Resources Word

Daniel’s Seventy Weeks — The Final Chapter of Prophecy and the Remaining Three and a Half Years

دانی ایل کے ستر ہفتے — نبوت کا آخری باب اور باقی ساڑھے تین سال

تعارف

دانی ایل کی نبوت کا پس منظر

دانی ایل نبی نہایت اہم نبوتی کتب کے حامل پیغمبروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اُنہیں بابل کی اسیری کے دوران غیر قوموں کی سرزمین میں خدا نے نہ صرف وفادار پایا بلکہ بڑے عظیم مکاشفات سے نوازا، جن کا تعلق آخری ایام سے ہے۔

نبوت کا تاریخی پس منظر
جب بنی اسرائیل نے مسلسل نافرمانی کی اور بت پرستی میں ملوث ہوئے، تو خدا نے اُنہیں نبوکدنضر بادشاہ کے ہاتھ بابل میں اسیر کروا دیا (دانی ایل 1 باب)۔ دانی ایل اور دیگر نوجوان وہاں اسیر ہو گئے، لیکن دانی ایل نے خدا کی شریعت پر قائم رہ کر اپنا مقام بنایا۔
ستر سالہ اسیری کے اختتام کے قریب، دانی ایل نے یرمیاہ نبی کی کتاب کو پڑھا جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ اسرائیل کی اسیری 70 سال میں مکمل ہو جائے گی (یرمیاہ 25:11-12؛ 29:10)۔ دانی ایل نے جب یہ نبوت دیکھی تو روزہ، دعا، خاکساری اور توبہ کے ساتھ خدا کے حضور گڑگڑایا تاکہ خدا اپنے وعدہ کو پورا کرے اور یروشلم کی بحالی کرے۔

فرشتہ جبرائیل کا ظہور اور نبوت کا انکشاف
اسی دُعا کے دوران فرشتہ جبرائیل دانی ایل کے پاس آیا اور اُسے وہ حیرت انگیز نبوت دی جو "ستر ہفتوں"کے نام سے جانی جاتی ہے۔

تیرے لوگوں اور تیرے مُقدس شہر کے لے سترّ ہفتے مُقرر کے گے کہ
خطا کاری
اور گُناہ کا خاتمہ ہو جاے ۔
بدکردای کا کفارہ دیا جائے۔
ابدی راست بازی قائم ہو۔
رویا نبُوت پر مُہر ہو
اور پاکترین مقام ممسُوح کیا جائے۔
(دانی ایل 9:24)

یہ چھ مقاصد اس نبوت کے بنیادی ستون ہیں، اور یہ سب بنی اسرائیل اور یروشلم سے تعلق رکھتے ہیں — نہ کہ کلیسیا سے۔ یہی وجہ ہے کہ برادر برینہم بار بار اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ نبوت یہودیوں کے لیے ہے، نہ کہ غیر قوموں کے لیے۔

برادر برینہم کی وضاحت
یہ نبوت دانی ایل کے لوگوں کے لیے ہے، یعنی یہود کے لیے۔ کلیسیا کے لیے نہیں۔ کلیسیا کا وقت دانی ایل کی گھڑی سے باہر ہے۔ جب گھڑی چلے گی، وہ یہودیوں کے ساتھ چلے گی۔
(The Seventy Weeks of Daniel, 1961)
یعنی ستر ہفتوں کا تعلق صرف اور صرف یہودیوں کے ساتھ خدا کے نبوی منصوبے سے ہے۔ کلیسیا کا زمانہ، جسے "فضل کا زمانہ" یا "خفیہ وقفہ" بھی کہا جاتا ہے، ان ستر ہفتوں کے بیچ میں شامل نہیں ہے بلکہ یہ ایک "وقفہ" ہے جو نبی دانی ایل کو ظاہر نہیں کیا گیا — اور یہی "بھید" نیا عہد ظاہر کرتا ہے۔

:مختصر نکتہ وار خلاصہ
دانی ایل کی نبوت اسرائیل کی تاریخ اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
ستر ہفتے = 70 × 7 = 490 سال خدا کا مقررہ وقت
اس نبوت کے مقاصد یہودی قوم کی مکمل بحالی، کفارہ، اور مسیح کی حکمرانی سے وابستہ ہیں
کلیسیا اس نبوت کے وقفے میں شامل ہے — نہ کہ ستر ہفتوں کی گنتی میں
آخری ساڑھے تین سال ابھی باقی ہیں، جو یہودیوں کے ساتھ خدا کے آخری معاملات پر مشتمل ہوں گے۔

ستر ہفتوں کی تقسیم: 7 + 62 + 1

فرشتہ جبرائیل نے دانی ایل کو بتایا کہ ستر ہفتے (490 سال) تیرے لوگوں اور مقدس شہر کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ ان ہفتوں کو خدا نے تین حصوں میں تقسیم کیا

ہفتے 7 (49 سال)
ہفتے62 (434 سال)
1 ہفتہ (7 سال)7
یہ سب ملا کر 70 ہفتے (490 سال) بنتے ہیں۔
بائبل حوالہ — دانی ایل 9باب25-27📖
پس تو معلوم کر اور سمجھ لے کہ یروشیلم کی بحالی اور تعمیر کا حُکم صادر ہونے سے ممسوح فرمانروا تک سات ہفتے اور باسٹھ ہفتے ہوں گے۔ تب پھر بازار تعمیر کئے جائیں گے اور فصیل بنائی جائے گی مگر مُصیبت کے ایّام میں ۔
اور باسٹھ ہفتوں کے بعد وہ ممسوح قتل کیا جائے گا اور اُس کا کچھ نہ رہے گا اور ایک بادشاہ آے گا جس کے لوگ شہر اور مقدس کو مسمار کریں گے اور اُس کا انجام گویا طُوفان کے ساتھ ہوگا اور آخر تک لڑائی رہے گی۔ بربادی مُقرر ہو چُکی ہے۔
اور وہ ایک ہفتے کے لے بُہتوں سے عہد قائم کرے گا اور نصف ہفتہ میں ذبیحہ اور ہدیہ موقوف کرے گا اور فصیلوں پر اُجاڑنے والی مکُروہات رکھی جائیں گی یہاں تک کہ بربادی کمال کو پُہنچ جائے گی اور وہ بلا جو مُقرر کی گئی ہے اُس اجاڑ نے والے پر واقع ہو گئی۔
(دانی ایل 9:25-27)

پہلا حصہ: 7 ہفتے (49 سال)
یہ دور اس وقت شروع ہوتا ہے جب فارسی بادشاہ ارتخششتا نے یروشلم کو دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا (نحمیاہ 2 باب)۔
تاریخی آغاز: 445 قبل مسیح
تکمیل: یروشلم کی فصیلوں اور ہیکل کی بحالی (نحمیاہ 6:15)
مدت: 49 سال (7 × 7)

دوسرا حصہ: 62 ہفتے (434 سال)

یہ دور یروشلم کی بحالی کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور مسیح کے ظہور (بپتسمہ اور خدمت کے آغاز) تک جاتا ہے۔
434 سال (62 × 7)ط یہ دور مسیح کی "کاٹ دیے جانے" یعنی صلیب پر چڑھائے جانے پر ختم ہوتا ہے۔
اور باسٹھ ہفتوں کے بعد وہ ممسوح قتل کیا جائے گا ۔
(دانی ایل 9:26)

تیسرا حصہ: 1 ہفتہ (7 سال)
یہ آخری ہفتہ ہے جو آخری زمانہ سے متعلق ہے۔ برادر برینہم کی تعلیمات کے مطابق اس ہفتے کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

پہلے ساڑھے تین سال✅
یسوع مسیح کی زمینی خدمت (تقریباً ساڑھے تین سال)وہ یہودیوں کے ساتھ راست بازی کا پیغام لائے

دوسرے ساڑھے تین سال (ابھی باقی)✅
یہ وہ وقت ہے جو ابھی پورا نہیں ہوامکاشفہ 11 کے مطابق یہ وقت دو گواہوں (ایلیاہ اور موسیٰ) کی گواہی کا ہے اوریہ بڑی مصیبت کا زمانہ ہوگا۔

برادر برینہم کے اقتباسا🔊
"یسوع نے ساڑھے تین سال کی خدمت کی اور یہودیوں نے اُسے رد کر دیا۔ اس کے بعد کلیسیا کا دور شروع ہوا۔ وہ آخری ہفتے کے درمیان میں کاٹ دیا گیا۔ باقی ساڑھے تین سال یہودیوں کے ساتھ ابھی باقی ہیں۔
(The Seventy Weeks of Daniel, 6 August 1961, Jeffersonville)
"وہ ہفتہ جو باقی ہے، وہ مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ نبوت کی تکمیل کرے گا۔ کلیسیا پہلے اٹھا لی جائے گی، اور پھر خدا دوبارہ یہودیوں سے معاملہ کرے گا۔
(Gabriel's Instructions to Daniel, 30 July 1961)

انہترواں ہفتہ اور مسوح کاقتل کیا جانا

دانی ایل 9 باب کی نبوت کے مطابق، 69 ہفتے (7 + 62 = 69 ہفتے = 483 سال) مکمل ہونے کے بعد ایک عظیم واقعہ رونما ہونا تھا: "مسیح کا قتل کیا جانا" — یعنی یسوع مسیح کی صلیبی موت۔
یہ واقعہ نبوت کی بالکل عین تکمیل تھا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا کا کلام وقت کے ساتھ مکمل ترتیب میں چلتا ہے۔

📖 بائبل حوالہ — دانی ایل 9:26
اور باسٹھ ہفتوں کے بعد وہ ممسوح قتل کیا جائے گا اور اُس کا کچھ نہ رہے گا اور ایک بادشاہ آے گا جس کے لوگ شہر اور مقدس کو مسمار کریں گے اور اُس کا انجام گویا طُوفان کے ساتھ ہوگا اور آخر تک لڑائی رہے گی۔ بربادی مُقرر ہو چُکی ہے۔
یہ آیت تین بڑے نبوتی واقعات کی طرف اشارہ کرتی ہے
پہلامسیح کا قتل کر دیا جانا — صلیب پر قربانی
دوسرارومیوں کی یروشلم پر چڑھائی — 70 عیسوی میں ہیکل کی تباہی
تیسراتباہی کا اختتام — مکمل خاتمہ آخری ہفتے میں ہوگا

مسیح کا قتل کر دیا جانا — نبوت کی حیرت انگیز تکمیل✝️
یہ فقرہ — "کاٹ دیا جائے گا" —
عبرانی میں "yikaret"
استعمال ہوا ہے، جس کا مطلب ہے
کسی کو قتل کر دینا، یا قوت سے ہٹا دیا جانا۔
یہ سیدھا سیدھا صلیب کے واقعے کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس میں یسوع کو یہودی سرداروں اور رومی حکومت کے ذریعے مارا گیا۔
"وہ اپنے لیے نہیں مارا گیا، بلکہ ہمارے گناہوں کے لیے۔ وہ معصوم برہ تھا، جو کاٹ دیا گیا تاکہ راستبازی لائی جائے۔"
(برادر برینہم، The Seventy Weeks of Daniel)
برادر برینہم 🔊
"یسوع کا قتل کر دیا جانا' انہتر ہفتوں کے اختتام پر ہوا۔ وہ ہفتہ کے بیچ میں صلیب پر چڑھایا گیا، جس سے قربانی اور نذر موقوف ہو گئی۔ اُس نے شریعت کی تکمیل کی، اور ایک نیا عہد شروع کیا — کلیسیا کا عہد!"
(Gabriel's Instructions to Daniel, 1961)
"یہی وہ لمحہ تھا جہاں سے سترواں ہفتہ رُک گیا، اور کلیسیا کا زمانہ شروع ہوا۔"
رکنے والی گھڑی — کلیسیا کا دور⏸️
جب یسوع مصلوب ہوا، تو دانی ایل کی نبوت کے مطابق سترواں ہفتہ رُک گیا۔ اب خدا نے یہودیوں سے رُخ موڑ کر غیر قوموں کی طرف توجہ دی — یہ ہے کلیسیا کا دَور ۔
"وہ کلیسیا کو اس وقفے کے دوران بلا رہا ہے — یہ بھید دانی ایل کو ظاہر نہیں ہوا۔ وہ بھید پولس کو دیا گیا: ’کلیسیا مسیح کا بدن ہے۔‘"
(William Branham, Revelation of the Seven Seals)

خلاصہ نکتہ وار📌
69 ہفتوں (483 سال) کے بعد یسوع کا "کاٹ دیا جانا" نبوت کی تکمیل ہے
اُس کی موت کا مقصد تھا: کفارہ، نجات، ابدی راستبازی لانا
اسی موقع پر دانی ایل کی نبوت رک گئی، اور کلیسیا کا دَور شروع ہوا
یہ وقت "بھید" تھا جو پرانے عہد میں چھپا تھا، مگر رسولوں پر ظاہر ہوا

سترواں70 ہفتہ: سات سال کی نبوت (دو حصوں میں)

دانی ایل 9:27 کے مطابق، آخری ہفتہ یعنی سترواں ہفتہ ایک سات سالہ مدت پر مشتمل ہے۔ اس ایک ہفتے کو دو اَدوار میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ایک ساڑھے تین سال پر مشتمل ہے۔
پہلا حصہ
(ساڑھے تین سال): یسوع مسیح کی زمینی خدمت

دوسرا حصہ
(ساڑھے تین سال): مستقبل میں یہودی قوم کے ساتھ خدا کا آخری معاملہ — جو ابھی باقی ہے۔
بائبل حوالہ — دانی ایل 9:27📖
اور وہ ایک ہفتے کے لے بُہتوں سے عہد قائم کرے گا اور نصف ہفتہ میں ذبیحہ اور ہدیہ موقوف کرے گا اور فصیلوں پر اُجاڑنے والی مکُروہات رکھی جائیں گی یہاں تک کہ بربادی کمال کو پُہنچ جائے گی اور وہ بلا جو مُقرر کی گئی ہے اُس اجاڑ نے والے پر واقع ہو گئی۔
یہ آیت ظاہر کرتی ہے کہ یہ "ہفتہ" (7 سال) درمیان میں توڑا جائے گا — یعنی ساڑھے تین سال کے بعد کچھ ایسا ہوگا جو قربانی اور عبادت کو روک دے گا۔

پہلے ساڑھے تین سال — یسوع کی خدمت🔍
برادر برینہم سکھاتے ہیں کہ
"یسوع نے اپنی زمینی خدمت ساڑھے تین سال تک کی، اور وہ ہفتے کے درمیان میں کاٹ دیا گیا — صلیب پر چڑھایا گیا۔ تب قربانی اور نذر موقوف ہو گئی، کیونکہ وہ خود آخری قربانی بن گیا۔
(The Seventy Weeks of Daniel, 1961)
یسوع نے یہودیوں کو نجات کا پیغام سنایامگر وہ اُسے پہچان نہ سکے
نتیجہ: نبوت کا وقت رُک گیا اور کلیسیا کا دور شروع ہوا۔
رکا ہوا وقت — کلیسیا کا زمانہ⏳
"جب یسوع قتلکر دیا گیا، خدا نے اپنی گھڑی روک دی۔ اب یہودی گھڑی رُک چکی ہے، اور کلیسیا کی گھڑی چل رہی ہے۔
یہ وقفہ نبیوں کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا — یہی "بھید" ہے جسے پولوس رسول نے "مسیح کا بدن" کہا (افسیوں 3:3-6)۔

دوسرا ساڑھے تین سال — آخری ایام میں مکمل ہونا باقی⏱️
یہی وہ باقی ساڑھے تین سال ہیں جن پر آپ ایمان رکھتے ہیں، اور برادر برینہم بھی یہی سیکھاتےہیں کہ یہ مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔
"آخری ہفتے کے دوسرے حصے، یعنی ساڑھے تین سال، میں خدا دو گواہوں کو اسرائیل کے پاس بھیجے گا — ایلیاہ اور موسیٰ کی روح میں۔ وہ یہودیوں کو واپس خدا کے ساتھ جوڑیں گے۔"
(Revelation of the Seven Seals, 1963)
مکاشفہ 11:3-6 — دو گواہ📖
"اور میں اپنے دو گواہوں کو حکم دوں گا، اور وہ ٹاٹ اوڑھ کر ایک ہزار دو سو ساٹھ دن تک نبوت کریں گے۔" (مکاشفہ 11:3)
1260 دن = 42 مہینے = ساڑھے تین سال
یہی دانی ایل کے سترواں ہفتے کا باقی وقت ہے۔یہ گواہ یسوع کو مسیحا کے طور پر ظاہر کریں گے۔
برادر برینہم
"ہم جانتے ہیں کہ ساڑھے تین سال کی خدمت یسوع نے مکمل کی، مگر آخری ساڑھے تین سال ابھی باقی ہیں۔ وہ مصیبت عظیم کا وقت ہو گا، جب خدا دوبارہ یہودیوں سے معاملہ کرے گا۔"
(The Seventy Weeks of Daniel)

🧾 نتیجہ نکتہ وار: سترواں ہفتہ کی تقسیم
پہلا حصہ۔۔۔ساڑھے تین سال۔۔۔ یسوع کی خدمت، صلیب، کلیسیا کا آغاز
وقفہ۔۔۔2000+ سال۔۔۔کلیسیا کا زمانہ (بھید)
دوسرا حصہ۔۔۔ساڑھے تین سال۔۔۔ دو گواہوں کی خدمت، یہودیوں کے ساتھ عہد، مصیبت عظیم،

📚 بائبل مقدس میں سےحوالہ جات کاخلاصہ
دانی ایل 9:27 — ہفتے کا درمیان
مکاشفہ 11:3 — 1260 دن (ساڑھے تین سال)
متی 24باب15-21 — ایذارسانی کا زمانہ
برادر برینہم:🔊
The Seventy Weeks of Daniel (6 August 1961---64-80-85)
Gabriel's Instructions to Daniel (30 July 1961---28-72)
Revelation of the Seven Seals (1963---118)

نامکمل ہفتہ — نبی کی گواہی اور اسرائیل کی بحالی کا وقت

دانی ایل کی نبوت کے مطابق 70 ہفتوں میں سے 69 ہفتے (483 سال) مکمل ہو چکے ہیں، اور ایک ہفتے (7 سال) کا اختتام ابھی ہونا باقی ہے۔ جیسا کہ پچھلے حصے میں بیان ہوا، یسوع مسیح نے پہلے ساڑھے تین سال کی خدمت کی، اور اُس کے قتل کئے جانے پر نبوت کی گھڑی رک گئی۔ اب آخری ساڑھے تین سال — جنہیں برادر برینہم بار بار "باقی ہفتہ" یا "مصیبت عظیم" کا زمانہ کہتے ہیں — ابھی مستقبل میں مکمل ہونا ہے۔

دانی ایل 9:27 — ہفتے کا درمیان📖
اور نصف ہفتہ میں ذبیحہ اور ہدیہ موقوف کرے گا ۔
یہ عبارت واضح کرتی ہے کہ ہفتہ (یعنی سات سال) کا درمیان ایک فیصلہ کن لمحہ ہوگا — یسوع کے کاٹ دیے جانے سے پہلے نصف مکمل ہوا، بقیہ نصف مستقبل میں پورا ہوگا۔

برادر برینہم
"یسوع کےے قتل کئے جانے کے بعد ہفتہ رُک گیا، اور ابھی باقی ساڑھے تین سال ہیں، جن میں خدا دوبارہ اسرائیل کے ساتھ معاملہ کرے گا۔ یہ وہ وقت ہوگا جب مکاشفہ 11 کے دو گواہ اسرائیل کے پاس آئیں گے، اور وہ خدا کی طرف واپس لائے جائیں گے۔
(The Seventy Weeks of Daniel)

کلیسیا کا اٹھایا جانا — پھر اسرائیل🕊️
برادر برینہم کے مطابق، جیسے ہی دلھن کلیسیا زمین سے اٹھائی جائے گی، تب خدا اپنی نبوتی گھڑی دوبارہ یہودیوں کے لیے چالو کرے گا۔
"رُت اور نعومی کی تصویر دیکھو: پہلے رُت (غیر قوم کی کلیسیا) کو بوعز ملا، پھر بوعز نے نعومی (یہود) کو بحال کیا۔
(William Branham, Revelation Series)
اہم بائبل حوالہ جات — آخری ساڑھے تین سال📖 مکاشفہ 11باب3-6 — دو گواہوں کی خدمت
📌 "اور میں اپنے دو گواہوں کو حکم دوں گا، اور وہ ٹاٹ اوڑھ کر ایک ہزار دو سو ساٹھ دن تک نبوت کریں گے۔"
1260 دن = 42 مہینے = 3.5 سال
مکاشفہ 12:6
📌 اور وہ عَورت اُس بِیابان کو بھاگ گئی جہاں خُدا کی طرف سے اُس کے لِئے ایک جگہ تیّار کی گئی تھی تاکہ وہاں ایک ہزار دو سَو ساٹھ دِن تک اُس کی پرورِش کی جائے۔"
یہ "عورت" اسرائیل ہے، اور یہ حوالہ ایذارسانی کے وقت کو ظاہر کرتا ہے۔
مکاشفہ 13باب5-7 — حیوان (مخالف مسیح) کو اختیار
📌 اور بڑے بول بولنے اور کُفر بکنے کے لِئے اُسے ایک مُنہ دِیا گیا اور اُسے بیالِیس مہِینے تک کام کرنے کا اِختیّار دِیا گیا۔۔"
یہ مخالف مسیح کی حکومت اور یہودیوں پر مصیبت کی شدت کو ظاہر کرتا ہے — وہی مصیبت عظیم (Great Tribulation)۔
زکریا 12:10 — اسرائیل کا توبہ کرنا
📌 اور میں داود کے گھرانے اور یروشیلم کے باشندوں پر فضل اور مُناجات کی رُوح نازل کُروں گا اور وہ اُس پر جس کو اُنہوں نے چھیدا ہے نظر کریں گے اور اُس کے لے ماتم کریں گے جیسا کوئی اپنے اکلوتے کے لے کرتا ہے اور اُس کے لے تلخ کام ہوں گے جیسے کوئی اپنے پہلوٹھے کے کے ہوتا ہے۔"
یہ حوالہ ظاہر کرتا ہے کہ یہودی آخرکار یسوع کو پہچانیں گے۔

نتیجہ: 🔚
آخری ساڑھے تین سال — فیصلہ کن وقت
یہ ہفتے کا آخری حصہ ہوگاخدا دوبارہ یہودیوں سے براہِ راست معاملہ کرے گا،یہ وقت عدالت، گواہی اور فیصلے کا ہوگااور مخالف مسیح کی حکومت، دو گواہوں کی شہادت، اور آخرکار یسوع کی آمد ہوگی۔
"کلیسیا یہاں نہیں ہو گی۔ وہ اس سے پہلے جا چکی ہو گی۔ یہ وقت اسرائیل کے لیے ہے، یہ ہفتہ اُن کے لیے مقرر ہے، ہمارے لیے نہیں!"
(William Branham, The Seventy Weeks of Daniel)

دانی ایل کی نبوت اور مکاشفہ کی تکمیل — ستر ہفتوں کی آخری گھنٹیاں

دانی ایل کی نبوت بظاہر ایک سادہ تاریخی بیان معلوم ہوتی ہے، لیکن درحقیقت یہ کتابِ مکاشفہ کی مکمل بنیاد فراہم کرتی ہے۔ مکاشفہ میں بیان کردہ آخری دنوں کے واقعات، عدالتیں، حیوان (مخالف مسیح)، دو گواہ، اور مسیح کی آمد — سب کچھ دانی ایل کی نبوت کے آخری ہفتے (سات سال) کی تکمیل ہے۔

دانی ایل + مکاشفہ — ایک مکمل تصویر📖
دانی ایل کی گھڑی🕰️
70 ہفتے (490 سال) صرف اسرائیل کے لیے مقرر ہیں
69 ہفتے (483 سال) یسوع کی آمد تک مکمل ہوئے
کلیسیا کے لیے وقفہ — "بھید" (مکاشفہ نہیں ہوا)
آخری ہفتہ (7 سال) — مکاشفہ میں تفصیل سے بیان ہوا ہے

مکاشفہ کی تکمیل🔎
مکاشفہ 6: مہروں کے کھلنے کے ساتھ عدالتوں کی ابتدا
مکاشفہ 11: دو گواہوں کی 1260 دن (ساڑھے تین سال) کی خدمت
مکاشفہ 12-13: مخالف مسیح کی حکومت اور اسرائیل پر ایذارسانی
مکاشفہ 16-19: قہر کے پیالے، بابل کی تباہی، اور مسیح کی آمد

برادر برینہم 🔊
"دانی ایل کی نبوت مکاشفہ کی کنجی ہے۔ اگر آپ دانی ایل کے ستر ہفتے کو نہ سمجھیں، تو مکاشفہ آپ کے لیے بند کتاب ہے۔ مگر جیسے ہی یہ کھلتا ہے، تو خدا کا پورا منصوبہ عیاں ہوتا ہے!
(The Seventy Weeks of Daniel, 1961)
آج ہم کہاں کھڑے ہیں؟🕊️
ہم کلیسیا کے زمانے کے آخری کنارے پر کھڑے ہیں۔ دلہن کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، اور جیسے ہی وہ اُٹھا لی جائے گی، خدا کا دھیان دوبارہ اسرائیل پر مرکوز ہو جائے گا — اور دانی ایل کی گھڑی دوبارہ چل پڑے گی۔


دانی ایل اور مکاشفہ کا نبیاتی ربط —📚
دانی ایل مکاشفہ۔۔۔۔۔۔۔تفصیل
دانی ایل 9باب24-27۔۔۔مکاشفہ 11:3 دو گواہ — 3.5 سال
دانی ایل 7باب8-25۔۔۔ مکاشفہ 13 مخالف مسیح اور اس کی حکومت
دانی ایل 12:1۔۔۔ مکاشفہ 12:6اسرائیل کی پناہ اور ایذارسانی
دانی ایل 12:11۔۔۔مکاشفہ 13:5۔۔۔1290 دن کی مدت
دانی ایل 7باب13-14۔۔۔مکاشفہ 19۔۔۔مسیح کی بادشاہی کا قیام

اختتامیہ

دانی ایل کی ستر ہفتوں کی نبوت محض تاریخی پیش گوئی نہیں، بلکہ یہ خدا کے پورے نجاتی منصوبے کا ایک جلالی نقشہ ہے۔ اس نبوت میں نہ صرف مسیح کی پہلی آمد، اُس کی قربانی اور رد کیے جانے کی خبر دی گئی، بلکہ اُس خفیہ وقفے (کلیسیا کے دَور) اور آنے والی عدالتوں کا بھی مکمل خاکہ دیا گیا ہے۔
جیسا کہ برادر ولیم برینہم نے واضح طور پر تعلیم دی، انہتر (69) ہفتے پورے ہو چکے ہیں، اور سترواں ہفتہ — خاص طور پر اس کا دوسرا ساڑھے تین سالہ حصہ — ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ یہ وہ باقی وقت ہے جس میں خدا اسرائیل کے ساتھ دوبارہ براہِ راست معاملہ کرے گا، دو گواہوں کو بھیجے گا، اور یسوع مسیح کو بطور مسیحا اُن پر ظاہر کرے گا۔
ہم اس وقت کلیسیا کے آخری لمحے میں زندہ ہیں — دلہن کے اٹھائے جانے کا وقت قریب ہے۔ جو کچھ دانی ایل نے دیکھا، یسوع نے بیان کیا، اور یوحنا پر مکاشفہ میں ظاہر کیا گیا — وہ سب کچھ ہمارے زمانے میں پورا ہو رہا ہے۔
:لہٰذا
اپنی زندگیوں کو خدا کے کلام کے مطابق ترتیب دیں،نبوتی کلام کو سنجیدگی سے لیں اورپاکیزگی، بیداری اور دعا میں قائم رہیں۔
"وہ آسمانی آواز جو صرف دلہن سن سکتی ہے، اب گونج رہی ہے — تیاری کا وقت آ پہنچا ہے!(مکاشفہ 19:7)
"جب تم ان سب باتوں کو ہوتے دیکھو تو جان لو کہ وہ دروازہ پر ہے" (متی 24:33)
"وقت پورا ہوا، دلہن تیار ہو، ساڑھے تین سال کے دروازے پر قدم رکھے جا رہے ہیں!" (برادر برینہم کی تعلیم )

مسیح یسوع میں آپ کا بھائی جاوید جارج
از ہلسنکی فن لینڈ

Leave a Comment