حصہ چہارم
The Mark of the Beast and the Number 666: The Global Deception of the End Times
نشانِ حیوان اور عدد 666: آخری زمانے کا عالمی فریب

تعارف
جب دنیا جھوٹے معجزات کی روشنی میں نہا رہی ہو گی،جب مخالف مسیح کا بُت روحانی سانس لے کر حکم دینے لگے گا،تب آزمائش کی ایک اور شدید تر شکل زمین پر ظاہر ہوگی
معاشی غلامی کا وہ خوفناک منصوبہ جس کی جڑیں ازل سے شیطانی سازش میں پیوستہ ہیں۔
اب صرف عبادت نہیں،اب صرف عقیدہ نہیں،بلکہ روٹی، پانی، اور روزمرہ کی زندگی بھی
مخالف مسیح نشان کے تابع کر دی جائے گی۔چھوٹے بڑے، امیر غریب، آزاد اور غلام —
سب کو مجبور کیا جائے گا کہ اپنے دہنے ہاتھ یا ماتھے پر ایک نشان ثبت کرائیں۔اور جو اس نشان کو قبول نہ کرے گا،اس کے لیے زمین کے بازار، روزگار، اور بقا کے تمام دروازے بند کر دیے جائیں گے۔
لیکن نشانِ حیوان کوئی عام نشان نہیں ہوگا —یہ انسان کی آخری بغاوت کا مظہر ہوگا،
جس کا عدد "چھ سو چھیاسٹھ" (666) ہوگا —انسانی عقل، سیاست، مذہب اور معیشت کی شیطانی تکمیل۔
اب ہم اس حصے میں دیکھیں گے:نشانِ حیوان کا حقیقی مفہوم،معاشی غلامی کے ہتھکنڈے،
اور عدد 666 کی حکمت اور شناخت،تاکہ ہم برّہ کی دلہن کی مانند جاگتے رہیں اور کلام کی روشنی میں ہر فریب کو پہچان سکیں۔
یہ جنگ محض بازار کی یا عبادت گاہ کی نہیں —یہ روح کی بقا اور سچائی کی فتح کی آخری جنگ ہے۔
مخالف مسیح کے نشان کا نفاذ: دہنے ہاتھ اور ماتھے پر چھاپ
(مکاشفہ 13:16 کی تفصیل: روحانی اطاعت اور عملی قبولیت کی علامت)

آیت
اور اُس نے سب چھوٹے بڑوں، دَولتمندوں اور غریبوں، آزادوں اور غلاموں کے دہنے ہاتھ یا اُن کے ماتھے پر ایک ایک چھاپ کرا دی۔
(مکاشفہ 13:16)
نشانِ حیوان کی اصل حقیقت
یہ کوئی مادی ٹیٹو یا جسم پر لگائی جانے والی سادہ مہر نہیں ہے۔یہ نشان بنیادی طور پر ایک روحانی علامت ہے —➔ انسان کے دل یا دماغ کی تسلیم شعاری کا اظہار۔
بھائی برینہم نے فرمایا
"نشانِ حیوان اس بات کا اعلان ہے کہ انسان نے خدا کے سچے کلام کو رد کر کے ایک جھوٹے مذہبی نظام، جھوٹے کلیسیائی اتحاد، اور انسانی روایات کو قبول کر لیا ہے۔
بھائی برینہم نے کہا
➔ یہ ایک روحانی اطاعت اور مخالف مسیح سسٹم کے سامنے وفاداری کا اقرار ہوگا۔
"نشانِ حیوان دل یا دماغ پر روحانی تسلیم شعاری ہے — یہ سچائی کے انکار اور جھوٹے مذہبی نظام کو قبول کرنے کی نشانی ہے۔
🔥 کس کس پر نشان لگایا جائے گا؟
آیت بتاتی ہے کہ نشان لگوانے کا مطالبہ چھوٹے بڑے،امیر غریب،آزاد غلام —➔ ہر انسان سے کیا جائے گا۔➔ یعنی یہ عالمی سطح پر لاگو ہوگا —کسی بھی طبقے، رنگ، نسل یا حیثیت کی پرواہ نہیں کی جائے گی۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں
"یہ ایک عالمی مخالف مسیح غلامی ہوگی — کوئی بچ نہ سکے گا، سوائے برّہ کے برگزیدہ لوگوں کے۔"
دہنے ہاتھ یا ماتھے پر چھاپ کا مطلب
دہنا ہاتھ۔۔ عمل — مخالف مسیح نظام کی خدمت اور اطاعت
ماتھا۔۔ سوچ — مخالف مسیح تعلیمات کو دل و دماغ سے قبول کرنا
➔ یعنی جو اپنے عمل سے یا اپنی سوچ سے مخالف مسیح کے نظام کو مان لے گا، وہ نشان یافتہ ہوگا۔
بھائی برینہم کی مزید وضاحت
"تمہارا دہنا ہاتھ تمہارے عمل کی نمائندگی کرتا ہے، اور تمہارا ماتھا تمہاری سوچ کی —نشان حاصل کرنا یہ ہے کہ تم یا تو اپنے اعمال یا اپنے عقائد میں مخالف مسیح نظام کی تائید کرو۔
بھائی برینہم کا انتباہ
"چاہے تم مخالف مسیح نظام کی ظاہری اطاعت کرو یا دل میں اس کو سچا مانو، دونوں صورتوں میں تم نشانِ حیوان کے حامل ہو گے۔
اصل نشان کیا ہوگا؟
بھائی برینہم نے واضع کیا نشان کوئی چپ یا مادی نشان نہیں، بلکہ:کلیسیائی نظام کو خدا کے کلام کے مقابلے میں قبول کرنا،انسانی تعلیمات کو کلامِ مقدس پر ترجیح دینا،اور عالمی مذہبی اتحاد ورلڈ کونسل چرچزکی اطاعت کرنا۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں
"جو کوئی ورلڈ کونسل آف چرچز کے مخالف مسیح نظام کو قبول کرے گا، وہ نشانِ حیوان کو قبول کرے گا۔
خلاصہ
نشان ۔۔روحانی تسلیم شعاری (اطاعت)
دہنا ہاتھ۔۔ مخالف مسیح عمل میں شمولیت
ماتھا۔۔ مخالف مسیح نظریے کی قبولیت
حفاظت۔۔ صرف برّہ کے برگزیدہ بچے رہیں گے۔
خدا کی مہر بمقابلہ حیوان کا نشان – ایک روحانی تمیز
خدا کی مہر
نوعیت۔۔۔ روحانی مہر
لگانے والا۔۔۔ خود خدا کا روح القدس
مقام۔۔۔ دل اور روح پر لگائی جاتی ہے۔
مطلب۔۔۔ خدا کی ملکیت، حفاظت اور وفاداری کی علامت۔
کس پر لگتی ہے۔۔۔ دلہن کلیسیا (برگزیدہ ایماندار)۔
مقصد۔۔۔ خدا کی کامل مرضی میں قائم رہنے اور سچائی پر مہربند ہونا۔
بھائِی برینہم فرماتے ہیں
"خدا کی مہر روح القدس ہے — ایک اندرونی تبدیلی، جو انسان کو خدا کی ملکیت میں لے آتی ہے اور اسے سچائی کے ساتھ مہر بند کر دیتی ہے۔
➔ خدا کی مہر اُن پر ہے جو برّہ کے خون پر ایمان رکھتے ہیں،➔ اور جو کلام کی سچائی کے ساتھ چلتے ہیں۔
افسیوں 1:13 "اور جب تم نے کلامِ حق کو سُنا یعنی اپنی نجات کی خوشخبری کو اور اس پر ایمان لائے تو اُس میں مہر کئے گئے اُس وعدہ کے روح القدس سے۔
افسیوں 4:30 "اور خدا کے روح القدس کو غمگین نہ کرو جس سے تم فدیہ کے دن کے لئے مہر کئے گئے ہو۔
مکاشفہ 7:2-3 "اور میں نے ایک اور فرشتہ کو مشرق سے طلوع کرتے دیکھا جس کے پاس زندہ خدا کی مہر تھی... اور وہ چلّا کر کہنے لگا... ہم خدا کے بندوں کے ماتھوں پر مہر نہ کریں جب تک ہم انہیں مہر بند نہ کر لیں۔
دوسراتیمتھیس 2:19 "تاہم خدا کی مضبوط بنیاد قائم ہے اور اس پر یہ مہر ہے کہ خداوند اپنے لوگوں کو جانتا ہے۔
حیوان کا نشان (Mark of the Beast)
نوعیت۔۔۔ روحانی تسلیم شعاری (اطاعت)
لگانے والا۔۔۔ مخالف مسیح کا شیطانی نظام
مقام۔۔۔ دہنے ہاتھ یا ماتھے پر
مطلب۔۔۔ جھوٹے مذہبی نظام یا مخالف مسیح حکومت کی وفاداری
کس پر لگتا ہے ۔۔۔وہ لوگ جو کلام کی سچائی کو رد کر کےمخالف مسیح تعلیمات کو قبول کرتے ہیں
مقصد ۔۔۔انسان کو خدا سے کاٹ کر شیطانی نظام کا حصہ بنانا
بھائی برینہم فرماتے ہیں
"نشانِ حیوان انسانی عقیدے اور عمل کے ذریعہ مخالف مسیح سسٹم کی اطاعت کا اعلان ہے — یہ ایک اندرونی فیصلہ ہے جو انسان کو فریب کی راہ پر لے جاتا ہے۔
➔ یہ نشان اُن پر ہوگا جو سچائی کو رد کر کے انسانی تعلیمات اور کلیسیائی اتحاد کو قبول کرتے ہیں۔
مکاشفہ 13:16-17 "اور اُس نے سب چھوٹے بڑوں، دولتمندوں اور غریبوں، آزادوں اور غلاموں کے دہنے ہاتھ یا اُن کے ماتھے پر ایک ایک چھاپ کرا دی تاکہ اُس کے سوا جس پر نشان ہو، وہ خرید و فروخت نہ کر سکے۔
مکاشفہ 14:9-10 "اگر کوئی حیوان اور اُس کی مورت کو سجدہ کرے اور اپنی پیشانی یا ہاتھ پر اُس کا نشان لے تو وہ بھی خدا کے غضب کی خالص مے پیئے گا۔
مکاشفہ 16:2 "اور پہلے نے جا کر اپنا پیالہ زمین پر اُن لوگوں پر اُنڈیل دیا جن پر حیوان کا نشان تھا اور جو اس کی مورت کو سجدہ کرتے تھے۔
مکاشفہ 19:20 "اور حیوان پکڑا گیا اور وہ جھوٹا نبی بھی جو اُس کے سامنے نشان دکھاتا تھا... ان دونوں کو زندہ آگ کی جھیل میں ڈالا گیا۔
نمایاں فرق
خدا کی مہرروحانی حالت برّہ کی وفاداری
حیوان کا نشان مخالف مسیح سسٹم کی غلامی
خدا کی مہر نشان لگانے والاخدا
حیوان کا نشان شیطان (مخالف مسیح نظام)
خدا کی مہر مقام دل اور روح
حیوان کا نشان دہنا ہاتھ یا ماتھا
خدا کی مہر راستہ سچائی اور کلام
حیوان کا نشان جھوٹ اور مذہبی فریب
خدا کی مہرانجام زندگی اور نجات
حیوان کا نشان اور عدالت
خرید و فروخت پر پابندی: معاشی غلامی کا آغاز
(مکاشفہ 13:17 کی وضاحت: اقتصادی کنٹرول اور روزمرہ زندگی پر مخالف مسیح کی گرفت)

آیت
"تاکہ اُس کے سِوا جِس پر نِشان یعنی اُس حَیوان کا نام یا اُس کے نام کا عدد ہو اور کوئی خرید و فروخت نہ کرسکے۔
(مکاشفہ 13:17)
مخالف مسیح کےنشان کے بغیر زندگی ناممکن
➔ یہ مخالف مسیح کانشان صرف مذہبی علامت نہیں ہوگا،➔ بلکہ ایک عمومی زندگی کے لیے ضروری معاشی شرط بن جائے گا۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں
مخالف مسیح نظام اتنی سختی سے دنیا پر چھا جائے گا کہ کوئی شخص کھانے پینے کی چیزیں خرید نہ سکے گا،کوئی تجارت یا کاروبار نہ کر سکے گا،جب تک وہمخالف مسیح اتحاد کا حصہ نہ بن جائے۔
معاشی جبر کیسے نافذ ہوگا؟
بینکاری نظام۔۔۔ نشان کے بغیر کوئی اکاؤنٹ یا لین دین ممکن نہیں ہوگا۔
ڈیجیٹل کنٹرول۔۔۔ معاشی سرگرمیوں کو الیکٹرانک طور پر قابو میں لایا جائے گا۔
قانونی پابندیاں۔۔۔ قانونی طور پر صرف نشان یافتہ افراد ہی خرید و فروخت کر سکیں گے۔
➔ یعنی بغیر نشان کے نہ کھانا ملے گا، نہ علاج، نہ تعلیم، نہ نوکری، نہ سفر۔
بھائی برینہم کا انتباہ:
"یہ آخری زمانے کا دباؤ ہوگا — تمہیں اپنے ایمان یا اپنی روٹی کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔
نشان کے تین پہلو
۱،نشان — مخالف مسیح نظام کی اطاعت کی علامت
بنیادی نکتہ
یہ نشان اُن لوگوں کی علامت ہے جو حیوانی (مخالف مسیح) حکومت اور اس کے مذہبی، سیاسی، اور معاشی نظام کی اطاعت کرتے ہیں۔
"اور وہ سب چھوٹوں اور بڑوں، دولتمندوں اور محتاجوں، آزادوں اور غلاموں کے دائیں ہاتھ یا اُن کی پیشانی پر ایک نشان لگواتا ہے۔"
(مکاشفہ 13:16)
نشان صرف جسمانی علامت نہیں بلکہ اطاعت کا اظہار ہے۔یہ دنیاوی حکومت اور جھوٹے مذہبی نظام کی مکمل تسلیم شعاری کی علامت ہے۔جو خدا کے کلام سے انحراف کرے گا، وہ اس نشان کا حامل ہوگا۔
نام — حیوان کا مذہبی اختیار
بنیادی نکتہ
"نام" حیوان کے اُس مذہبی اختیار کو ظاہر کرتا ہے جو دنیاوی طاقت کے ساتھ مل کر روحانی فریب پیدا کرے گا۔
"اور میں نے اُس حیوان کو دیکھا جس پر توہین آمیز نام لکھے ہوئے تھے۔"
(مکاشفہ 17:3)
"نام" سے مراد ایک مذہبی نظام ہے جو اپنی روحانی برتری کا دعویٰ کرے گا مگر درحقیقت خدا کے سچے کلام سے ہٹ چکا ہوگا۔بائبل کے مطابق یہ نظام کیتھولک چرچ اور اُس کے زیرِ اثر تمام اقوام کو ظاہر کرتا ہے۔یہ جھوٹی عبادت اور جبر کا ذریعہ بنے گا۔
3. عدد — مخالف مسیح روح کا عدد (666)
بنیادی نکتہ
"عدد" 666 ایک مکمل شیطانی روحانی حکمرانی کا نشان ہے، جو انسانی بغاوت اور خدا کے انکار کی نمائندگی کرتا ہے۔
حِکمت کا یہ مَوقع ہے۔ جو سَمَجھ رکھتا ہے وہ اِس حَیوان کا عدد گِن لے کِیُونکہ وہ آدمِی کا عدد ہے اور اُس کا عدد چھ سَو چھیاسٹھ (666) ہے۔
(مکاشفہ 13:18)
عدد 6 انسان کا عدد ہے — نامکمل اور خدا سے الگ۔666 انسان کی مکمل شیطانی حالت کو ظاہر کرتا ہے:روحانی بغاوت،جھوٹا مذہب،خدا سے علیحدہ انسانی حکومت اوریہ عدد مخالفِ مسیح کے نظام کی آخری علامت بنے گا۔
بھائی برینہم کا پیغام:
"666 ایک ایسا نظام ہے جو مکمل طور پر انسانی خواہشات اور شیطانی قوتوں پر مبنی ہوگا، اور جو خدا کی حاکمیت کو مکمل رد کرے گا۔
نتیجہ: نشان، نام اور عدد کی جامع تفہیم
ان تینوں پہلوؤں — نشان، نام، اور عدد — کو سمجھنا آخری زمانے کے ایمان داروں کے لیے نہایت اہم ہے تاکہ وہ مخالف مسیح کے فریب سے محفوظ رہ سکیں اور خدا کی سچی مہر کو حاصل کر سکیں۔
ہمیں خدا کے کلام پر مکمل ایمان اور اطاعت میں قائم رہنا ہے تاکہ ہم اُس حیوانی نشان سے بچے رہیں۔
اور وہ برّہ کے خُون اور اپنی گواہی کے کلام کے باعِث اُس پر غالِب آئے اور اُنہوں نے اپنی جان کو عزِیز نہ سَمَجھا۔ یہاں تک کہ مَوت بھی گوارا کی۔
(مکاشفہ 12:11)
خدا کےبرگزیدوں کا رویہ
خدا کےبرگزیدہ خرید و فروخت کے انکار سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔وہ سچائی پر قائم رہے گی چاہے بھوک سہنی پڑے۔
خدا اپنے خدا کےبرگزیدوں کا محافظ ہوگا،
جیسا کہ ایلیاہ کو قحط میں پرندوں کے ذریعے خوراک دی گئی تھی۔
بھائی برنہم فرماتے ہیں
"دلہن کبھی نشانِ حیوان قبول نہیں کرے گی — چاہے اس کے بدلے دنیا کا سارا مال سامنے ہو یا ساری بھوک۔
عدد 666 — مخالف مسیح کی مکمل شناخت
