متی 25باب کی تمثیل دس کنواریاں آج کی کلیسیا کے لیے آخری پیغام
آپ عقلمند ہیں یا بے وقوف؟
ایک روحانی آئینہ
متی 25 باب1۱ تا 13 آیات
اس وقت آسمان کی بادشاہی اُن دس کُنوارِیوں کی مانِند ہوگی جو اپنی مشعلیں لے کر دُلہا کے اِستقبال کو نِکلیں۔
2 اُن میں پانچ بیوُقُوف اور بانچ عقلمند تھِیں۔
3 جو بیوُقُوف تھِیں اُنہوں نے اپنی مشعلیں تو لے لِیں مگر تیل اپنے ساتھ نہ لِیا۔
4 مگر عقلمندوں نے اپنی مشعلوں کے ساتھ اپنی کُپِّیوں میں تیل بھی لے لِیا۔
5 اور جب دُلہا نے دیر لگائی تو سب اُنگھنے لگِیں اور سو گئِیں۔
6 آدھی رات کو دھُوم مچی کہ دیکھو دُلہا آگیا! اُس کے اِستقبال کو نِکلو۔
7 اُس وقت وہ سب کُنوارِیاں اُٹھ کر اپنی اپنی مشعل دُرُست کرنے لگِیں۔
8 اور بیوُقُوفوں نے عقلمندوں سے کہا کہ اپنے تیل میں سے کُچھ ہم کو بھی دے دو کِیُونکہ ہماری مشعلیں بھُجی جاتی ہیں۔
9 عقلمندوں نے جواب دِیا کہ شاید ہمارے تُمہارے دونوں کے لِئے کافی نہ ہو۔ بہُتر یہ ہے کہ بیچنے والوں کے پاس جا کر اپنے واسطے مول لے لو۔
10 جب وہ مول لینے جارہیں تھِیں تو دُلہا آ پہُنچا۔ اور جو تیّارتھِیں وہ اُس کے ساتھ شادِی کے جشن میں اَندر چلی گئِیں اور دروازہ بند ہوگیا۔
11 پھِر وہ باقی کُنوارِیاں بھی آئِیں اور کہنے لگِیں اَے خُداوند! اَے خُداوند! ہمارے لِئے دروازہ کھول دے۔
12 اُس نے جواب میں کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ مَیں تُم کو نہِیں جانتا۔
13 پَس جاگتے رہو کِیُونکہ تُم نہ اُس دِن کو جانتے ہو نہ اُس گھڑی کو۔
تعارف🔹
انسانی تاریخ کے سب سے نازک اور اہم ترین دور میں، جب ہر طرف تاریکی، بے خبری اور روحانی سستی چھائی ہوئی ہے، ایک صدائے بازگشت سنائی دیتی ہے۔۔۔
"دیکھو! دُلہا آ گیا! اُس کے استقبال کو نکلو!۔
یہ صدا محض ایک کہانی نہیں بلکہ ایک الہی تنبیہ ہے—ایک بلندی پر بلند کی گئی آواز جو آخری وقت کی کلیسیا کو جگانے آئی ہے۔ متی 25باب1-13 میں یسوع مسیح نے "دس کنواریوں کی تمثیل" کے ذریعے اُس عظیم حقیقت کو آشکار کیا جس کا تعلق اُس کی آمدِ ثانی اور دُلہن کی تیاری سے ہے۔
یہ تمثیل نہ صرف ظاہری ایمان والوں کو جھنجھوڑتی ہے، بلکہ یہ تقسیم کرتی ہے۔۔۔
وہ جو تیار ہیں
اور وہ جو صرف دعویٰ رکھتے ہیں
اس میں ہم اس تمثیل کا گہرائی سے مطالعہ کریں گے بھائی برینہم کے پیغام کی روشنی میں، جنہوں نے آخری زمانہ کے نبی کی حیثیت سے اس پیغام کو واضح کیا۔
یہاں ہم جانیں گے
عقل مند اور بےوقوف کنواریوں میں فرق کیا ہے؟
تیل کی حقیقی پہچان کیا ہے؟
اور دُلہا کے استقبال کے لیے روحانی تیاری کیوں ضروری ہے؟
اگر آپ بھی اُس دلھن کا حصہ بننا چاہتے ہیں جسے دُلہا لینے آ رہا ہے، تو یہ پیغام آپ کے لیے ہے۔
عقل اور حماقت کا فرق
دُلہن اور نوکرانی کی پہچان
آیت 1 کی تفصیلی وضاحت🔹
اس وقت آسمان کی بادشاہی اُن دس کنواریوں کی مانند ہوگی جو اپنی مشعلیں لے کر دُلہا کے استقبال کو نکلیں۔
عقل مند کنواریاں ۔حقیقی دُلہن
(متی 25:1)
یہ تمثیل براہِ راست آخری زمانہ سے متعلق ہے، جب یسوع مسیح اپنی دُلہن کو لینے آئے گا۔ یہ تمثیل "کلیسیا کی آخری حالت" کو ظاہر کرتی ہے، یعنی وہ وقت جب دُلہن اور نوکرانی کے درمیان واضح فرق ظاہر ہوگا۔
دس کنواریاں کا کیامطلب؟🔹
یہ دس کنواریاں کلیسیا کے ممبران کو ظاہر کرتی ہیں۔
وہ تمام لوگ جو اپنے آپ کو "مسیحی" کہتے ہیں اور کسی نہ کسی طور پر دُلہا کے استقبال کے منتظر ہیں۔
یہ سب کے سب "پاکیزگی" کی علامت کنواری کہلائی گئی ہیں، یعنی وہ دنیاوی گناہوں سے الگ دکھائی دیتی ہیں، لیکن...۔
تقسیم۔۔ عقل مند اور بےوقوف🔹
تمثیل ان دس کو دو گروہوں میں تقسیم کرتی ہے۔
عقل مند کنواریاں (Wise Virgins)🔹
یہ وہ ایماندارہیں جنہوں نے روح القدس کو قبول کیا ہے۔
ان کے پاس مشعل (کلام) بھی ہے اور تیل (روح القدس) بھی۔
اور کُپی بھی، جو دل کی علامت ہے ۔ یعنی تیل دل میں محفوظ ہے، محض ذہن میں نہیں
یہ وہ دلھن ہیں جو تیاری کے ساتھ منتظر ہیں۔
دُلہن صرف وہ ہے جو کلام اور روح دونوں سے پیدا ہوئی ہے۔
بےوقوف کنواریاں (Foolish Virgins)🔹
یہ لوگ ظاہری طور پر کلیسیا کا حصہ ہیں۔
ان کے پاس مشعلیں تو ہیں (یعنی کلام یا مذہبی علم)، لیکن تیل نہیں ہے۔
وہ روح القدس کا تجربہ نہیں رکھتے، صرف ایمان کا دعویٰ رکھتے ہیں۔
یہ لوگ نیک ہو سکتے ہیں، ایماندار بھی ہو سکتے ہیں، لیکن انہوں نے روح القدس کو نہیں پایا۔
نتیجہ🔹
دس کنواریوں کی تمثیل ظاہری طور پر ایماندار کلیسیا کی تصویر پیش کرتی ہے، کیونکہ سب کے پاس مشعلیں تھیں اور سب دولہا کے انتظار میں تھیں۔ مگر فرق اندرونی حالت میں تھا۔ عقل مند کنواریاں دلہن کی نمائندگی کرتی ہیں، جو روح القدس سے معمور اور مہر بند تھیں، اس لیے اُن کے پاس تیل موجود تھا اور وہ دولہا کے ساتھ اندر داخل ہو گئیں۔
بےوقوف کنواریاں کلیسیا کی اُن افراد کی تصویر ہیں جو ظاہری طور پر ایمان کا دعویٰ تو کرتی ہیں مگر اندرونی تیاری سے خالی رہتی ہیں۔ اُن کے پاس مشعل تو تھی مگر تیل نہ تھا، اس لیے دروازہ بند ہونے کے بعد وہ باہر رہ گئیں۔ یہ تمثیل ہمیں خبردار کرتی ہے کہ صرف ایمان کا دعویٰ کافی نہیں، بلکہ روح القدس کی حقیقی موجودگی سے اپنی زندگیوں کو بھرنا ضروری ہے۔ کیونکہ روشنی سب کے پاس ہو سکتی ہے، مگر اندرونی تیل صرف اُن کے پاس ہوتا ہے جو واقعی تیار ہیں۔
مشعل کی روشنی یا ظاہری ایمان؟
ایک روحانی علامت کی حقیقت
God bless you sir. I appreciate you for this love and work on the Bible study.
Very blessful messages brother God bless you more and more
May God bless you and use you abundantly for his glory and word