حصہ اول
سمندر اور زمین سے نکلنے والے حیوان،آخری وقت کی طاقتوں کا عروج
آخری دنوں میں روم اور امریکہ کی متحدہ طاقت
تعارف
مکاشفہ کی کتاب بائبل کا وہ آخری صحیفہ ہے جس میں اس دنیا کے خاتمہ سے پہلے کے واقعات کو علامات اور تمثیلات کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے پُراسرار اور اہم نبوتیں 13ویں باب میں درج ہیں، جہاں دو حیوانوں کا ذکر کیا گیا ہے – ایک سمندر سے نکلتا ہے اور دوسرا خشکی سے۔
یہ دونوں حیوان صرف جانور نہیں بلکہ مخالف مسیح طاقتوں اور سلطنتوں کی علامت ہیں، جو آخری زمانے میں خدا کے منصوبے کے خلاف ایک عالمی نظام قائم کریں گے۔
پہلا حیوان روم کی مذہبی اور سیاسی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے۔
جبکہ دوسرا حیوان — امریکہ کی ابتدائی آزادی اور بعد کی ،مخالف مسیح تابعداری کو ظاہر کرتا ہے۔
بھائی برینہم، جو خدا کے آخری زمانہ کے نبی اور پیامبر ہیں، انہوں نے ان دونوں حیوانوں کی گہری تشریح کی اور بتایا کہ یہ کیسے مل کر ایک جھوٹا مذہبی نظام تشکیل دیتے ہیں، جو زمین کے سب لوگوں کو مخالف مسیح کی پرستش کی طرف لے جاتا ہے۔
یہ مضمون ان دونوں حیوانوں کی تفصیلی علامات، ان کے تاریخی پس منظر، نبوتی حیثیت، اور آج کی دنیا میں ان کے کردار کو بھائی برینہم کے پیغام کی روشنی میں واضح کرے گا — تاکہ سچے ایماندار اس فریب سے آگاہ ہوں جو "شبیہ" اور "نشان" کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
بائبل میں حیوان کا مطلب (علامتی تعبیر)
حیوان ۔۔سلطنت، سیاسی یا مذہبی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے
بائبل میں حیوان محض جانور نہیں، بلکہ ایک علامتی لفظ ہے۔اوریہ عام طور پر کسی ایسی سلطنت یا حکومت کو ظاہر کرتا ہے جو خدا کے منصوبہ کے خلاف ہو۔یہ تصور خاص طور پر دانی ایل نبی اور یوحنا رسول کی کتاب مکاشفہ میں واضح ہے۔
دانی ایل نبی کی پیشگوئیاں 7باب
چار بڑے حیوان سمندر سے نکلے، ہر ایک دوسرے سے مختلف تھا۔
دانی ایل 7:3
ان چار حیوانوں کی تشریح
پہلا حیوان شیر اسکی علامت غرور، برتری ہےاور یہ بابل کی سلطنت تھی۔
دوسرا حیوان ریچھ (تین پسلیاں منہ میں) اور اسکی علامتیہ طاقتور، خونخوارہے اور یہ مادی و فارسی سلطنت تھی۔
تیسرا حیوان چیتا (چار پر، چار سر) اور اسکی علامت تیزرفتاری اور فتوحات ہیں اور یہ یونانی سلطنت تھی(سکندر اعظم)۔
اور چوتھا حیوان خوفناک حیوان (دس سینگ، لوہے کے دانت) اوریہ شدید جبر، ظلم کی علامت ہے اور یہ رومی سلطنت ہے۔
بھائی برینہم نے فرمایا۔یہ چار حیوان مخالف مسیح کی مکمل تصویر بناتے ہیں، جو آخری زمانے میں ظاہر ہوتا ہے۔
سمندر اور خشکی سے نکلنے والے دو حیوان
مکاشفہ 13
اور مَیں نے ایک حَیوان کو سَمَندَر میں سے نِکلتے ہُوئے دیکھا۔ اُس کے دس سِینگ اور سات سر تھے اور اُس کے سِینگوں پر دس تاج اور اُس کے سروں پر کُفر کے نام لِکھے ہُوئے تھے۔
2 اور جو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکل تیندوے کی سی تھی اور پاؤں رِیچھ کے سے اور مُنہ ببر کا سا اور اُس اژدہا نے اپنی قُدرت اور اپنا تخت اور بڑا اِختیّار اُسے دے دِیا۔
3 اور مَیں نے اُس کے سروں میں سے ایک پر گویا زخمِ کاری لگا ہُؤا دیکھا مگر اُس کا زخمِ کاری اچھّا ہو گیا اور ساری دُنیا تعّجُب کرتی ہُوئی اُس حَیوان کے پِیچھے پِیچھے ہولی۔
4 اور چُونکہ اُس اژدہا نے اپنا اِختیّار اُس حَیوان کو دے دِیا تھا اِس لِئے اُنہوں نے اژدہا کی پرستِش کی اور اُس حَیوان کی بھی یہ کہہ کر پرستِش کی کہ اِس حَیوان کی مانِند کَون ہے؟ کَون اُس سے لڑ سکتا ہے؟
5 اور بڑے بول بولنے اور کُفر بکنے کے لِئے اُسے ایک مُنہ دِیا گیا اور اُسے بیالِیس مہِینے تک کام کرنے کا اِختیّار دِیا گیا۔
6 اور اُس نے خُدا کی نِسبت کُفر بکنے کے لِئے مُنہ کھولا کہ اُس کے نام اور اُس کے خَیمہ یعنی آسمان کے رہنے والوں کی نِسبت کُفر بکے۔
7 اور اُسے یہ اِختیّار دِیا گیا کہ مُقدّسوں سے لڑے اور اُن پر غالِب آئے اور اُسے ہر قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زبان اور قَوم پر اِختیّار دِیا گیا۔
8 اور زمِین کے وہ سب رہنے والے جِن کے نام اُس برّہ کی کِتابِ حیات میں لِکھے نہِیں گئے جو بنایِ عالم کے وقت سے ذِبح ہُؤا ہے اُس حَیوان کی پرستِش کریں گے۔
9 جِس کے کان ہوں وہ سُنے۔
10 جِس کو قَید ہونے والی ہے وہ قَید میں پڑے گا۔ جو کوئی تلوار سے قتل کرے گا وہ ضرُور تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔ مُقدّسوں کے صبر اور اِیمان کا یِہی مَوقع ہے۔
یہ سمندر سے نکلنے والا حیوان کون ہے؟

یہ حیوان رومن سلطنت ہے جو مذہبی اور سیاسی طاقت کا امتزاج ہے۔یہ حیوان محض ایک جانور نہیں بلکہ روم سیاسی، اور کیھتولک چرچ مذہبی،مخالف مسیح کا نظام ہے۔بھائی برینہم نے کہا کہ یہ وہی طاقت ہے جس نے پہلے ایمانداروں پر ظلم کیا اور آخر الزمان میں دوبارہ زور پکڑے گی۔
🔹 سمندر کاکیا مطلب ہے۔
بھائی برینہم نے مکاشفہ 17:15 کا حوالہ دے کر سمجھایا،سمندر اقوام، لوگوں، اور قوموں کا مجموعہ ہے۔
یعنی یہ حیوان ایک ایسے علاقے سے نکلتا ہے جہاں بہت ساری قومیں اور آبادیاں ہوں — اور یہ علاقہ یورپ ہے، خاص طور پر روم۔
دس سینگ کا کیا مطلب ہے؟
دس سینگ
مکاشفہ 13:1 — اور اس کے دس سینگ تھے...
❗ دس سینگ کی علامت
سینگ ہمیشہ طاقت یا حکومت کی علامت ہوتے ہیں (دانی ایل 7:24 بھی دیکھیں)۔
دس سینگ = دس بادشاہتیں یا ریاستیں جو آخری زمانے میں روم کے حیوانی نظام کی حمایت کریں گی۔
📜 مکاشفہ 17:12 میں واضح لکھا ہے۔
اور وہ دس سِینگ جو تُو نے دیکھے دس بادشاہ ہیں۔ ابھی تک اُنہوں نے بادشاہی نہِیں پائی مگر اُس حَیوان کے ساتھ گھڑی بھر کے واسطے بادشاہوں کا سا اِختیّار پائیں گے۔ے۔
یورپ کی دس اقوام (ممکنہ طور پر جدید یورپی یونین یا اس کے اتحادی) رومن کیھتولک چرچ کے نیچے آ کر سیاسی اور مذہبی اتحاد قائم کریں گی۔یہ اقوام اپنی آزادی ترک کر کے حیوان (مخالف مسیح کی حکومت) کی اطاعت کریں گی۔
🔥 مقصد
مخالف مسیح کی حکومت کو طاقت دینا،سچے ایمانداروں پر ظلم کرنا۔اوردنیا کو جھوٹے مذہبی نظام کے تحت لانا۔
دس سینگوں والی یورپی اقوام کی ممکنہ فہرست
"دس سینگ" مکاشفہ 13 اور دانی ایل 7 میں ظاہر کیے گئے ہیں۔
بھائی برینہم اور کئی دوسرے پیغاماتی معلمین کے مطابق یہ یورپ کی وہ ریاستیں ہیں جو رومی سلطنت کے ٹوٹنے کے بعد ابھریں، اور آخری زمانے میں مخالف مسیح کی حکومت کا ساتھ دیں گی۔
1 Ostrogoths (ختم ہو گئے)
2 Visigoths اسپین
3 Franks فرانس
4 Vandals (ختم ہو گئے)
5 Suevi پرتگال
6 Anglo-Saxons انگلینڈ
7 Lombards اٹلی
8 Burgundians سوئٹزرلینڈ
9 Heruli (ختم ہو گئے)
10 Alemanni جرمنی
🔵 نوٹ
تین قومیں
(Ostrogoths, Vandals, Heruli) کلیسیائی روم کے حکم سے مٹا دی گئیں
باقی سات قومیں ترقی پا کر آج کے اہم یورپی ممالک بن گئیں۔
✅ آخری وقت میں یہ یورپی اقوام دوبارہ متحد ہو کر "دس سینگ" کی صورت میں دجال کی حمایت کریں گی۔
سات سر اسکا کیا مطلب ہے؟
مکاشفہ 13:1 — "اور سات سر تھے...
سات سروں کی علامت
مکاشفہ 17:9 خود وضاحت کرتا ہے
یہ سات سر سات پہاڑ ہیں جن پر وہ عورت بیٹھی ہے۔
پہلی تشریح
سات سر = روم کے سات پہاڑ
روم شہر کو سیون ہل سٹی بھی کہا جاتا ہے۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ مخالف مسیح کےنظام روم میں مرکزیت رکھتا ہے۔
پہاڑ یہاں علامتی بھی ہے اور جغرافیائی حقیقت بھی۔
یہ سات پہاڑ ہیں
1 Palatine Hill پیلیٹائن ہل
2 Capitoline Hill کیپٹولین ہل
3 Aventine Hill ایونٹائن ہل
4 Caelian Hill کیلین ہل
5 Esquiline Hill ایسکولین ہل
6 Viminal Hill ویمنل ہل
7 Quirinal Hill قیرینل ہل
👉 لہٰذا، "سات پہاڑ" اشارہ ہے کہ عورت (باطل کلیسیا) روم شہر پر بیٹھتی ہے۔
بائبل میں اکثر "پہاڑ" کسی بڑی حکومت، سلطنت یا طاقت کی علامت ہوتا ہے (دانی ایل 2:35 میں بھی ایک بڑا پہاڑ سلطنت کی علامت ہے)۔
دوسری گہری تشریح: سات سر =
رومی سلطنت کے سات ادوار یا سات بادشاہ یعنی روم کی سیاسی طاقت سات ادوار سے گزری ہے۔ہر سرروم کے ایک اہم حکومتی دور (مثلاً قیصر، قسطنطین، وغیرہ) کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ سات سر روم کی حکومتی طاقت کی علامت ہیں، جو مذہبی شکل میں جاری رہتی ہے، یہاں تک کہ آخری وقت میں مخالف مسیح کی قوت کے طور پر مکمل ظاہر ہوتی ہے۔
مکاشفہ 17باب9-10 میں لکھا ہے
یہ سات سر سات پہاڑ ہیں... اور سات بادشاہ بھی ہیں۔ پانچ گر گئے، ایک موجود ہے، اور ایک ابھی آنا باقی ہے۔
📌 مطلب
یہ سات سر صرف پہاڑ نہیں، بلکہ روم کی سات اہم حکومتیں یا حکومتی شکلیں بھی ظاہر کرتے ہیں۔ہر سر روم کے ایک طاقتور دور یا حکومت کی نمائندگی کرتا ہے۔
🏛️ روم کے سات اہم حکومتی ادوار
1 (Kings) بادشاہت ابتدائی روم میں سات بادشاہوں کا دور تھا۔
2 (Republic)جمہوریت عوامی حکومت؛ سینیٹ اور عوام کے نمائندے منتخب ہوتے تھے۔
3 (Triumvirate)تین حکمرانوں کی حکومت تین اشخاص (جیسے جولیس قیصر، پومپے) کی مشترکہ حکومت۔
4 (Imperial Rome) شہنشاہیت جولیس قیصر اور آگسٹس سے رومن شہنشاہوں کا آغاز ہوا۔
5 (Military Rule) فوجی حکومت رومی فوج کے جنرلز (مثلًا ویسپاسین) حکومت کرنے لگے۔
6 پاپائیت (Papal Rome) مذہبی اقتدار: پاپائیت نے روم کی سیاسی قوت پر قبضہ کیا۔
7 (Antichrist Rule مخالف مسیح کی حکومت) آخری زمانے میں کلیسیائی
(One World Order) سیاسی مخالف مسیح نظام
🧠 اہم بات
جب مکاشفہ لکھا جا رہا تھا (یوحنا کے وقت)، روم کا چھٹا دور"چل رہا تھا
(Imperial Rome) یعنی قیصر کی شہنشاہی ۔پانچ حکومتیں (بادشاہت، جمہوریت، وغیرہ) ختم ہو چکی تھیں۔اورایک اور حکومت ( مخالف مسیح عالمی حکومت) ابھی آنا باقی ہے۔
بھائی برینہم نے کہا
رومی سلطنت کا آخری ظہور پاپائیت میں ہوگا — اور یہی مخالف مسیح کی حکومت بن کر دنیا پر حکومت کرے گی۔
یہ عورت کون ہے جو ان پہاڑوں پر بیٹھی ہے؟

مکاشفہ 17:9 خود وضاحت کرتا ہے
یہ سات سر سات پہاڑ ہیں جن پر وہ عورت بیٹھی ہے۔
بائبل میں عورت کا علامتی مطلب
بائبل میں عورت ہمیشہ ایک مذہبی نظام یا کلیسیا کی علامت رہی ہے — چاہے وہ
سچی دلہن ہو (= مسیح کی حقیقی کلیسیا)، یا
باطل عورت ہو (= جھوٹی، مخالف مسیح مذہبی طاقت)۔
✨ حوالاجات
افسیوں 5باب23-27 کلیسیا کو "مسیح کی دلہن" کہا گیا ہے۔
مکاشفہ 12:1 ایک پاکیزہ عورت (سچی کلیسیا) دکھائی گئی ہے۔
مکاشفہ 17باب1-5 ایک حرام کار عورت (باطل کلیسیا) دکھائی گئی ہے۔
🛐 مکاشفہ 17 کی عورت – کون ہے؟
اور اُن ساتوں فرِشتوں میں سے جِن کے پاس سات پیالے تھے ایک نے آ کر مُجھ سے کہا کہ اِدھر آ۔ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی کی سزا دِکھاؤں جو بہُت سے پانِیوں پر بَیٹھی ہُوئی ہے۔
(مکاشفہ 17:1)
علامت
یہ عورت باطل کلیسیا ہے۔اوریہ ایک مخالف مسیح مذہبی نظام ہے جوجھوٹا کلام سکھاتا ہے،سیاسی طاقت سے جڑا ہوا ہے،بادشاہوں پر حکومت کرتا ہے اورمقدسوں کو ستاتا ہے
یہ عورت روم کی وہ کلیسیا ہے جو خود کو مذہبی ظاہر کرتی ہے مگر اندر سے شیطان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
🧠 عورت کیوں کہا گیا؟
یہ مذہبی شناخت ہے
کیونکہ ایک کلیسیا (چاہے سچی یا جھوٹی) ایک روحانی "عورت" کی مانند ہے۔وہ یا تو مسیح سے وفادار ہوتی ہے (پاک دلہن)، یا بدکاری کرتی ہے (باطل عورت)۔
یہ روحانی بدکاری ہے
یہ عورت خدا سے بے وفائی کر کے دنیاوی حکومتوں اور بت پرستی سے مل گئی۔اس لیے اسے "حرامکار عورت" کہا گیا ہے۔
یہ دنیا پر حکومت کرتی ہے
"وہ عورت زمین کے بادشاہوں پر حکومت کرتی ہے۔"
(مکاشفہ 17:18)
وہ "حیوان" (سیاسی طاقت) پر بیٹھی ہے = مذہبی نظام جو سیاسی طاقت پر حکومت کرتا ہے۔
🔥 بھائی برینہم کا انتباہ
یہ عورت، جو خود کو 'مسیح کی نمائندہ' کہتی ہے، اصل میں مخالف مسیح کا تخت بناتی ہے — اور آخر میں خدا کے غضب کا شکار ہوگی۔
✨ خلاصہ
عورت = مذہبی نظام
سچی عورت = مسیح کی دلہن کلیسیا
باطل عورت = مخالف مسیح جھوٹی کلیسیا (روم کی باطل تنظیم)
دس تاج کا کیا مطلب ہے؟
📖 مکاشفہ 13:1
...اور اُس کے سینگوں پر دس تاج تھے...
تاج کا مطلب ہے= بادشاہی اور اختیار
یعنی یہ دس سینگ محض طاقت کی علامت نہیں، بلکہ حقیقی بادشاہتوں یا ریاستی حکمرانوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
ہر سینگ ایک خودمختار بادشاہ یا قوم کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ بادشاہ ٘مخالف مسیح حیوان کے ساتھ اتحاد کریں گے۔اوراپنے تاج (اختیار) حیوان کے اختیار کے تحت دیں گے۔
📖 مکاشفہ 17:12 – براہ راست تشریح
اور وہ دس سِینگ جو تُو نے دیکھے دس بادشاہ ہیں۔ ابھی تک اُنہوں نے بادشاہی نہِیں پائی مگر اُس حَیوان کے ساتھ گھڑی بھر کے واسطے بادشاہوں کا سا اِختیّار پائیں گے۔۔
تفصیل
ابھی سلطنت نہیں پائی= یہ بادشاہ یا اقوام تب ابھریں گی جب آخری مخالف مسیح حکومت قائم ہوگی۔
ایک گھڑی کے لیے= ایک مختصر وقت — آخری زمانے کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال۔
حیوان کے ساتھ بادشاہی اختیار= یہ سب حیوان (مخالف مسیح نظام) کی خدمت میں اپنی طاقت دیں گے۔
✅ بھائی برینہم نے اس کی وضاحت یوں کی کہ یہ دس بادشاہ، اپنے سیاسی اور فوجی اختیار کو مخالف مسیح کے سپرد کر دیں گے تاکہ دنیا پر ایک مذہبی اور سیاسی عالمی حکومت قائم کی جا سکے۔
یہ دس بادشاہ یورپی اقوام ہوں گی ،ممکنہ طور پر جدید یورپی اتحاد/یورپی یونین سے جڑے ہوئےہیں۔وہ اپنی خودمختاری قربان کریں گے تاکہ عالمی حکومت بن سکے۔اوریہ حکومت مخالف مسیح (روم سے نکلنے والے حیوان) کے تابع ہوگی۔یہ عمل ورلڈ کونسل آف چرچز اور عالمی سیاسی اتحاد کے ذریعے انجام پائے گا۔جب یہ بادشاہ اپنے تاج حیوان کو دے دیں گے، تب ظلم کا وہ دور شروع ہوگا جس سے صرف وہی بچے گا جس کا نام برّہ کی کتابِ حیات میں لکھا ہے۔
یہ کفر کے نام سروں پر۔ ان سے کیا مراد ہے؟

Praise the Lord we are so blessed . Yes this is reality brother. God bless you. Keep up the good work