حصہ سوئم
خشکی سے نکلنے والا حیوان: مخالف مسیح قوتوں کا زندہ بُت اور جھوٹے معجزات
تعارف
سمندر اور خشکی سے نکلنے والے حیوان: آخری زمانے کی طاقتوں کا عروج – حصہ سوم
تعارف
جب نبوتوں کی لہریں بلند ہوتی جا رہی ہیں، اور آخری زمانے کی تاریکیاں گہری ہو رہی ہیں،
تو مکاشفہ کی کتاب میں بیان کردہ دونوں عظیم حیوان پوری قوت کے ساتھ اپنے چہرے آشکار کر چکے ہیں —ان آنکھوں کے سامنے جو دلہن کی روحانی سمجھ رکھتی ہیں۔قوموں کے شوریدہ سمندر سے پہلا حیوان نکلا —ایسا حیوان جو سیاسی قوت اور مذہبی فریب کا مرکب تھا،جس کے سروں پر تاج اور کفریہ نام خدا تعالیٰ کے مقابلے میں بغاوت کا اعلان کرتے تھے۔
پھر ایک دوسری زمین سے —خاموش اور غیرآباد خشکی سے — دوسرا حیوان نمودار ہوا،جس کی صورت مینڈھے جیسی معصوم تھی،مگر اس کی زبان میں وہی قدیم اژدہا گرجتا تھا۔ہم اپنے اس سفر کے پہلے دو حصوں میں ان نبوتی طاقتوں کی شناخت اور مشن کو آشکار کر چکے ہیں۔
اور اب حصہ سوم میں ہم قریب تر آ گئے ہیں اُس فیصلہ کن مقام پر جہاں دوسرا حیوان پہلے حیوان کی ساری طاقت کو استعمال کرتا ہے،وہ جھوٹے نشان دکھا کر دنیا کو گمراہ کرتا ہے،وہ زمین کے رہنے والوں کو مجبور کرتا ہے کہ حیوان کی شبیہ کی پرستش کریں،اور وہ ایک ایسا زندہ نظام قائم کرتا ہے جو سجدہ نہ کرنے والوں کو موت کی دھمکی دیتا ہے۔
یہ گھڑی بے حد نازک ہے —لہٰذا لازم ہے کہ دلہن کلیسیا اس مخالف مسیح کے فریب کے عروج کو پہچانے،تاکہ وہ غیرمتزلزل ہو کر کلام کی سچائی پر کھڑی رہ سکے۔
معرکہ کی لکیریں کھنچ چکی ہیں۔آخری قوتیں اپنی اپنی جگہ لے چکی ہیں۔اور دلہن کو دشمن کی چالوں کو جاننا ضروری ہے —ڈرانے کے لیے نہیں،بلکہ غالب آنے کے لیے۔
آئیے ہم یسوع مسیح کے مکاشفہ میں مزید گہرائی سے آگے بڑھیں،جہاں نبوت، تاریخ اور زندہ کلام ہمیں ایک انتباہ بھی دیتے ہیں اور ایک پکار بھی
تیاری کی پکار۔
مکاشفہ13 باب 12-15
اور یہ پہلے حَیوان کا سارا اِختیّار اُس کے سامنے کام میں لاتا تھا اور زمِین اور اُس کے رہنے والوں سے اُس پہلے حَیوان کی پرستِش کراتا تھا جِس کا زخمِ کاری اچھّا ہو گیا تھا۔
13 اور وہ بڑے بڑے نِشان دِکھاتا تھا۔ یہاں تک کہ آدمِیوں کے سامنے آسمان سے زمِین پر آگ نازِل کر دیتا تھا۔
14 اور زمِین کے رہنے والوں کو اُن نِشانوں کے سبب سے جِن کے اُس حَیوان کے سامنے دِکھانے کا اُس کو اِختیّار دِیا گیا تھا اِس طرح گُمراہ کر دیتا تھا کہ زمِین کے رہنے والوں سے کہتا تھا کہ جِس حَیوان کے تلوار لگی تھی اور وہ زِندہ ہو گیا اُس کا بُت بناؤ۔
15 اور اُسے اُس حَیوان کے بُت میں رُوح پھُونکنے کا اِختیّار دِیا گیا تاکہ وہ حَیوان کا بُت بولے بھی اور جِتنے لوگ اُس حَیوان کے بُت کی پرستِش نہ کریں اُن کو قتل بھی کرائے۔
دوسرا حیوان اور پہلے حیوان کا اختیار
"اور یہ پہلے حیوان کا سارا اختیار اُس کے سامنے کام میں لاتا تھا..."
(مکاشفہ 13:12)
دوسرا حیوان کیسے پہلے حیوان کی خدمت کرتا ہے؟
دوسرا حیوان (امریکہ) اپنی قومی طاقت، عالمی اثرورسوخ، اور فوجی دباؤ استعمال کر کے
➔ پہلے حیوان (رومی کیھتولک دجالی سلطنت) کی مدد کرتا ہے۔
بھائی برینہم کہتے ہیں
"امریکہ ٘کالف مسیح کے اشارے پر دنیا کو ایک جھوٹے مذہبی نظام کے تحت لے آئے گا۔ وہ اپنی طاقت کا استعمال کرے گا تاکہ رومی حیوان کی شبیہہ کو زندہ کرے اور سب کو اس کے سامنے جھکنے پر مجبور کرے۔
مذہبی اختیار ➔ امریکہ مذہبی اتحاد ورلڈ کونسل آف چرچز( کی راہ ہموار کرے گا۔اوراقتصادی دباؤ ➔ جو قوم یا فرد مخالف مسیح نظام کی اطاعت نہ کرے گا، اسے خرید و فروخت سے روکا جائے گا۔فوجی طاقت ➔ مخالفت کرنے والوں کو جبر سے کچلا جائے گا۔
بھائی برینہم کہتے ہیں
"امریکہ وہ جگہ بنے گا جہاں سے مذہبی جبر دوبارہ شروع ہوگا، اور یہ جبر کلیسیائی مخالف مسیح کے حق میں ہوگا — ورلڈ کونسل آف چرچز کے ذریعے۔"
روحانی پہلو
دوسرا حیوان ایک "خادم" کے طور پر کام کرتا ہے،لیکن وہ خادم خدا کے لیے نہیں بلکہ مخالف مسیح کے لیے کام کرتا ہے۔دنیا کو ایسا دکھایا جائے گا کہ یہ سب "امن" اور "مذہبی ہم آہنگی" کے لیے ہو رہا ہے —مگر اصل میں یہ خدا کے کلام کے خلاف بغاوت ہے۔
خلاصہ
وہی زمین جس نے کبھی آزادی کے نعروں سے گونجتی فضاؤں میں جنم لیا تھا،آج مخالف مسیح کے تخت کی تعمیر میں مصروف ہے۔امریکہ، جس کی بنیاد مذہبی آزادی پر رکھی گئی تھی،اب شیطان کی شبیہہ کو سہارا دے رہا ہے —اور پوری دنیا کو فریب کی زنجیروں میں جکڑنے کے لیےاپنی طاقت، اپنی زبان، اور اپنی روح قربان کر چکا ہے۔
مگر خداوند کی دلہن بیدار ہے۔وہ جانتی ہے کہ یہ وقت سجدہ کرنے کا نہیں،بلکہ فتح کے لیے کھڑے ہونے کا ہے۔
زمین کے رہنے والوں سے پہلے حیوان کی پرستش کرانا
آیت
"اور زمین اور اُس کے رہنے والوں سے اُس پہلے حیوان کی پرستش کراتا تھا جس کا زخمِ کاری اچھا ہو گیا تھا۔"
(مکاشفہ 13:12)
بھائی برینہم نے کہا
دوسرا حیوان کیا کرتا ہے؟دوسرا حیوان (امریکہ) اپنی طاقت اور اثرورسوخ استعمال کر کے پوری دنیا کو➔ پہلے حیوان (رومی مخالف مسیح سلطنت) کی پرستش پر مجبور کرتا ہے۔
یہ کوئی اختیاری عبادت نہیں ہوگی،بلکہ ایک زبردستی کی عبادت —جہاں ہر قوم، ہر فرد کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مخالف مسیح نظام کی اطاعت کرے،چاہے دل سے راضی ہو یا نہ ہو۔
"پرستش" کا حقیقی مطلب کیا ہے؟
"پرستش" کا مطلب صرف ظاہری عبادت نہیں، بلکہ:مخالف مسیح تعلیمات کو قبول کرنا ،جھوٹے روحانی نظام کے تابع ہوناسچے کلام سے انکار کرنا اور انسانی عقائد کو اختیار کرنا اورروحانی آزادی چھوڑ کر مخالف مسیح کی غلامی کو تسلیم کرنا۔
بھائی برینہم نے کہا
"پرستش کا مطلب صرف گھٹنے ٹیکنا نہیں — پرستش کا مطلب ہے کہ تم کس کے اختیار کو مانتے ہو، اور کس کے کلام کو اپنی زندگی پر نافذ کرتے ہو۔"
کیسے ہوگی یہ زبردستی؟
مذہبی اتحاد ورلڈ چرچز کونسل کی صورت میں کلیسیاؤں کا اتحاداقتصادی جبر جو مخالف مسیح نظام کو قبول نہ کرے، وہ خرید و فروخت نہیں کر سکے گا (مکاشفہ 13:17)سماجی دباؤمخالف مسیح اصولوں کو نہ ماننے والوں پر بائیکاٹ، پابندیاں، اور ظلم قانونی پابندیاں قوانین کے ذریعے جھوٹے مذہبی نظام کی لازمی اطاعت۔
بھائی برینہم نے انتباہ کیا
"وہ وقت آ رہا ہے جب صرف وہی شخص زندہ رہ سکے گا جو حیوان کے نظام کی اطاعت کرے گا — اور جو انکار کرے گا وہ مارا جائے گا یا بھوک سے مرے گا۔"
روحانی گہرائی:
زمین کے رہنے والے وہ لوگ ہوں گے جو دنیاوی چیزوں سے محبت کرتے ہیں —ان کے نام برّہ کی کتابِ حیات میں نہیں ہوں گے۔یہ لوگ مخالف مسیح نظام کو خوشی سے یا جبر کے تحت قبول کر لیں گے۔
مگر دلہن کلیسیا، جس کا نام برّہ کی کتاب میں لکھا ہے،وہ ہر قیمت پر وفاداری سے سچائی پر قائم رہے گی۔
خلاصہ
جب زمین پر روحانی گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا جائے گا،اور جب آزادی کے چراغ ایک ایک کر کے بجھا دیے جائیں گے،تب دنیا کے لوگ فریب کے سنہرے تاج کے نیچے جھکیں گے۔وہ اُس حیوان کی تعظیم کریں گے ،اس اس نے اپنی جھوٹی شان و شوکت کے ذریعے لاکھوں دلوں کو اندھیروں میں قید کر دیا۔
مگر مبارک ہیں وہ،جن کے نام برّہ کی کتابِ حیات میں بنای عالم سے پیشتفر لکھے گئے ہیں،
کیونکہ مخالف مسیح کےفریب کے آگے جھکنے کے بجائےسچائی کے نور میں کھڑے رہیں گے اور غالب آئیں گے۔
اور 144,000 بنی اسرائیلیوں کی پیشانیوں پر خدا اپنی مہر ثبت کرے گا،تب دلہن کلیسیا پہلے ہی اپنی روحانی مہر کے ساتھ،برّہ کے خون اور کلام کی سچائی پر قائم ہو کرآسمان پر اٹھا لی جا چکی ہو گی —تاکہ وہ اُس ہولناک مصیبت کے دنوں کو نہ دیکھے،جن میں زمین پر قہر اور فریب کا راج ہوگا۔
کیونکہ دلہن کی تقدیر مصیبت نہیں،بلکہ عرش پر اپنے دلہا سے ملاقات ہے۔
آسمان سے آگ نازل کرنا اور جھوٹے معجزے

آیت
"اور وہ بڑے بڑے نشان دکھاتا تھا، یہاں تک کہ آدمیوں کے سامنے آسمان سے زمین پر آگ نازل کر دیتا تھا۔"
(مکاشفہ 13:13)
"آسمان سے آگ نازل کرنا" کا حقیقی مفہوم:یہ ظاہری طور پر کسی قدرتی آگ یا بمباری کی بات نہیں ہے۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں کہ یہ روحانی دھوکہ کی نشانی ہے:طاقتور روحانی مظاہر،،نظر آنے والے معجزات،،زبردست مذہبی تحریکیں،اور جھوٹے الہامات و کرامات۔
➔ یہ سب کچھ ایسا حقیقی نظر آئے گا کہ لوگ یہ سمجھیں گے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے۔لیکن درحقیقت، یہ شیطان کی روح کے ذریعے انجام دیا جائے گا تاکہ سچائی اور جھوٹ کا فرق مٹ جائے۔
بھائی برینہم نے فرمایا
"شیطان آخری زمانے میں مذہب کے لباس میں آئے گا، جھوٹے معجزات کے ساتھ، تاکہ اگر ممکن ہو تو برگزیدہ بھی گمراہ ہو جائیں۔"
جھوٹے نشانات اور معجزات کی اقسام
جھوٹے الہامات نبیوں اور پیغمبروں کا جھوٹا دعویٰ،جھوٹے معجزات زبردست جسمانی شفایابی یا عجیب مظاہر جو خدا کی مرضی سے نہیں ہوں گےجھوٹے روحانی تجربات لوگوں کو فریب دینے والی روحانی تحریکیں جیسے "آگ برسنا" یا "روحانی گرنے" جیسے مظاہرے،جھوٹا امن کا پیغام ایسی تعلیم کہ "سب مذاہب ایک ہیں"، "سب خدا کی طرف جا رہے ہیں" — تاکہ مخالف مسیح اتحاد قائم ہو۔
آسمان سے آگ" کی گہری تشریح
آگ بائبل میں اکثر خدا کی حضوری یا عدالت کی علامت ہوتی ہے۔بائبل میں "آگ" اکثر اوقات درج ذیل باتوں کی علامت رہی ہے:
خدا کی حضوری۔۔خداوند نے جلتے ہوئے جھاڑی میں موسیٰ سے کلام کیا (خروج 3:2)
عدالت۔۔ سدوم و عمورہ پر آگ برسائی گئی (پیدائش 19:24)
قربانی کی قبولیت۔۔ ایلیاہ کی دعا پر آسمان سے آگ اتری (1 سلاطین 18:38)
روح القدس کی آمد ۔۔پنتکست کے دن آگ کے شعلے شاگردوں پر ظاہر ہوئے (اعمال 2:3)
➔ یعنی "آگ" بائبل میں اکثر خدا کی تصدیق، حقیقی معجزہ یا سزا کی علامت ہے۔
شیطان جھوٹے معجزات کے ذریعے یہی تاثر دے گا کہ گویا خدا خود ان مظاہر میں کام کر رہا ہے۔لوگ متاثر ہوں گے، جھکیں گے، اور مخالف مسیح سسٹم کو قبول کر لیں گے۔
مکاشفہ 13:13 میں "آسمان سے آگ" کا جھوٹا مظاہرہ
شیطان کی چال
آخری زمانے میں شیطان خدا کی سچائی کی نقل کرے گا۔وہ "آسمان سے آگ" جیسا مظاہرہ کرے گا تاکہ لوگوں کو یقین دلایا جائے کہ یہ واقعات "خدا کی طرف سے" ہیں۔یہ معجزات اتنے طاقتور اور حیران کن ہوں گے کہ اکثر لوگ یہ سمجھ بیٹھیں گے کہ واقعی خدا کام کر رہا ہے۔
کیسا نظر آئے گا یہ جھوٹا مظاہرہ؟
بڑے بڑے "روحانی جلسے"،شفا کے مظاہرے،آسمان سے عجیب روشنیوں کا ظہور،
جھوٹے نبیوں کا حیران کن معجزے دکھانا،یہاں تک کہ "آسمانی آگ" جیسے تجربات۔➔ مگر اصل میں یہ سب کچھ خدا کی روح سے نہیں، بلکہ شیطان کے فریب سے ہوگا۔
بھائی برینہم نے تنبیہ کی
"آخری وقت میں معجزے اور نشانات سچائی کی علامت نہیں ہوں گے — صرف کلام کے ساتھ ہم آہنگی ہی سچائی کا معیار ہوگا۔"
روحانی سبق
صرف معجزہ دیکھ کر ایمان مت لائیں — ہر روح کو کلام کے معیار سے آزمائیں۔برگزیدہ کلام پر قائم رہیں گے، چاہے معجزات نہ بھی دیکھے۔اورشیطان اپنی جھوٹی آگ سے دنیا کو روشن کرے گا، مگر دلہن برّہ کے سچے نور میں چلے گی۔
جھوٹے معجزات کے ذریعے زمین کے رہنے والوں کو گمراہ کرنا
آیت
"اور وہ زمین کے رہنے والوں کو اُن نشانات کے سبب سے گمراہ کرتا تھا جن کے دکھانے کا اُسے اختیار دیا گیا تھا۔"
(مکاشفہ 13:14)
جھوٹے نشانات اور گمراہی کا عمل
دوسرے حیوان (امریکہ) کے ذریعہ دنیا کو جھوٹے روحانی نشانات دکھائے جائیں گے۔یہ معجزات اور روحانی تجربات اتنے شاندار اور مؤثر ہوں گے کہ سادہ دل لوگ سوچیں گے یہ واقعی خدا کی طرف سے ہیں اور وہ مخالف مسیح نظام کو سچ سمجھ کر قبول کر لیں گے۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں
"شیطان معجزات دکھائے گا، پیغمبری کے دعوے کرے گا، اور جھوٹی روحانی تحریکیں چلائے گا — مگر ان سب کا مقصد لوگوں کو خدا کے حقیقی کلام سے ہٹا کر مخالف مسیح مذہبی نظام کے تحت لانا ہو گا۔"
یہ گمراہی کیوں اتنی خطرناک ہوگی؟
ظاہری اثر۔۔عجزات اور روحانی مظاہر اتنے شاندار ہوں گے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے۔
مذہبی چہرہ۔۔یہ سب کچھ مذہب کے نام پر ہوگا، خدا کے نام سے، مگر اندر شیطانی ہوگا۔
سچائی کی نقل۔۔جھوٹے معجزات سچے روحانی تجربات کی نقل ہوں گے تاکہ برگزیدہ بھی اگر ممکن ہو تو گمراہ ہو جائیں۔
بھائی برینہم کی تنبیہ
"آخری فریب سب سے زیادہ مذہبی ہوگا — ایسا فریب جو بائبل، کلام، اور مسیحی اصطلاحات کا استعمال کرے گا، مگر اصل میں سچائی کے خلاف ہوگا۔"
متی 24:24 کی روشنی میں
یسوع مسیح نے خبردار کیا تھا:
"کیونکہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اٹھ کھڑے ہوں گے اور ایسے بڑے بڑے نشان اور عجیب کام دکھائیں گے کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کر دیں۔"متی 24:24
➔ یعنی یہ فریب اتنا باریک اور مؤثر ہوگا کہ جو لوگ سچائی میں مضبوط نہ ہوں گے، وہ بہ آسانی بہک جائیں گے۔
روحانی فرق: خدا کےبر گزیدہ اور زمین کے رہنے والے
زمین کے رہنے والےنشانات اور مظاہر پر ایمان لائیں گےپرخدا کےبر گزیدہ کلامِ مقدس پر ایمان لائیں گے۔
زمین کے رہنے والےظاہری کرامتوں کو سچ سمجھیں گے پرخدا کےبر گزیدہ ہر روح کو کلام کے مطابق پرکھیں گے۔
زمین کے رہنے والےمخالف مسیح نظام کو قبول کریں گے۔پرخدا کےبر گزیدہسچائی کے لیے جان بھی قربان کریں گے۔
بھائی برینہم فرماتے ہیں
"بر گزیدہ کبھی جھوٹے معجزے کے جال میں نہیں پھنسے گی، کیونکہ وہ کلام کے ساتھ مہر بند ہو چکی ہے۔"
خلاصہ
جب جھوٹے نبی آسمان سے معجزوں کی بارش کریں گے،جب زمین پر روحانی حیرتوں کے بازار سجیں گے،تب دنیا خوشی سے جھومے گی، تالیاں بجائے گی، اور جھک جائے گی۔
مگرخدا کےبر گزیدہ خاموش کھڑے ہونگے —نہ چمکدار معجزات کے دھوکے میں آئے گی،نہ جھوٹی شفا کی چمک میں بہکائے گی۔وہ صرف ایک آواز سنے گی — برّہ کے خون میں لپٹے ہوئے کلام کی سچی گونج۔
جس حیوان کے تلوار لگی تھی اور وہ زندہ ہو گیا تھا

آیت:
"...جس حیوان کے تلوار لگی تھی اور وہ زندہ ہو گیا تھا..."
(مکاشفہ 13:14)
یہ "تلوار لگنا" کس چیز کی علامت ہے؟
"تلوار لگنا" یہاں رومی مخالف مسیح سلطنت پاپائی سلطنت کو
سیاسی زوال پہنچنے کی علامت ہے۔
"رومی مذہبی سلطنت کو ایک مہلک زخم اُس وقت لگا جب 1798ء میں نپولین کے جنرل 'برتھیر' نے پوپ کو معزول کیا اور قید کر لیا۔"
➔ یعنی
رومی کلیسیائی قوت کو دنیاوی حکومت سے بے دخل کر دیا گیا۔پوپ کو قید کیا گیا اور روم کی مذہبی و سیاسی بادشاہی ٹوٹ گئی۔
"اور وہ زندہ ہو گیا تھا" کا کیا مطلب ہے
یہ حیوان (یعنی رومی کلیسیائی طاقت) مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی تھی —بلکہ کچھ عرصے کے بعد
➔ اسے دوبارہ طاقت اور حیثیت حاصل ہوئی۔ رومی مذہبی نظام نے اپنی روحانی اور سیاسی حیثیت کو بحال کر لیا، اور دوبارہ دنیا کی بڑی طاقتوں میں شمار ہونے لگا۔"
➔ خاص طور پر:1929ء میں لیٹرن معاہدہ کے ذریعے➔ ویٹیکن سٹی کو دوبارہ خود مختار ریاست کا درجہ ملا۔➔ پوپ کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
➔ یوں یہ حیوان جو "زخم کھا کر گرا تھا" اب دوبارہ "زندہ" ہو کر اٹھ کھڑا ہوا۔
📚 مختصر تاریخی پس منظر
1798ء ۔۔جنرل برتھیر نے پوپ کو قید کر کے رومی کلیسیائی حکومت کا خاتمہ کر دیا۔
1929ء ۔۔اٹلی اور ویٹیکن کے درمیان لیٹرن معاہدہ پر دستخط؛ ویٹیکن کو خودمختاری ملی۔
اس "زخم کا اچھا ہوہونے کا مطلب
رومی کلیسیائی قوت (کیھتولک چرچ) نے نہ صرف دوبارہ اقتدار حاصل کیا،بلکہ اب وہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہو گئی —کیونکہ اب یہ مذہبی روحانیت اور سیاسی طاقت کا مرکب بن کر سامنے آئی۔
بھائی برینہم نے انتباہ کیا
"وہی پرانی روح، وہی پرانا دجالی نظام، آج اپنے زخم کو چھپا کر دنیا کو پھر سے فریب میں ڈالنے کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔"
روحانی گہرائی
"زخم" = عارضی شکست
"زندہ ہو جانا" = آخری زمانے میں مخالف مسیح قوت کا دوبارہ ابھرنااورزمین کے رہنے والے اس "زندہ ہو چکے حیوان" کی عظمت کو دیکھ کر اس کی پرستش کرنے لگیں گے۔
➔ مگر برگزیدہ جانتے ہیں کہ یہ بظاہر زندہ حیوان درحقیقت موت اور فریب کا مجسمہ ہے۔
پہلے حیوان کے لیے بُت بنانا
