صرف نجات کی بنیاد تھی۔

🔹جان ویسلی → Sanctification
(تقدیس)
حوالہ: چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرامکاری سے بچے رہو۔(1تھسلنیکیوں 4:3)
ویسلی نے پاکیزگی اور تقدیس کی تعلیم دی۔
لیکن یہ بھی پورا کلام نہیں تھا بلکہ اگلا قدم تھا۔

🔹پینتیکُست → Holy Ghost Gifts
(روح القدس کے تحفے)
حوالہ:اور اِیمان لانے والوں کے درمیان یہ مُعجِزے ہوں گے۔ وہ میرے نام سے بَدرُوحوں کو نِکالیں گے۔ نئی نئی زبانیں بولیں گے۔ سانپوں کو اُٹھالیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چِیز پئیں گے تو اُنہِیں کُچھ ضَرر نہ پہُنچے گا۔ وہ بِیماروں پر ہاتھ رکھّیں گے تو اچھّے ہو جائیں گے ۔(مرقس 16باب17-18)
بیسویں صدی میں روح القدس کے تحفے (زبانیں، شفا، نبوت) دوبارہ ظاہر ہوئے۔
لیکن یہ صرف تحفے تھے، بیج کی مکمل بحالی نہیں۔

🔹 (Restoration) بحالی کیا ہے؟
اصلاح کا مطلب ہے "کچھ درست کرنا" لیکن بحالی کا مطلب ہے "اصل حالت میں واپس لانا۔
🔹بھائی برینہم نے فرمایا
"خدا نئی کلیسیا نہیں لگائے گا، بلکہ اپنی پرانی لگائی ہوئی کلیسیا کو اصل بیج پر واپس لے جائے گا۔

🔹اصلاحی تحریکوں نے راستہ کھولا۔
لیکن اصل بحالی تب ہوگی جب کلیسیا پینتیکُست کی اصل بیج والی حالت میں واپس آئے گی۔
یعنی وہی قوت، وہی تعلیم، وہی ایمان، وہی روح القدس۔
🔹 بائبلی گواہی
اعمال 3:21
ضرُور ہے کہ وہ آسمان میں اُس وقت تک رہے جب تک کہ وہ سب چِیزیں بحال نہ کی جائیں جِنکا ذِکر خُدا نے اپنے پاک نبِیوں کی زبانی کِیا ہے جو دُنیا کے شُرُوع سے ہوتے آئے ہیں ۔ یہی بحالی ہے جس کا وعدہ کیا گیا۔
متی 17:11
اُس نے جواب میں کہا ایلِیاہ البتہ آئے گا اور سب کُچھ بحال کرئے گا۔
یسوع نے کہا کہ آخری زمانے میں ایک نبی آئے گا جو کلیسیا کو دوبارہ اصل بیج کی تعلیم پر بحال کرے گا۔
🔹 برینہم کی تعلیم کے مطابق فرق
:اصلاحات (Reformations)
آہستہ آہستہ کلام کی سچائیوں کو واپس لانا۔

:بحالی (Restoration)
کلیسیا کو مکمل طور پر اُس اصل پینتیکُست والی حالت میں واپس لانا جہاں دلہن کلیسیا کلام اور روح کے کمال میں کھڑی ہو۔

:بھائی برینہم نے فرمایا
"اصلاح کا مقصد کلیسیا کو بحالی تک لانا تھا۔ لیکن بحالی وہ ہے جو کلام کے بیج کو دوبارہ ظاہر کرے۔

🔹 نتیجہ
اصلاح → لوتھر، ویسلی، پینتیکُست کی تحریکیں۔
بحالی → آخری زمانے میں کلیسیا کو واپس اصل کلام پر لانا۔
یہی "دلہن کی تیاری" ہے، جو رپچر کے لئے ایمان حاصل کرے گی۔

پہلا مینہ — تعلیم کا مینہ

🔹بائبلی بنیاد
یویل 2:23 میں "پہلا مینہ" کا ذکر عبرانی لفظ "Moureh" (מוֹרֶה)
کے ساتھ ہوا ہے، جس کا مطلب ہے:
استاد، تعلیم دینے والا، یا تعلیم کی بارش۔
اسی لئے یہ "Teaching Rain"
کہلاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ خدا اپنے کلام کا بیج دلوں میں بوئے تاکہ کلیسیا کی بنیاد رکھی جا سکے۔

🔹 کلام بیج ہے
یسوع نے بڑی وضاحت کے ساتھ فرمایا:
"بیج کلام ہے۔"(لوقا 8:11)
پہلا مینہ دراصل وہ بارش ہے جو بیج کو زمین میں جماتی ہے۔
جب خدا کا کلام تعلیم کے ذریعے دیا گیا، تو وہ روحانی زمین یعنی انسان کے دل میں بویا گیا۔

🔹 پینتیکُست پر پہلا مینہ
پہلا مینہ اعمال 2 کے دن پُورا ہوا:
جب عِید پنتِکسُت کا دِن آیا تو وہ سب ایک جگہ جمع تھے ۔کہ یکایک آسمان سے اَیسی آواز آئی جَیسے زور کی آندھی کا سنّاٹا ہوتا ہے اور اُس سے سارا گھر جہاں وہ بَیٹھے تھے گُونج گیا ۔
(اعمال 2باب1-2)
یہ بارش تعلیم اور روح القدس دونوں کا امتزاج تھی۔
رسولوں نے کلام کی بنیاد رکھی اور دلوں میں بیج بویا۔
نتیجہ: ہزاروں لوگ ایمان لائے (اعمال 2:41)۔

🔹 تعلیم کا مقصد
پہلا مینہ صرف جذبات یا نشانوں کے لئے نہیں تھا، بلکہ اس کا اصل مقصد تھا:
کلیسیا کی تعلیم کو بونا
اور یہ رَسُولوں سے تعلِیم پانے اور رِفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑ نے اور دُعا کرنے میں مشغُول رہے ۔ (اعمال 2:42)
کلام کی بنیاد رکھنا
کِیُونکہ سِوا اُس نیو کے جو پڑی ہُوئی ہے اور وہ یِسُوع مسِیح ہے کوئی شَخص دُوسری نہِیں رکھ سکتا۔(1کرنتھیوں 3:11)
ایمان پیدا کرنا
پَس اِیمان سُننے سے پیَدا ہوتا ہے اور سُننا مسِیح کے کلام سے۔(رومیوں 10:17)

🔹 بھائی برینہم کی وضاحت
"Moureh کا مطلب ہے Teaching Rain۔
پہلا مینہ تعلیم کا مینہ تھا جس نے بیج بویا۔
یعنی پہلا مینہ وہ دور تھا جب رسولوں نے کلام کو پاک اور خالص طریقے سے بویا تاکہ دلہن کلیسیا کا آغاز ہو سکے۔

🔹 نتیجہ
پہلا مینہ تعلیم کا مینہ ہے۔
اس نے کلام کے بیج کو دلوں میں بویا۔
رسولوں کی تعلیم پر کلیسیا کی بنیاد رکھی گئی۔
یہ مینہ آئندہ آنے والے "پچھلے مینہ" (کتائی کی بارش) کی تیاری کے لئے تھا، تاکہ آخر میں وہی بیج پھل لائے۔

پچھلا مینہ — کٹائی کی بارش

🔹 بائبلی بنیاد
یویل 2:23
پس اے بنی صیُّون خُوش ہواور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔وہی تمہارے لئےبارش یعنی پہلی اور پچھلی برسات بروقت بھیجے گا۔
یہاں "پچھلی بارش" فصل کے پکنے کے وقت برسنے والی بارش کی طرف اشارہ ہے۔ کسان کے لئے آخری بارش نہایت ضروری ہوتی ہے کیونکہ یہی فصل کو مکمل پختگی تک پہنچاتی ہے۔
اسی حقیقت کو یعقوب رسول نے بھی بیان کیا
پَس اَے بھائِیو! خُداوند کی آمد تک صبر کرو۔ دیکھو۔ کِسان زمِین کی قِیمتی پَیداوار کے اِنتظار میں پہلے اور پِچھلےمینہ کے برسنے تک صبر کرتا رہتا ہے۔جائے۔
(یعقوب 5:7)

🔹 روحانی مطلب
پہلا مینہ: کلام کو بویا → تعلیم کا مینہ۔
پچھلا مینہ: کلام کو پختگی تک لایا → کٹائی کا مینہ۔
یعنی پچھلا مینہ وہ روحانی بارش ہے جو
ایمان کو کمال پر لاتی ہے۔
کلیسیا کو رپچر کے لئے تیار کرتی ہے۔
بیج کو پھل میں ظاہر کرتی ہے (جو کچھ بویا گیا تھا وہی کاٹا جائے گا)۔

🔹رپچر اٹھائےجانےکے لئے تیاری
پچھلا مینہ دراصل رپچر کے ایمان (Faith for the Rapture)
کو پیدا کرتا ہے۔
پولُس رسول نے کہا
"مسیح تم میں جلال کی اُمید ہے۔" (کلسیوں 1:27)
جب تک ہم سب کے سب خُدا کے بَیٹے کے اِیمان اور اُس کی پہچان میں ایک نہ ہو جائیں اور کامِل اِنسان نہ بنیں یعنی مسِیح کے پُورے قد کے اندازہ تک نہ پہُنچ جائیں۔
(افسیوں 4:13)
یہی ایمان کٹائی کے مینہ کے ذریعے کلیسیا میں پیدا ہوگا۔

🔹 بھائی برینہم نے پچھلے مینہ کے بارے میں فرمایا:
"اگر پچھلا مینہ آچکا ہوتا تو خدا کی قدرت پوری دنیا کو ہلا دیتی۔ اصل پچھلا مینہ ابھی آنے والا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا
"پچھلا مینہ وہ ہے جو بیج کو پختگی تک لاتا ہے۔ اور جب یہ گرے گا تو کلیسیا رپچر کے ایمان پر کھڑی ہوگی۔"

🔹 پچھلے مینہ کی خصوصیات
روح القدس کی طاقت کا اظہار
خُدا فرماتا ہے کہ آخِری دِنوں میں اَیسا ہوگا کہ مَیں اپنے رُوح میں سے ہر بشر پر ڈالُوں گا اور تُمہارے بَیٹے اور تُمہاری بیٹیاں نبُوّت کریں گی اور تُمہارے جوان رویا اور تُمہارے بُڈھے خواب دیکھیں گے (اعمال 2:17)
کلام کے مکاشفہ کا کمال
پر ایک دن ایسا آے گا جو خُداوند کو ہی معلوم ہے ۔ وہ نہ دن ہو گا اور نہ رات لیکن شام کے وقت روشنی ہو گی۔(زکریاہ 14:7)
آخری زمانے میں کلام کی روشنی دلہن کو راستہ دکھائے گی۔
فصل کی تیاری
پھِر ایک اَور فرِشتہ نے مَقدِس سے نِکل کر اُس بادل پر بَیٹھے ہُوئے سے بڑی آواز کے ساتھ پُکار کر کہا کہ اپنی درانتی چلا کر کاٹ کِیُونکہ کاٹنے کا وقت آ گیا۔ اِس لِئے کہ زمِین کی فصل بہُت پک گئی۔(مکاشفہ 14:15)

🔹 نتیجہ
پچھلا مینہ = کٹائی کی بارش۔
یہ وہ آخری بارش ہے جو دلہن کلیسیا کو رپچر کے لئے تیار کرے گی۔
جیسے کسان آخری بارش کا انتظار کرتا ہے، ویسے ہی دلہن کلیسیا خداوند یسوع مسیح کے آنے سے پہلے اس روحانی بارش کے انتظار میں ہے۔

غلط فہمیاں اور جعلی بارشیں

🔹 بائبلی انتباہ
یسوع نے فرمایا
کِیُونکہ جھُوٹے مسِیح اور جھُوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اَیسے بڑے نِشان اور عجِیب کام دِکھائیں گے کہ اگر مُمِکن ہو تو برگُزِیدوں کو بھی گُمراہ کرلیں۔ (متی 24:24)
یہ آیت ہمیں خبردار کرتی ہے کہ آخری زمانے میں خدا کی اصل برسات سے پہلے یا اُس کے ساتھ ساتھ جعلی تحریکیں بھی اٹھیں گی تاکہ لوگوں کو بہکایا جا سکے۔

🔹 کی حقیقت Latter Rain Movement
بیسویں صدی میں کئی تحریکیں
"Latter Rain" یا "Later Rain Movement"
کے نام سے سامنے آئیں۔
وہ جذباتی عبادات، دعوے، اور غیر متوازن تعلیمات پر مبنی تھیں۔
لوگوں نے دعویٰ کیا کہ "یہی پچھلا مینہ ہے"، لیکن اُن کے اعمال اور نتائج صرف وقتی جوش اور انتشار پر ختم ہوئے۔
بھائی برینہم نے فرمایا
"کئی تحریکیں اپنے آپ کو پچھلا مینہ کہتی ہیں۔ لیکن اگر اصل پچھلا مینہ آ جاتا، تو خدا کی قدرت ساری دنیا کو ہلا دیتی۔ اصل پچھلا مینہ وہی ہے جو دلہن کو رپچر کے ایمان پر لے جائے گا۔"

🔹 جعلی بارش کی پہچان
صرف جذبات اور شور شرابہ
اصل بارش دلوں کو تبدیل کرتی ہے، صرف جذباتی جوش نہیں دیتی۔
کلام سے الگ تعلیمات
جعلی تحریکیں اکثر بائبل اور مکاشفاتی کلام کے خلاف تعلیم دیتی ہیں۔
فرقہ بندی اور انتشار
اصل روح القدس دلوں کو کلام پر متحد کرتا ہے
تاکہ سب ایک ہوں یعنی جِس طرح اَے باپ! تُو مُجھ میں ہے اور مَیں تُجھ میں ہُوں وہ بھی ہم میں ہوں اور دُنیا اِیمان لائے کہ تُوہی نے مُجھے بھیجا۔ (یوحنا 17:21)۔
جعلی بارش لوگوں کو اور زیادہ ٹکڑوں میں بانٹ دیتی ہے۔

🔹 اصل پچھلا مینہ
یہ انسان کی کوشش یا کسی تنظیم کے ذریعے نہیں آئے گا۔
یہ خدا خود بھیجے گا، بالکل ویسے ہی جیسے پینتیکُست پر پہلی بارش آئی تھی۔
اس کا مقصد صرف ایک ہے: دلہن کلیسیا کو رپچر کے لئے تیار کرنا۔
زکریاہ 10:1 میں لکھا ہے
پچھلی برسات کی بارش کے لے خُداوند سے دُعا کرو۔ خُداوند سے جو بجلی چمکاتا ہے۔ وہ بارش بیھجے گا اور میدان میں سب کے لے گھاس اُگاے گا۔
یہی وہ بارش ہے جو خدا کے اپنے وقت پر نازل ہوگی۔
🔹 بھائی برینہم کی وضاحت
"جعلی بارشیں ہوں گی، لیکن وہ اصل کے قریب قریب ہوں گی تاکہ لوگوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔ مگر اصل پچھلا مینہ صرف دلہن پر گرے گا، اور وہ اُسے رپچر کے ایمان تک لے جائے گا۔

🔹 نتیجہ
جعلی بارشیں صرف وقتی جوش اور گمراہی پیدا کرتی ہیں۔
اصل پچھلا مینہ کلام کے مطابق آئے گا اور دلہن کو کمال پر لے جائے گا۔
اسی لئے ہمیں جذباتی تحریکوں پر نہیں بلکہ کلام اور مکاشفہ پر کھڑا ہونا ہے تاکہ ہم اصل بارش کو پہچان سکیں۔

آخری زمانے کی تصویر

🔹 پینتیکُست پر بیج بونا
کلیسیا کی ابتدا "پہلے مینہ" کے ساتھ ہوئی۔
رسولوں نے کلام کو خالص بیج کی طرح بویا۔
اور یہ رَسُولوں سے تعلِیم پانے اور رِفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑ نے اور دُعا کرنے میں مشغُول رہے ۔
(اعمال 2:42)
یہی اصل بیج تھا — کلامِ خدا، جو یسوع مسیح اور رسولوں نے دیا۔

🔹 درمیانی صدیوں میں دشمن نے کلام کو کھا لیا
اینٹی کرسٹ قوت نے صدیوں تک کلام کو بگاڑا اور انسانی تعلیمات کے ساتھ ملایا۔
یویل نبی نے اس کی تصویر "چار کیڑوں" سے بیان کی (یویل 2:25)۔
پولس رسول نے پہلے ہی خبردار کیا تھا
کِیُونکہ بے دِینی کا بھید تو اَب بھی تاثِر کرتا جاتا ہے مگر اَب ایک روکنے والا ہے اور جب تک وہ دُور نہ کِیا جائے روکے رہے گا۔ (2تھسلنیکیوں 2:7)
یہی "اندھیروں کا زمانہ" (ڈارک ایج) تھا، جب کلام، ایمان، روح القدس اور مکاشفہ کلیسیا سے چھین لئے گئے۔

🔹اب بحالی کا وقت ہے
خدا نے وعدہ کیا
اور اُن برسوں کا حاصل جو تمہارے خلاف بھیجی ہُوئی فوج ملخ نگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تم کو واپس دُوں گا۔ (یویل 2:25)
اصلاحی تحریکیں (Reformations) راستہ کھولتی رہیں: لوتھر → ویسلی → پینتیکُست۔
لیکن آج آخری زمانے میں خدا پہلا اور پچھلا مینہ اکٹھے برسائے گا۔
یعنی تعلیم بھی اور کٹائی بھی، تاکہ بیج مکمل پھل تک پہنچے۔

🔹شام کے وقت روشنی ہوگی
زکریاہ نبی نے کہا
پر ایک دن ایسا آے گا جو خُداوند کو ہی معلوم ہے ۔ وہ نہ دن ہو گا اور نہ رات لیکن شام کے وقت روشنی ہو گی۔ (زکریاہ 14:7)
"صبح کا وقت" رسولوں کا زمانہ تھا۔
"دوپہر" درمیانی صدیوں کی تاریکی تھی۔
"شام کا وقت" آج کا زمانہ ہے، جب روشنی دوبارہ ظاہر ہوئی ہے۔
یہ روشنی وہی کلام ہے جو اصل بیج کے طور پر بویا گیا تھا اور اب دلہن کو رپچر کے لئے راستہ دکھا رہی ہے۔

🔹بھائی برینہم نے فرمایا
"یہی شام کے وقت کی روشنی ہے۔ وہی کلام جو صبح میں بویا گیا تھا، اب شام میں دوبارہ ظاہر ہو رہا ہے تاکہ دلہن کلیسیا کو واپس اصل بیج پر لایا جائے۔"

🔹 دلہن کلیسیا کا انجام
پہلا مینہ = بیج بونا۔
درمیانی صدیوں میں کلام کھا لیا گیا۔
بحالی کے ذریعے خدا نے کلام واپس دیا۔
پچھلا مینہ = کٹائی → دلہن کلیسیا رپچر کے لئے تیار۔
یسوع نے فرمایا:
"کٹائی دنیا کا انجام ہے۔" (متی 13:39)
اسی لئے پچھلا مینہ رپچر کے لئے دلہن کی تیاری ہے۔

🔹 نتیجہ
آخری زمانے میں پہلا اور پچھلا مینہ اکٹھے برسیں گے۔
شام کے وقت روشنی ہے → کلام کا مکاشفہ دوبارہ کھل گیا ہے۔
یہی روشنی دلہن کلیسیا کو راستہ دکھا رہی ہے تاکہ وہ مسیح کے استقبال کے لئے تیار ہو۔

عملی اطلاق

🔹. بیج کا اصول — جو بویا، وہی کاٹو
پولُس رسول نے لکھا
فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹھّوں میں نہِیں اُڑایا جاتا کِیُونکہ آدمِی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
(گلتیوں 6:7)
اگر دل میں خدا کا کلام (بیج) بویا گیا ہے، تو پچھلا مینہ اُسے پھل لانے پر مجبور کرے گا۔
لیکن اگر انسان نے فرقہ واریت، انسانی نظریات، یا دنیاوی بیج بویا ہے، تو وہ بھی اُسی کی فصل کاٹے گا۔
🔹 یہی وجہ ہے کہ آج اصل کلام کو دل میں بونا ضروری ہے تاکہ پچھلا مینہ آ کر اُسے رپچر کے لئے تیار کرے۔

🔹 ایمانداروں کی تبدیلی (Transformation)
پچھلا مینہ ایمانداروں کو تبدیل کرے گا تاکہ وہ رپچر کے لائق ٹھہر سکیں۔
مگر جب ہم سب کے بے نِقاب چہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح مُنعِکس ہوتا ہے جِس طرح آئِینہ میں تو اُس خُداوند کے وسِیلہ سے جو رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں درجہ بدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔
(2کرنتھیوں 3:18)
یہ اندرونی تبدیلی ہے جو روح القدس کے ذریعے ممکن ہے۔
دلہن کلیسیا ظاہری دنیاوی شکل سے نکل کر مسیح کی صورت میں ڈھلتی ہے۔

🔹 مُردوں کا جی اُٹھنا (Resurrection)
پچھلا مینہ صرف زندہ ایمانداروں پر نہیں بلکہ سوئے ہوئے مقدسین پر بھی اثر ڈالے گا۔
کِیُونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مُقّرب فرِشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مُوئے جی اُٹھیں گے۔
(1تھسلنیکیوں 4:16)
جب پچھلا مینہ گرے گا، تو مُردہ ایمانداروں کو زندہ کرے گا۔
یہ "پہلا جی اُٹھنا" ہے (مکاشفہ 20:6)۔

🔹 زندہ ایمانداروں کا اُٹھا لیا جانا (Rapture)
پچھلا مینہ زندہ مومنوں کو بھی بدل دے گا اور وہ رپچر میں شامل ہوں گے۔
پھِر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے۔
(1تھسلنیکیوں 4:17)
یہی رپچر ہے — دلہن کلیسیا کا اپنے دلہے (مسیح) کے ساتھ ملن۔
🔹بھائی برینہم نے فرمایا
"پچھلا مینہ وہ بارش ہے جو بیج کو اُس کی اصل کیفیت میں ظاہر کرے گی۔ اگر آپ نے کلام کا بیج بویا ہے تو وہ بیج پھل میں ظاہر ہوگا — وہی ایمان جو رپچر کے لئے درکار ہے۔

🔹آج کے لئے پیغام
ہمیں روزمرہ زندگی میں یہ جانچنا ہے کہ ہم کون سا بیج بو رہے ہیں۔
کیا ہم صرف مذہبی رسموں کو دہرا رہے ہیں یا کلام کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں؟
پچھلا مینہ آئے گا، اور وہ بیج کو پھل لانے پر مجبور کرے گا — چاہے وہ کلام ہو یا فرقہ واریت۔

🔹 نتیجہ
اگر کلام دل میں بویا گیا ہے → وہ ایمان، تبدیلی، قیامت اور رپچر لائے گا۔
اگر دنیاوی یا جھوٹے بیج بوئے گئے ہیں → وہ بھی پھل میں ظاہر ہوں گے لیکن خدا کی بادشاہی میں حصہ نہ پائیں گے۔
اسی لئے آج ہی وقت ہے کہ اپنے دل کو کلام کے بیج کے لئے تیار کریں تاکہ پچھلا مینہ ہمیں رپچر کے لئے تیار کرے۔

نتیجہ

ہم اس وقت بحالی کے دور میں جی رہے ہیں۔
پینتیکُست پر بیج بویا گیا تھا۔
(اعمال 2:1-4)

🔹درمیانی صدیوں میں دشمن نے کلام کو کھا لیا۔
(2تھسلنیکیوں 2باب3-4؛ یویل 2:25)
اصلاحی تحریکوں کے ذریعے تھوڑا تھوڑا کر کے روشنی واپس لائی گئی۔
(لوتھر → ویسلی → پینتیکُست)
🔹آج ہم اصل بحالی میں ہیں، جہاں کلام اپنی اصلیت کے ساتھ دوبارہ ظاہر ہو رہا ہے۔ (اعمال 3:21)
پولُس رسول نے فرمایا
"دیکھ میں تم سے ایک بھید کہتا ہوں۔ ہم سب نہیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔" (1کرنتھیوں 15:51)
یہی وہ تبدیلی ہے جو پچھلے مینہ کے ساتھ آئے گی۔

🔹 حتمی پیغام
🔹 پہلا مینہ
تعلیم کا مینہ تھا۔
بیج کو زمین (دل) میں بویا گیا۔
رسولوں نے بنیاد رکھی (افسیوں 2:20)۔

🔹 پچھلا مینہ
کٹائی کا مینہ ہے۔
بیج کو پھل اور کمال تک لاتا ہے۔
یہی ایمان رپچر کے لئے درکار ہے۔

🔹دونوں بارشیں اکٹھی
یویل نبی نے فرمایا
پس اے بنی صیُّون خُوش ہواور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔وہی تمہارے لئےبارش یعنی پہلی اور پچھلی برسات بروقت بھیجے گا۔
(یویل 2:23)
یہ آخری زمانے کی خاص نشانی ہے۔
اب صرف تعلیم نہیں، بلکہ اُس تعلیم کا پھل بھی ظاہر ہو رہا ہے۔
یہی شام کے وقت کی روشنی ہے (زکریاہ 14:7)۔

🔹 خدا اپنے وعدے کو پورا کرے گا
خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ "سب کچھ بحال کرے گا" (اعمال 3:21)۔
خدا جھوٹا نہیں (گنتی 23:19)۔
اگر پہلا مینہ پورا ہوا تو پچھلا مینہ بھی ضرور پورا ہوگا۔
🔹بھائی برینہم نے فرمایا
"یہی وہ وقت ہے جب دلہن کلام پر کھڑی ہوگی، جیسے شروع میں کھڑی تھی۔ پہلا مینہ تعلیم کا مینہ تھا، پچھلا مینہ کٹائی کا مینہ ہے، اور دونوں آخری زمانے میں اکٹھے برسیں گے۔

🔹 آخری پیغام قاری کے لئے
کیا آپ کے دل میں کلام کا بیج بویا گیا ہے؟
کیا آپ اُس بارش کے لئے تیار ہیں جو جلد برسنے والی ہے؟
یہ پچھلا مینہ وہ ایمان لائے گا جو آپ کو رپچر میں شامل کرے گا۔

🔹 آج ہی فیصلہ کریں کہ آپ کا بیج کیا ہے — کلام یا دنیاوی تعلیمات؟ کیونکہ جو کچھ آپ نے بویا ہے، وہی کاٹیں گے (گلتیوں 6:7)۔

براہ کرم اس پیغام کو اپنے عزیزوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب یا چرچ میں — جہاں بھی ہو، یہ پیغام پہنچائیں،
تاکہ لوگ جانیں کہ وقت قریب ہے، اور دلہن تیار ہونی چاہیے۔

✝️
جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالِب آئے مَیں اُسے اُس زِندگی کے دَرخت میں سے جو خُدا کے فِردَوس میں ہے پھَل کھانے کو دُوں گا۔
(مکاشفہ 2:7)

مسیح یسوع میں آپ کا بھائی جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ

3 thoughts on “Former Rain for Teaching, Latter Rain for Harvest — God’s Plan for the Bride”

Leave a Comment